مومنین کرام! انسانی فطرت ہے کہ جو دشواری سے دستیاب ہو یا سمجھ میں نہ آئے اسے ہم زیادہ اہم سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کے گرانقدر تحائف ہمارے بہت قریب ہیں لیکن ہم ان سے فیض نہیں اٹھاتے اور دور دورتلاش کرتے ہیں ۔ مثلاً آیت الکرسی درود پاک اور استغفار ، اسی طرح  " " ہے۔

  " " قرآن مجید کی پہلی آیت ہے ۔ قرآن پاک کی سب سے پہلی سورئہ ،سورئہ فاتحہ کی سب سے پہلی آیت ہے ۔ قرآن مجید میں پوری کائنات ہے اور پورے قرآن مجید کی اساس عطر و نچوڑ سورئہ فاتحہ ہے ۔ جو کچھ سورئہ فاتحہ میں ہے وہ 

  " "میں ہے اسطرح  " "  میں پورا قرآن پاک پوری کائنات پنہاں ہے اور بہت سی خوبیاں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اس میں پنہاں فرمائی ہیں کچھ راز ہیں جو میری روحانی مجبوری ہے کہ ایک حد سے زیادہ زبان نہ کھولنے کا پابند ہوں ورنہ بہت دل مچلتا ہے کہ مومنین پر ظاہر کروں کہ کیوں نماز اخفانی میں بھی "  " "  آواز سے پڑھے جانے کا حکم ہے۔ 

 

  • کیوں سورئہ برات کے علاوہ ہر سورئہ کی پہلی آیت  " " ہے ?
  • کیوں گھر کے داخلی دروازے پر  " "لکھنے سے شیاطین اور بلائیں گھر میں داخل نہیں ہوسکتی? 
  • کیوں  " " پڑھ کر کھانےسے شیطان کھانے میں شریک نہیں ہوتا?
  • کیوں " " پڑھ کر ہر کام کرنا برکت اور کامیابی لاتا ہے?
  • کیوں " "نہ پڑھنے سے شیطان اولاد میں بھی شریک ہو جاتا ہے اور اولاد بڑی ہو کر شیطان جیسی حرکتیں کرتی ہے?
  • کیوں " " جیسی عظیم آیت اس عظیم رسول اکرم ﷺ کی امت کو عطا ہوئی جو پہلے کسی کو نہیں ملی?
  •  " " میں ایسا کیا اقرار ہے کہ یہ اقرار کرکے ہم آگے کی مزید آیات کی تلاوت کے قابل ہو جاتے ہیں.
  • منافقین کو اگر اندازہ ہو جائے کہ  " " میں کیا ہے تو بسم اللہ پڑھنا ہی چھوڑ دے یا کم ازکم دبی زبان سے یا چپکے چپکےہی پڑھیں ۔ جس طرح مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کی ولادتِ باسعادت خانہ کعبہ میں ہوا لیکن حج میں طواف کرنے پر مجبور ہیں. 
  •  " " مومن اور منافق کا فرق ہے.
  • علم الاعداد کی رو سے " "  کے عدد 3=2+1=21=7+8+6=786 یہی مقدس ہندسہ اللہ کے اسم ذاتی کاہے 3=2+1=12=6+6=66 .
  • مولا علیؑ  نے فرمایا بائے بسم اللہ میں ہوں ، ب کا نقطہ میں ہوں یعنی  " "  میں اساس قرآن پنہاں ہے۔ اور آخر میں تھوڑی لب کشائی کرتا ہو ں کہ " "  میں اللہ تعالیٰ کا ذاتی اور دو اسماء الحسنیٰ ہیں اور اسماء خاص ہیں اسماء اعلیٰ خاص بھی پوشیدہ ہیں ۔ 

کیوں ہم لوگ اس عظیم آیت سے استفادہ حاصل نہیں کرتے ۔ سادہ سا طریقہ ہے باوضو بیٹھ کر 786 مرتبہ  " " 

پڑھیں اور جو اسم  " "   میں جگمگارہے ہیں ان تمام اسماء کا واسطہ دے کر 41 دن دعا کریں ۔ اگر آپ کی حاجت جائز ہوگی اور آپکے حق میں بہتر ہوگا تو اللہ تعالیٰ آپکی حاجت روائی فرمائے گا۔

اس مضمون کی تیاری میں اہل تشیع اور اہل سنت علماء کی جن مستند کتب کی مدد لی گئی ہے یہ ان کے حوالے درج ذیل ہیں۔ 

تفسیر نور الثقلین ، اصول کافی ،ا البیان فی تفسیر قرآن آیت اللہ خوئی ، تفسیر نمونہ ، انوارالنجف ، العروۃ الوثقیٰ ، صحیح بخاری ، سنن ابی داود سنن بیہقی ، مستدرک الحاکم ۔

مزید  بلاگز کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔