برج اسد ستارہ شمس :اس ستارے سے متعلق افراد مثالی فائدے حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ انگوٹھی اعلیٰ سطح کے خواتین و حضرات کے لیے ہوتی ہے ۔ مثلاً ایم این ایز ، ایم پی ایز ، حکومتی عہدیداران ، سیاستدان ، فوجی اور سول افسران ۔ اسکے پہن لینے سے عزت وقار میں اضافہ ہوگا ، شان وشوکت بڑھے گی ، دشمن وار نہ کر پائیں گے ۔ تحریر و تقریر کی طاقت بڑھے گی ، سسرال میں دب کر رہنے والی بچیوں کے لیے خاص تحفہ خاص ہوگا ۔ بروز اتوار جو شمس کا ذاتی دن ہے اسے پہلی ساعت میں تیار کیا جائے گا کیونکہ پہلی ساعت بھی شمس کی ہی ہوتی ہے ۔ اس ستارہ کی ذاتی دھات سونا ہےمگر سونا بہت مہنگا ہے لہٰذا اسے چاندی یا سرخ تانبے کی دھات پر تیار کرکے پہن لیں ۔چاندی یا سرخ تانبہ پر سونے کا پانی پھروالیں ۔ ایک دلچسپ بات عرض کرتا چلوں ۔ جنرل پرویز مشرف صاحب کے سیدھے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی ہمیشہ رہتی تھی یہ شمس کی انگوٹھی تھی جسے وہ اپنے سے جدا نہیں کرتے تھے ۔ تقریر کے دوران اور ٹی وی پر بات کرتے ہوئے یہ ایک انگوٹھی واضع نظر آتی تھی یہ چار طلسمات ہیں جو چاروں سطروں میں لکھے جائیں گے ۔ اسکے گرد ہاشیہ دینا ضروری ہے ۔ جب تیار ہوجائے تو اس پر شمس کے اسم اعظم یَاحَیُّ یَا قیْوم 177 مرتبہ پڑھ کر دم کرکے پہن لیں ۔ آپ حکمران ہوں گے ہر شخص آپکی بات سننے پر مجبور ہوگا

نقش 

برج حمل و عقرب ستارہ مریخ: یہ ستارہ طاقت و قوت سے متعلقہ ہے ۔ اسکا پیشہ کے اعتبار سے فوج ، پولیس ، رینجرز و دیگر فورسز سے بھی تعلق ہے ۔ اس ستارہ کے حامل افراد اکھڑ ، ضدی ، دُھن کے پکے ہوتے ہیں ۔ ان میں شفقت کا عنصر کم ہی ہوتا ہے ۔ ان کے لیے لوح شرف مریخ کمال ہوتی ہے ۔ مگر جیب اجازت نہ دے تو انگشتری تیار کرکے پہن لیں ۔ اس سے تسخیر خلق ، ظفر و غلبہ ، فتح و کامرانی ، حادثات سے بچت ، دشمن خوف کھائیںگے ۔ جسمانی کمزوری ختم ہو گی ۔ طلسمات مریخ تانبہ کی انگوٹھی پر شرف مریخ میں یا پھر منگل کے دن مریخ کی ساعت میں لکھ کر انگلی میں اسی روز پہن لیں ۔

انگوٹھی پر ورد مریخ یَا مَالِکُ یَا قُدّوْسُ 261 مرتبہ پڑھ کر دم کریں ۔ اول و آخر درود بر محمد ؐ و آلؑ محمد ؐ 261 مرتبہ ہی پڑھیں گے ۔ نوٹ مریخ والے حضرات عدد 9 کی انگوٹھی بھی بنا کر پہن سکتے ہیں ۔

  نقش 

انگشتری شرف قمر:چاندی کی انگوٹھی پر شرف قمر میں تیار کریں اور پہن لیں ۔ پہننے سے قبل اس پر ورد یَارَحمٰنُ یَارَحیْمُ 551 مرتبہ پڑھ کر دم کریں ۔ برج سرطان ، ستارہ قمر والوں کے کے لیے کمال اثرات ہوں گے ۔ کیونکہ قمر کو شرف ہر ماہ ہوتا ہے اس کا وقت آپ امامیہ جنتری سے دیکھ سکتے ہیں ۔

نقش 

انگشتری شرف عطارد :چاندی کی انگوٹھی پر شرف عطارد میں نوچندی بدھ کے روز عطارد کی ساعت میں تیار کریں ۔ مکمل کرکے اس پر عطارد کا ورد یَاعَلِیُ یِاعَظِیْمُ 1130 مرتبہ پڑھ دم کریں ۔ اتنی دفعہ ہی اول وآخر درود بر محمد ؐ و آلؑ محمد ؐ ورد کرکے دم کرنا ہوگا ۔ عزت و وقار ، تعلیم میں ترقی ، یاداشت کی بہتری ، جان و مال کا تحفظ ہوگا ، برج جوزا و سنبلہ ، ستارہ عطارد والوں کے لیے کمال ہے ۔

نقش 

انگشتری شرف زہرہ: تسخیر خواتین ، محبت و الفت کے لیے ہر کام میں یقینی کامیابی کے لیے ، بد زبان ، بیوی یا شوہر کے لیے گھر کی خواتین کو مطیع کرنے کے لیے کمال ہے ، چاندی کی انگشتری پر شرف زہرہ میں یا پھر نوچندی جمعہ کے روز طلسمات لکھیں ۔ ورد یَاکَافِی یَاغَنیُ 1171 پڑھ کر دم کرکے اسوقت پہن لیں ۔ برج ثور و میزان اور ستارہ زہرہ کے حامل افراد کے لیے عظیم تحفہ ہے

نقش 

برج جدی و دِلّو ستارہ زحل: زحل کی نحوستوں کے خاتمہ کے لیے جو احباب لوح نہیں خرید سکتے وہ انگشتری بنا کر پہن لیں ۔ شرف زحل چونکہ 30 سال بعد ہوتا ہے لہٰذاآپ اسے زحل و شمس کی تسدیس یا تثلیث میں بنا لیں ۔ وقت امامیہ جنتری سے نوٹ کرلیں اگر نہ پتا چلے تو نوچندہ ہفتہ کے روز پہلی ساعت میں تیار کرلیں ۔ ورد یَا فَتّاحُ یَارَزَّاقُ 797 مرتبہ کرکے اس پر دم کرلیں اور اسی وقت پہن لیں ۔

نقش 

انگشتری شرف مشتری: برج قوس و حوت اورستارہ مشتری والوں کے لیے تحفہ خداوندی ہے برائے عزت وقار ، مال و دولت ، کثرت رزق ، بلندی مرتبہ ۔ مشتری کی انگوٹھی سونے پر بنوائیں تو کمال کی بات ہے سرخ تانبہ پر بھی بنا سکتے ہیں ۔ چاندی پر بنا کر سونے کا پانی پھیر لیں ۔ پہننے سے پہلے ورد یَاکَبیْرُ یَامُتّعالُ 773مرتبہ پڑھ کرکے اس پر دم کریں اتنی ہی تعداد میں درود پڑھا جائیگا ۔

نقش 

نوٹ: انگوٹھی انگلی میں ڈالنے سے قبل صدقہ بمطابق ستارہ بھی دینا ہوگا تاکہ کامل فوائد حاصل کئے جا سکیں ۔

ستارہ شمس:    گندم ، دال چنا ، دال مسور ، زندہ جانور یا گوشت آدھا کلو ۔

ستارہ مریخ:    گندم ، دال مسور ، کپڑا سرخ ،گوشت تیل سرسوں 9 پاؤ۔

ستارہ قمر  :   انڈے ، آٹا ، چاول، نقد سکے ، جانور سفید حسب توفیق۔

ستارہ عطارد :  مونگ ثابت ، کپڑا سفید ، پرندوں کا گوشت حسب توفیق ۔

ستارہ زہرہ :    انار دانہ ، آٹا ، چاول ، انڈے ، سفید کپڑا حسب توفیق ۔

ستارہ مشتری : دال چنا ، شکر ، نمک ، کپڑا سنہری ، نقد رقم ، گوشت حسب توفیق۔

ستارہ زحل:   کالے ماش ، کالا کپڑا ، تیل سرسوں ، گوشت حسب توفیق۔

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وِ زٹ کرتےرہیے۔