السلام علیکم ! معززقارئین امامیہ جنتری آپکی خدمت میں سورئہ طہٰ کی آیت نمبر 39 کا محبت کا نقش پیش کررہا ہوں اس نقش میں محبت کیلئے حل موجود ہے ۔ مثلاً میاں بیوی کی محبت ، پسند کی شادی اور افسران بالا کی محبت جو تنگ کرتے ہوں ۔ اس عمل کی ان جائز کاموں کے لیے اجازت ہے اگر کوئی ناجائز محبت کے حصول کیلئے اس عمل کو انجام دے گاتو وہ خود ذمہ دار ہوگا اور اس پر رجعت ہوجائے گی۔

نقش لکھنے کا طریقہ : نوچندی جمعرات کو سب سے پہلے 3 کلو آٹا صدقہ دیں اور جمعہ کو صبح سورج نکلنے کے 10 منٹ بعد 2 نفل خاتون جنت ؑ کو ہدیہ کریں اور نقش زعفران سے تحریر کریں ۔ آتشی چال کے مطابق ساتھ چال دی ہوئی ہے اور رجال الغیب کی دعا پڑھ کر اور 7 مرتبہ یاحفیظ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں پھر نقش تحریر کریں اور رجال الغیب کا خیال کریں جو کہ آپکی کمر کے پیچھے اور الٹے ہاتھ کی طرف ہو ۔ منہ کے اندر میٹھی چیز رکھ کر اگر بتی جلا کر تحریر کریں ۔ نقش کے نیچے سب سے پہلے اپنا نام الحب اسکے بعد محبوب کا نام تحریر کریں اور نقش پر سورئہ طہٰ کی آیت نمبر 39 کو 3 مرتبہ پرھ کر دم کرلیں۔ اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو فون کرکے معلوم کرلیں ۔ نوٹ اگر آپ پریشان ہیں تو استخارہ بذریعہ قرآن پاک فی سبیل اللہ کروائیں ۔

نقش

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِٹ کرئیے۔