جنابِ فاطمہؑ سلام اللہ علیہا ام الائمہ ہیں ۔ انہیں کی نسل کو آلِ رسول کہنا واجب ہے اور ان پر درود پڑھنا فرض ہے ۔آ پ کا لقب زہرا ہے جس کے لغوی معنی روشن ، چمکیلا کے ہیں ۔ آلِ رسولؐ ، آل پیغمبر جنابِ فاطمہ زھرا کی اولاد کوہی نسل در نسل سادات کہتے ہیں۔

فاطمہؑ= ف/۸۰ ۱/۱ ط/۹ م/۴۰ ھ/۵ کے کل اعداد ۱۳۵ بنتے ہیں ۔ مفرد عدد۵+۳+۱= ۹ہے ۔ فاطمہؑ اس قدر پردہ دار مستور تھیں کہ ان کے نام کا عدد ۹ بھی پردہ میں ہے ۔ ف+۱/۸۱ ۹ ہے (ط)/۹ م + ھ/۴۵= ۹ ۱۳۵ دونوں طرف ۹ کے درمیان میں عدد ۹ جو جناب فاطمہؑ کا ذاتی عدد ہے۔

علم الاعداد میں عدد ۹ کو ایسے کامل عدد کی خصوصیات حاصل ہیں جن سے پردہ ہٹانے سے کئی راز عیاں ہوتے ہیں۔ عدد ۹ سے جو بھی ٹکرائے وہ عدد فنا ہوجاتا ہے ۔ عدد ۹ قائم رہتا ہے مثلاً ۹ x ۸ = ۷۲ = ۲+۷ = ۹۔ ۹ قائم رہا ۸ فنا ہوگیا ۔ اسی طرح لاکھوں اربوں اعداد تک ضرب دیکر دیکھ لیں عدد ۹ سے جو عدد بھی اتصال یا محبت و مودّت کرے عدد ۹ محب کو حیات و بقا بخشتا ہے۔ مثلاً ۹+ ۸ = ۱۷ = ۷+۱ = ۸ موجود ۹ قربان ہوگیا۔

عدد ۹ کو تقسیم کرنے والا عدد ۳ ہے ۔ جو اللہ = ۶۶ = ۶+۶ = ۱۲ = ۲+۱ =۳ ہے یہ اللہ کا مفرد عدد ۳ ہے ۔ جناب فاطمہؑ اللہ کی ایسی مقبول عابدہ زاہدہ کنیز تھیں جن کے قول کو سچ کرنے کیلئے خدانے جبرائیلؑ کو خیاط الحسنینؑ (حسنؑ و حسینؑ کا درزی) بنا کردر بتولؑ پر بھجوایا۔

چودہ معصومینؑ میں محمدؐ کا عدد ۲، علیؑ کا عدد ۲، فاطمہؑ کا عدد ۹، حسنؑ کا عدد ۱، حسینؑ کا عدد ۲، علیؑ (زین العابدینؑ) کا عدد ۲، محمد باقرؑ کا عدد ۸، جعفرؑ (صادق) کا عدد ۳، موسیٰ کاظمؑ کا عدد ۶، علی موسیٰ رضاؑ کا عدد ۳، محمد تقیؑ کا عدد ۸، علی نقیؑ کا عدد ۹، حسن عسکریؑ کا عدد ۱، محمد مہدیؑ امام آخر الزمانؑ کا عدد ۲ ہے ۔ گویا چودہ معصومینؑ میں سے جناب فاطمہؑ اور امام علی نقیؑ کا انفرادی عدد ۹ ہے۔

ضرب تقسیم ، جمع تفریق ہر لحاظ سے عدد ۹ انفرادی خصوصیات کا حامل ہے۔ ۱۸ اسمائے الحسنیٰ کی جدول یہ ہے۔

نقش : عدد ۹ ہر شخص سے کسی نہ کسی لحاظ سے مطابقت اور تعلق رکھتا ہے جو اس کی مخالفت کرے وہ فنا ہوجاتا ہے۔ اب جس انسان میں انسانیت کا جذبہ ہے اس پر لازم ہے کہ وہ حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا سے موّدت رکھے کیونکہ فاطمہؑ کا گھر اعلیٰ انسانیت کی درس گاہ ہے ۔ ۹عدد کے تعمیری و روحانی اثرات کے ذکر کی گنجائش نہیں ہے۔ ا ۱۸اسمائے الحسنیٰ کے کل اعداد ہیں ۔ جن کا میں نے آپ کیلئے نقش مثلث تیار کی ہے ۔ کیونکہ نقش مثلث کے خانے بھی ۹ ہیں۔ آپ اس نقش کو جس طرف سے بھی گنے گے اسکا مفرد عدد ۹ہی آئے گا۔ میں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے کہ میرے ملک میں عدد ۹ کی جس طرح بے حرمتی کی گئی ہے۔ اللہ کی پناہ کیونکہ سوناروں نے مہریں لگا لگا کر انگوٹھیاں تیار کی ہیں اور فروخت کی ہیں ۔ اصل میں عدد ۹ ستارہ مریخ سے منسوب ہے اس لوح کو آپ شرف مریخ یا اوج مریخ میں تیار کریں تو پھر عدد ۹ کی روحانی قوت کا مشاہدہ کریں گے۔

کیونکہ میں خود اس لوح کو ستارہ مریخ کے شر ف اوج میں ہی تیار کرتا ہوں۔ جس مومن اور مومنہ کے نام کا عدد ۹ ہو اس کے لئے تو یہ لوح اکثیر اعظم کا درجہ رکھتی ہے۔

اس عدد ۹ کی لوح کے فوائد کی بات کی جائے تو ترقی رزق ، ترقی کاروبار، وہ بچیاں جن کی شادیاں نہیں ہورہی ہوں۔ وہ افراد جن کے زائچہ میں مریخ نحس اثرات رکھتا ہو ان کے لئے یہ انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

نیز ہر موذی مرض کیلئے لوح تیار کرکے پانی میں ڈالیں اور یہی پانی مریض کو پلائیں یہ خیال رکھیں اگر یہ لوح گلے میں ڈالیں تو واش روم میں لے کر نہیں جائیں پاکیزہ حالت میں استعمال کریں۔

لوح تیار کرنے کے بعد ان ہی۱۸ اسمائے الحسنیٰ کو ۹۹ مرتبہ پڑھ کر لوح پر دم کریں اور استعمال میں لائیں۔

 امامیہ جنتری آفیشل اپلیکیشن، یوٹیوب چینل، اور وہ تمام دیگر ذرائع جہاں امامیہ جنتری آپ قارئین کی خدمت کے لئے موجود ہے ان کے ذریعے ہمارے ساتھ جڑے رہیں تاکہ آپکی مذید بہترین رہمنائی کو یقینی بنایا جا سکے.

والسلام

لوح مبارک یہ ہے.

مزید  بلاگز کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔