اور تو دیکھے گا پہاڑوں کا تو گمان کرے گا ٹھہرے ہیں جب کے یہ بادلوں کی طرح چل رہیں ہیں یہ خدا کام ہے جس نے ہر چیز کو محکم بنایا ہے یقینا وہ باخبر ہے اس سے جو کچھ تم کر رہے ہو ۔
حوالہ:مفاتیح الجنان
تفصیل: حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ سے مروی ہے کہ سجدے کی جگہ پر ہاتھ پھیر کر اسے درد والے دانت پر لگائے اور یہ پڑھے:
خدا کے نام سے جوبڑا رحم والا مہربان ہے تعجب ہے بڑا ہی تعجب ہے کہ کیڑا منہ میں وہ کھائے ہڈی کو اور نکالے خون میں دعا کرتا ہوں اور اللہ شفا دیتا ہے اور کفایت کرتا ہے نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے حمد ہے اللہ کے لئے جو جہانوں کا رب ہے اور جب تم نے ایک انسان کو قتل کیا تو خون گردن میں چھو ڑ دیا شائد کہ تم عقل سے کام لو۔ اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا، پھر ایک دوسرے پر اس کا الزام لگانے لگے، لیکن جو بات تم چھپا رہے تھے اللہ اسے ظاہر کرنے والا تھا۔ تو ہم نے کہا: گائے کا ایک حصہ اس (مقتول) کے جسم پر مارو، یوں اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔
حوالہ:مفاتیح الجنان
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ چاقو یا کھجور کا پتا لے کر درد والی جگہ پر رکھے اور یہ دُعا سات مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ درد رک جائے گا۔
اللہ کے نام سے ۔ اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کی ذات کے ساتھ، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ کے رسول ہیں، ابراہیم اللہ کے خلیل ہیں۔ اے درد تو اس ذات کی وجہ سے رک جا جس کے حکم سے رات اور دن میں موجود چیزیں رک جاتی ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حوالہ:مصباح المومنین ص ۵۴۷
تفصیل: درج ذیل تعویذ جناب جبرائیل ؑ امام حسین علیہ السلام کے لیے لائے تھے ۔ چنانچہ جس دانت میں درد ہو اس پر کوئی لکڑی یا لوہا رکھ کر سات مرتبہ کہے:
خدا وند رحمٰن و رحیم کے نام سے ۔ تعجب ہے، بڑا ہی تعجب ہے کہ کیڑا ہو منہ میں اور کھائے ہڈی کو اور نکالے خون ۔ میں دُعا کرتا ہوں اور اللہ شفا دیتا ہے اور کفایت کرتا ہے ۔ نہیں کوئی معبود مگر اللہ ، حمد ہے اللہ کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔ اور جب تم نے ایک نفس کو قتل کیا تو خون گردن میں چھوڑ دیا اور اللہ اس چیز کو ظاہر کرنے والا ہے جسے تم چھپاتے ہو۔ پس ہم نے کہا کہ اسے اس گائے کا ایک حصہ مارو ۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔
حوالہ:مصباح المومنین ص ۵۴۸
تفصیل: حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جسے دانت میں درد ہو اسے چاہیے کہ اپنی انگلی اس جگہ پر رکھ کر اس آیت کو سات مرتبہ پڑھے