عِلم الاعداد میں دو عدد کا ہندسہ ایک عدد کا بن جاتا ہے۔ ۱۱نمبر ۲ جب کہ ۱۲نمبر ۳ بن جاتا ہے۔
نمبر جس طرح سے ہماری شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں اس کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے سے ان نمبرز کے شخصیات پر مرتب کردہ منفی ومثبت اثرات کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہے۔ واضح رہے کہ میری تفصیل ایک ہندسے کے اعداد کی انتہا کو واضح کرتے ہیں اور کسی کے پاس صرف ایک نمبر یا خصوصیت نہیں ہیں۔
تمام دو ہندسوں والے نمبرز کو آپس میں جمع کر کے ایک ہندسے میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ کچھ دو ہندسے والے نمبرز کی بھی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ ۱۱، ۲۲، ۳۳۔ ان نمبرز کو ماسٹر نمبرز کہتے۔
نمبر "1"
اگر آپ کسی بھی مہینے کی یکم، دسویں، انیسویں یا اٹھائسویں تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں تو ۱ اپکا نفسیاتی نمبر بن جاے گا۔ روحانی نقطہ نظر سے ، 1 تخلیق کی تعداد کا نمبر ہے، ۱ ایسی بنیادی قوت ہے جہاں سے دوسرے تمام نمبرز نکلتے ہیں۔ کچھ افراد کہتے ہیں کہ ایک بار جب آپ اس بنیادی نمبر کی جگہ اور فنکشن کو صحیح معنوں میں سمجھ لیں گے تو روشن خیال بن جائیں گے۔
یہ بیان صرف ماہرین عِلم الاعداد کے نقطہ نظر پر لاگو نہیں ہوتا نلکہ نمبر۱ ہر لحاظ سے ہی ایک اچھا ہندسہ ہے کیوںکہ یہ باقی سب روحانی علامات کے ساتھ بخوبی ہم آہنگ ہوتا ہے۔
۱ ایک طاقتور قوت ہے جو نتائج پیدا کرتی ہے۔
۱ جارحانہ ہے - تخلیق کے لیے ایک ضروری خصوصیت ، اور کسی بھی چیز کو اس کی صلاحیت کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دینا نیز یہ ہمیشہ دوسروں کی رہنمائی میں پیش پیش رہتا ہے۔
اس نمبر کی شکل اس کے معنی کو ظاہر کرتی ہے۔ 1 فخر اور مقصد کے ساتھ سیدھا چلتا ہے یہ نمبر مضبوط ، اپنے مقاصد میں پرعزم، خیالات کو حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ اٹل ہونے کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ رکاوٹوں کو ایک جگہ دھکیلنا یا رکاوٹوں کا سامنا کر کے مزید طاقتور ہوجاتا ہے۔ اس کی زندگی سادہ، غیرپیچیدہ اور مثبت ہوتی ہے۔
صحیح سے غلط کو الگ کرنے کی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہیں، وقت ضائع نہیں کرتے۔ ایسے راستے پر نہیں چلتے جو انکو انکی منزل تک نہ لے جائے اور صرف ایک ہی راستے پر چلتے ہیں جو انکی منرل کو جاتا ہے۔ یہ مثبت نتائج پر مبنی فیصلے کر کے ایک خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔
۱ ہندسے کے حامل لوگ کوئی فلسفی ، روحانی متلاشی ، نہ ہی خواب دیکھنے والے اور یقینی طور پر مثالی شخصیات نہیں ہوتے بلکہ عملی، ہمیشہ فتح کرنے والے، جنگجو اور آزاد لوگ ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ اپنی بات آپکو تفصیل سے سمجھائیں گے لیکن آپکا نقطہ نظر سننے اور سمجھنے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
آپ نمبر ۱ والے لوگوں کو اکثر محاز آرائی، حسد کرنے والے، حد سے زیادہ ضدی لیکن ہمیشہ بہادر اور کوشش کرنے والا پائیْں گے۔ یہ لوگ عزت اور زمہ داری کا احساس کرنا بخوبی جانتے ہیں، احترام ان کی بنیادی ضرورت ہے اور ناانصافی اور منافقت کا دفاع کرنا انکی خاص خصلتوں میں سے ایک ہے۔
ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ نے نمبر ۱ والے لوگوں سے دوستی کرلی تو مطلب آپکو زندگی بھر کے لئے ایک دوست مل گیا ہے۔
نمبر ۱ والے لوگوں میں خوش مزاجی کی وسعت ہوتی ہے۔ یہ لوگ اکثر خود کا مزاک اڑا لیتے ہیں لیکن کبھی اپنے دوست یا احباب کے جزبات کو ٹھیس نہیں پھنچائیں گے۔محبت یا دوستی کو ان پر مسلط نہ کریں نہیں تو آپ انکی عزت کھو دیں گے۔
اگر آپ ان سے لڑائی ہار بھی جائیں گے تہ وہ پھر بھی آپ کو لڑنے ہر داد دیں گے۔ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے۔ آپ کو اپکی آخری حد تک پہنچایا جائے گا، تلخ کلامی بھی ہوگی لیکن اس سب سے گزر کر آپ اپنی بہترین حالت کو پہنچیں گے۔
اگر کبھی آپ کسی مشکل سے دوچار ہوں اور آپ کو ایک مضبوط سہارا درکار ہو تو آپ نمبر ۱ کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے لیکن اگر آپ نمبر ۱ کے مخالف ہیں تو آپ کی مشکل مزید بڑھ سکتی ہے۔
جب بات محبت کی ہو تو نمبر ۱ خاصہ مشکل ہے۔ یہ لوگ محبت میں فطرتاً جزباتی، بے صبر، جلن کا شکار، ہمیشہ مطالبہ کرنے والے اور لڑائی جھگڑا کرنے والے ہوتے ہیں۔
اگر ہندسہ ۱ آپ کے نمبر میں شامل ہے تو اپکے سکون کا باعث آپکا کام ہے۔
علم الا عداد پر مزید بلاگز کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیئے۔