معزز قارئین امامیہ جنتری السلام علیکم ! میں امامیہ جنتری کے مدیر اعلیٰ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے موقع عطا فرمایا کہ میں ایک مرتبہ پھر میرے مولا سرکار باب الحوائج امام موسیٰ کاظم ؈ کے عطا کردہ سلسلہ ء نقوش امر کے مجربات و نوادرات آپ قارئین امامیہ جنتری 2021 کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر سکوں ۔
دوستوں اس سال میں آپ کے لیے سلسلہ نقوش امر کا ایک نادر و نایاب تحفہ خاص لیکر حاضر ہوں جو کہ آج سے پہلے کسی جنتری یا کتاب یا میڈیا میں کہیں شائع نہیں ہوا ۔ یہ نقش شش پہلو مخمس سلیمانی ہے جو کہ بسم اللہ کے اعداد سے آتشی چال پر پُر کیا گیا ہے ۔ کیونکہ 2021 بھی بسم اللہ کے اعداد کے زیر اثر ہے اس لئے یہ نقش امسال نہایت کامیاب اور فائدہ مند ہوگا ۔
786 = 21 = یہ نقش حضرت سلیمان ؈ کی انگوٹھی کے نگینے سے مشابہت رکھتا ہے اور ہمہ جہت سو فیصد کامیابی قدم چومے گی
طریقہ: طریقہ نہایت آسان ہے ۔ اپنے نام کے حروف معہ والدہ اور مقصد کے حروف لیں اور ان کی زمام نکالیں ۔ زمام نکالنے کے بعد یہ نقش لکھیں ۔ میں یہاں بسم اللہ کے حروف کی زمام تحریر کررہاں ہوں جو کہ خود بھی انتہائی مجرب ہے ۔ مقاصد میں شادی خانہ آبادی ، قید سے رہائی ، سحر بندش ، جادوٹوناکا توڑ ، عزت و افتخار ، رزق و کاروبار کی بندش ، بیرون ملک سفر و رہائش وغیرہ وغیرہ غرض ہر میں تیر بہ حدف ہے ۔ کسی بھی کواکب کے شرف میں زعفران ، مشک و عرق گلاب سے تحریر کیا جاسکتا ہے سونے ، چاندی کی لوح بھی بنائی جاتی ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔