قارئین امامیہ جنتری کے لئے حصولِ رزق کا مجرب عمل لے کر حاضر ہوئی ہوں فی زمانہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ہر انسان پریشان ہے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ روزگار نہیں ہے اگر روزگار ہے تو اس میں برکت نہیں ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے اسباب کیلئے روحانیت سے کس طرح استفادہ کیا جائے۔ اس عمل کے کرنے سے ہر مومن و مومنہ اپنے لئے رزق تسخیر کر سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی محکم و اکمل کتاب قرآن حکیم کی سورۃ توبہ کی آیت نمبر 128جو کہ تسخیر میں لاجواب آیت ہے ۔
"لقد جآءکم رسول مِنْ انفسِکمْ عزیزٌ علیہِ مَا عِنتمُ حریصٌ عِلیکُم بِالمُومِنینَ رئوفٌ رحیْم ط 128"
اور سورۃ الزرایت کی آیت نمبر58جو کہ حصول ِ رزق کیلئے لاجواب ہے ۔
" اِنَّ اللّٰہ ھُوَ الرَزاقُ ذُوالقُوۃِ المَتِیْن ط "
عروج ماہ میں جمعرات کے روز ساعت مشتری میں زعفران کی سیاہی سے نقش تیار کریں اور ہر روز مسلسل 21یوم تک دو رکعت نماز حاجت برائے تسخیر رزق ادا کرکے نقش پر دم کر دیا کریں ۔ 21یوم کے بعد نقش کو اپنے پرس، دوکان یا پھر گھر کے اخراجات کے پیسوں کے ساتھ رکھ دیں ۔ نماز اس طرح اد کرنی ہے کہ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 20 مرتبہ آیت
" لقَد جَاءکُم رسُول مِنْ اَنفُسِکُم عَزِیز عِلیْہِ مَعِنتُم حَریِص عِلیْکُم بِالمُومِنینَ رئوف رحیْم"
پڑھیں.
اور دوسر ی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 21مرتبہ
" اِن اللّٰہَ ھُوَ الرَزاقُ ذُوالقُوۃ اِ لمِتینْ "
پڑہیں۔ بعد نماز تسبیح بی بی فاطمہ الزہراؑ پڑھ کر اللہ کے حضور چہاردہ معصومین کا واسطہ دے کر اپنے اضافہ رزق کی دُعا کریں۔ انشاء اللہ آپ کے رزق میں ترقی و برکت ہو گی۔
جو بھی مومن و مومنہ اس عمل سے استفادہ حاصل کرے ۔ وہ بانی امامیہ جنتری آغا نثار احمد مرحوم و اہلیہ مرحومہ اور آغا افتخار حسین اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کرے ۔
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِ ٹ کرتے رہیے۔