قارئین کرام السلام علیکم ! میری ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ قارئین امامیہ جنتری کے لیے اچھے سے اچھے آسان اور با فہم عمل تحریر کروں جس سے مومنین و مومنات فائدہ حسب منشاء حاصل کر سکیں ۔
سورہ قریش کے فوائد
اگر سواری نہ ملتی ہوتو سفر کی مشکلات آسان ہو ، گاڑی خراب ہو گئی ہو ، موبائل ، موٹر ، فریج یا کوئی مشین خراب ہو یا کہیں دشواری ہو تو سورئہ الحمد ایک مرتبہ ، سورئہ اخلاص 3 مرتبہ اور سورئہ قریش 101 مرتبہ پڑھیں اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھیں ۔ حاملہ خاتون صبح و شام اسی طرح پڑھے تو اس کی ڈلیوری آسان ہو گی ۔ گھر کے راشن پر پڑھنے سے بے حد برکت ہوگی کبھی کمی نہ ہوگی ہمیشہ کے لیے بیماریاں و مشکلات پریشانیاں ختم ہو جائینگی زندگی میں سکون و چین ، برکت و عافیت نصیب ہوگی ۔ ہمیشہ صبح و شام اس طرح اس تسبیح کا ورد کرنےسے کامیابی مقدر بن جائیگی ۔ جو شخص کھانے کے بعد ایک مرتبہ پڑھے گا کھانا بیماری نہیں بنے گا بلکہ بیماریاں دور ہو جائینگی ۔ دو مرتبہ پڑھنے سے رزق ہمیشہ ملتا رہے گا ۔ جو اسکو تین مرتبہ پڑھے گا اسکی نسلوں سے کبھی رزق ختم نہ ہوگا اسکی اجازت عام ہے ۔
ضرور سنیے: قرآنی سورتوں کی خوبصورت تلاوت
سورہ کافرون کا عمل
1001 مرتبہ خود پڑھنا ہے اور روغن زیتون پر دم کریں ۔ یہ بہت بڑا عمل ہے بہت بڑی تاثیر ہے دنیاوی لذتیں چھوٹ جاتی ہیں ۔اس عمل سے پتھر پگھل جاتے ہیں ۔ لا علاج امراض اور نافرمانوں کے لیے پانی ، شہد اور روغن زیتون پر 1001 مرتبہ سات نصاب سے پڑھیں مریض کو چند قطرے اس تیل / روغن سے مالش کریں تو برکتوں کے دروازے کھل جائینگے گھریلوجھگڑے ، رنجشیں ختم ہو جائینگی ۔ موسیقی سے پرہیز کریں رزق حلال اور صدق متعال کا لازمی خیال رکھیں ۔ نیز بذریعہ سورئہ الحمد و دعائے کمیل امراض کی صحت یابی ۔ شوگر کا علاج مفت ۔
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وِزٹ کرتے رہیے۔