نمبر " 1  "  

اس عدد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مدد دیتا ہے مدد لیتا نہیں ہے۔ یہ متاثر کرتا ہے متاثر ہوتا نہیں ہے۔ یہ عدد خاص طور پر اپنے اثرات مذہب کی طرف ڈالتا ہے اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد " یامومن " 136 مرتبہ بعد نماز فجر، " یا رحمن " 298 مرتبہ بعد نمازِ مغرب اور " یا سمیع یا مجیب " 230 مرتبہ نمازِ عشاء میں پڑھیں۔

 

نمبر " 2 "

یہ عدد درمیانہ انداز کا ہوتا ہے۔ اس عدد کی خصوصیت یہ ہے کہ سب اعداد کے ساتھ اخلاق کا اظہار کرتا ہے یہ ٹھوس مذہب کا قائل ہوتا ہے یہ عدد سفر میں خاص طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد " یا خا لق " 200 مرتبہ بعد نمازِ فجر، " یا ھادی " بعد نمازِ مغرب اور" یا مغنی " بعد نمازِ عشاء پڑھیں۔

 

نمبر " 3 "

یہ عدد ایک خاص خصوصیت رکھتا ہے اپنے سن کے زمانے میں سیاسی بحران لاتا ہے اس کے علاوہ یہ عدد سیاست موسیقی، حساب اورسائنس سے خاص وابستگی رکھتا ہے۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد " یا اللہ " 66 مرتبہ بعد نمازِ فجر، " یا مجید " 57 مرتبہ بعد نماز ظہراور یا لطیف 129 مرتبہ بعد نمازِ عشا پڑھیں۔

 

نمبر " 4 "

یہ عدد دوسرے اعداد کے مقابلے میں کمزور عدد ہے لیکن یہ عدد ہر ایک کو ملانے کی کوشش کرتا ہے۔ باالعلوم اس کی کوششیں رائیگاں جاتی ہیں۔ یہ عدد نئی نئی ایجادوں کا عدد بھی ہے اس عدد کے حامل لوگوں میں بحث و مجادلہ کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ یہ اپنے حامل کو کج فکری میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد " یا شھید " 319 بار بعد نمازِ فجر، " یابر " 202 مرتبہ بعد نماز ظہر اور " یامحصی " 148 مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھیں۔ 

 

نمبر " 5 "

یہ عدد چست و چالاکی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ نمبر اپنے حامل کو خود نمائی میں مبتلا کر دیتا ہے اور اپنے حامل کو خوشامد پسندی پر اُکساتا ہے۔ اس عدد کے حامل لوگ اپنی تعریف کے بھوکے ہوتے ہیں۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد یہ ہے کہ " یاوھاب " 14بار بعد نمازِ فجر اور " یابدیع " 86 مرتبہ بعد نمازِ مغرب پڑھیں۔

 

نمبر " 6 "

یہ عدد سب نمبروں کے مقابلہ میں خوش قسمت عدد ہے۔ یہ عدد ہر دلعزیزی کی دولت سے مالا مال کردیتا ہے، یہ شہرت و مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیتا ہے اس عدد کے لوگ قابلِ قدر فنکار ہوتے ہیں۔ اس عدد کے حامل لوگوں کو " یا علیم " 150مرتبہ، " یارحیم " 258 مرتبہ بعد از نماز عشاء پڑھنا چاہیئے۔

 

نمبر " 7 "

اس عدد کی خصوصت یہ ہے کہ اس کو بہادری سے وابستہ کیا جاتا ہے۔ اس عدد میں روحانی قوت پوشیدہ ہوتی ہے۔ یہ دراصل الہامی عدد ہے اور غیبی قوتوں سے اس کا خاص تعلق ہے۔ یہ عدد کسی کی رفاقت کا محتاج نہیں ہوتا۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد یہ ہے کہ انہیں، " یا حلیم " 88 مرتبہ بعد نمازِ مغرب۔ " یاکبیر " 232 مرتبہ بعد نمازِ عشاء پڑھنا چاہیے۔

 

نمبر " 8 "

اس عدد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سب اعداد کی مدد کرنے میں لگا رہتا ہے۔ خدمت خلق اس کا خاص موضوع ہے اس عدد کے لوگ دوسرے اعداد کی خیر خواہی کے لئے خود کو تباہ کر دیتا ہے لیکن قدردانی سے یہ عدد محروم رہتا ہے۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد یہ ہے کہ " یا باطن " 62 مرتبہ اور " یارافع " بعد نمازِ عشاء 251 مرتبہ پڑھنا چاہیے۔

 

نمبر " 9 "

یہ سب اعداد سے زیادہ طاقتور عدد ہے۔ یہ عدد سب نمبروں میں ضم ہو جاتا ہے۔ یہ عدد مدد لیتا ہے اور مدد کرتا بھی  ہے۔ موقع محل کے اعتبار سے یہ عدد دوسرے اعداد پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس عدد کے حامل لوگوں کا ورد بعد نمازِ فجر " یا باسط "،  72 مرتبہ " یا کریم " بعد از نماز عشاء270 مرتبہ پڑھنا ہے۔

مزید  مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔