Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

دعائے روز ہفتہ (تمام)

تفصیل: دعائے روز ہفتہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللّٰهِ كَلِمَةِ الْمُعْتَصِمِيْنَ وَمَقَالَةِ الْمُتَحَرِّزِيْنَ وَاَعُوْذُ بِالِلهِ تَعَاليٰ مِنْ جَوْرِ الْجَآئِرِيْنَ وَكَيْدِ الْحَاسِدِيْنَ وَبَغْيِ الظّٰلِمِيْنَ وَاَحْـمَدُهٗ فَوْقَ حَـمْدِ الْـحَامِدِيْنَ ج اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْوَاحِدُ بِلَا شَرِيْكٍ وَّالْمَلِكُ بِلَا تَمْلِيْكٍ لَّا تُضَآدُّ فِيْ حُكْمِكَ وَلَا تُنَازَعُ فِيْ مُلْكِكَ اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَليٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ وَاَنْ تُوْزِعَنِيْ مِنْ شُكْرِ نُعْمَاكَ مَا تَبْلُغُ بِيْ غَايَتَ رِضَاكَ وَاَنْ تُعِيْنَنِيْ عَليٰ طَاعَتِكَ وَلُزُوْمِ عِبَادَتِكَ وَاسْتِحْقَاقِ مَثُوْبَتِكَ بِلُطْفِ عِنَايَتِكَ وَتَرْحَمَنِيْ وَصُدَّنيْ عَنْ مَّعَاصِيْكَ مَآاَحْييَيْتَنِيْ وَتُوَ فِّقَنِيْ لِمَا يَنْفَعُنِيْ مَااَبْقَيْتَنِيْ وَاَنْ تَشْرَحَ بِكِتَا بِكَ صَدْرِيْ وَتَحُطَّ بِتِلَا وَتِهٖ وِزْريْ وَتَمْنَحَنيِ السَّلَامَةَ فِيْ دِيْنِيْ وَنَفْسِيْ وَلَا تُوْ حِشَ بِيْٓ اَھْلَ اُنْسِيْ وَتُتِمَّ اِحْسَانَكَ فِيْمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِيْ كَمَآ آحْسَنْتَ فِيْـمَا مَضيٰ مِنْهُ يَآ اَرْحَـمَ الرَّاحِـمِيْنَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَليٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ

ترجمہ:
شروع کرتا ہوں میں اللہ کے نام سے جو حفاظت چاہنے والوں کا کلمہ ہے اور بچائو چاہنے والوں کی گفتگو ہے اور اللہ تعالیٰ کے ذریعہ ظالموں کے ظلم اور حاسدوں کے مکر اور ظلم کرنے والوں کی بغاوت سے پناہ مانگتا ہوں اور میں اس کی حمد کرتا ہوں تمام حمد کرنے والوں سے زیادہ اے اللہ تو ہی واحد ہے بغیر شریک کے اور بادشاہ ہے بغیر مالک بنانے کے تیرے حکم کی مخالفت نہیں کی جاسکتی اور نہ تیری سلطنت میں تجھ سے جھگڑا کیا جاسکتا ہے میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے بندے اور رسولؐ پر رحمت بھیج اور اپنی نعمتوں کے شکر میں سے مجھ کو اس قدر دے دے جو مجھ کو تیری رضا کی حد تک پہنچا دے اور مجھ کو اپنی اطاعت اور ہمیشہ اپنی بندگی پر اور اپنے ثواب کا مستحق ہونے پر اپنی لطیفہ عنایت سے مدد دے اور مجھ پر رحم کر اپنے گناہوں سے مجھ کو روک کر جب تک کہ تو مجھ کو زندہ رکھے مجھ کو ان کاموں کی توفیق دے جو مجھ کو نفع دیں جب تک تو مجھ کو باقی رکھے اور اپنی کتاب سے میرے سینہ کو کشادہ کر اور اس کے پڑھنے سے میرا گناہ معاف کر اور مجھ کو سلامتی دے میرے دین میں اور میری جان میں اور میری دلچسپی والوں میں مجھ کو وحشتناک نہ کر اور اپنے احسان کو میری بقیہ زندگی میں پورا کر جیسا کہ تو نے گذشتہ زندگی میں احسان کیا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
وضاحت / تفصیلات::
ہفتہ کا دن بھی مبارک ہے اور سب کاموں کے لیے نہتر ہے خصوصا سفر کے لیے بہترین ہے حدیث میں ہے کہ اگر اس دن پتھر بھی اپنی جگہ سے جدا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے پھر اسی جگہ پہنچا دیتا ہے اس دن کپڑوں کا قطع کرنا نحس ہے اس دن کی خوشحالی کے لیے یہ درج ذیل دعا پڑھنی چاہیے
حوالہ: مفاتیح الجنان