تمام قارئین امامیہ جنتری کو السلام علیکم! سب مل کر دعا کریں امام زمانہ علیہ السلام کا جلد ظہور ہو اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آغا علی فرزاد صاحب اور ان کے تمام رفقاء و معاونین کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور سید محمد رضا زیدی اور آغا افتخار صاحب اور ان کی اہلیہ اور میرے والد صاحب اور تمام مرحومین کی مغفر ت فرمائے ۔
دنیا میں علم الاعداد بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور بہت ہی دلچسپ ہے ۔ جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر بات کرتا ہے چاہے مثبت ہو یا منفی ، فائدے مند ہو یا نقصان دہ ۔ ہم عدد5پر بات کرتے ہیں کیونکہ یہ سال 5 کا ہے ۔ نام کے عدد 5ہوں یا تاریخ پیدائش 5ہوتو اس پر عمل کرسکتے ہیں۔ عدد 5کی خصوصیات ایسے لوگ اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں ۔اپنی کارگزاری کو ہر وقت جتانے کے عادی ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی پسند معیاری ہوتی ہے بالخصوص لباس۔ اپنی چیزوں کو احتیاط سے رکھتے ہیں ۔ایسے لوگ کسی کے خلاف نہیں ہوتے ۔اپنا بوجھ خود اٹھاتے ہیں۔ بہت جلد حسد میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ جلدی سے کسی سے دھوکہ نہیں کھاتے ۔ دماغی اعتبار سے چست، چالاک ہوتے ہیں ۔ صاف صاف کھری سنانے کے عادی ہوتے ہیں اور صاف سننے کے بھی۔ کسی حد تک کنجوس بھی ہوتے ہیں ۔
ایسے لوگوں کو شعر و ادب سے دلچسپی ہوتی ہے ۔ پیسہ کمانے کی دھن میں لگے رہتے ہیں اور اپنی قابلیت سے زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔ قوت فیصلہ میں کمی ہوتی ہے ۔امن پسند ہوتے ہیں۔ اگر ان پڑھ ہوں تو اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں۔اگر خواتین کا 5ہو تو بہت صلاحیت والی ہوتی ہیں۔ اپنا کام خوش اسلوبی سے کرتے ہیں۔ بہت نفاست پسند ہوتی ہیں۔ اپنے شوہر کی تعریف کرتی ہیں۔ اپنی مال داری کو ظاہر کرتی ہیں۔ مصیبت ، پریشانی سے نہیں گھبراتیں۔ ضدی بہت ہوتی ہیں۔ گھر کے کاموں میں دلچسپی لیتی ہیں۔ ماں باپ کی رائے پر چلتی ہیں۔ شوہر اور سسرالیوں سے اچھی گزرتی ہے ۔
اگر عدد5 ہو توستارہ عطارد برج جوزا سے تعلق رکھتا ہے ۔21مئی تا 21جون بھی 5کے ما تحت ہیں ۔مبارک دن بدھ ہے ۔ ہیرے کی انگوٹھی فائدہ مند ہے ۔5عدد والے حد سے زیادہ محتاط زندگی گزارنے کے عادی ہوتے ہیں۔یہ پورا بھروسہ اپنے سوا کسی پر نہیں کرتے ۔یہ لوگ پہلی ہی ملاقات میں دوسروں سے بے تکلف ہوجاتے ہیں لیکن بھروسہ آنکھیں بند کر کے کرنے کے عادی نہیں ہوتے ۔ان کا حلقہ احباب وسیع ہوتا ہے مگر یہ لوگ پرانے دوستوں کے مقابلے میں نئے دوستوں سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ جھوٹ سے بہت نفرت کرتے ہیں اور جھوٹے لوگوں سے ان کی نہیں بنتی ۔ 5والے لوگ رنگ بدلتے رہتے ہیں ان کی طبیعت میں استحکام نہیں ہوتا ۔ دور اندیش ہوتے ہیں اور موقع شناس بھی ہوتے ہیں۔
ایسے لوگوں کی دماغی رفتار حیرت انگیز ہوتی ہے ۔ قوت فکر حد سے بڑی ہوتی ہے ۔ایک لمحے میں معاملے کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں اور اسی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔5عد د والے لوگ بہت زیادہ وفادار نہیں ہوتے ۔ ان میں کسی قدر ہرجائی پن بھی ہوتا ہے ۔ یہ لوگ ذرا سی بے رخی پر دوسروں کو بالکل نظر انداز کردیتے ہیں ۔ ایسے لوگ آسانی سے کسی ایک جگہ قدم نہیں جما سکتے ۔ ان کی فطرت میں آزادی ہوتی ہے جو انہیں کسی ایک جگہ پابند بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ 5عدد کے لوگوں میںیہ کمی ہوتی ہے کہ یہ راز کو راز نہیں رکھ پاتے ۔ خوش گفتاری ، نقطہ شناسی ، ہمت مردانگی ان کی صفات میں ہے۔ بے استقلالی ، دل برداشتگی ، ایک حال میں نہ رہنا ، تنزل ، غرور ، بے وفائی اور نقطہ چینی بھی ان کا خاصہ ہے۔
5عدد کے لوگوں کا نبھاہ 5عدد کے لوگوں سے بھی خوب ہوتاہے۔ 3اور 9عدد والے لوگ بھی راس آتے ہیں۔ البتہ 2اور 4عدد کے لوگوں سے انہیں دور رہنا چاہیے۔قوت ارادی کم ہوتی ہے مگر زیرک مزاج معاملہ فہم ہوتے ہیںاور کاہلی ، سستی کی وجہ سے منصوبوں میں کانام بھی ہوتے ہیں۔ اگر یہ لوگ اپنی کمزوری پر قابو پا لیں تو بہت کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ ازدواجی اور سماجی اور ضرورت کی حد تک تسلیم کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہوں ، ناکامی پہ ناکامی ہورہی ہو ۔ مایوسی ہورہی ہو تو ان کو چاہیے کہ نقش دفع سحر جادو نظر بد پہنیں اور نماز کی پابند ی کریں اور ساتھ نمازعشاء کے بعد 815مرتبہ نعیم المولیٰ و نعم النصیر پڑھیں ۔ اول آخر درود شریف پڑھیں تو منزل حاصل ہوجائے گی۔ 5عدد والوں کے لیے جمعرات کا دن بہتر ہے ۔
یہ ہر کام جمعرات سے شروع کریں۔کاروبار زراعت ، کپڑے کی دکان اور کوئی تجارت یا بیرون ملک جانا ان کے لیے بہتر ہے۔ عدد5والوں سے دوستی کرنا یا ان کا قرب حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ یہ لوگ ذہانت کی بنیاد پر دولت بناتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرتے ۔ یہ لوگ محتاط طرز زندگی کے حامل ہوتے ہیں ۔5عدد والی عورتیں بعد نماز عشا ء 100مرتبہ یا وارث یا وہاب پڑھیں۔ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے ادارہ روحانی قرآنی فیض سے رابطہ کریں۔
نوٹ: آخری بات، بھروسہ فقط خدا پر کریں۔نماز اور صبر سے مدد حاصل کریں.
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔