Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دن کی نویں ساعت کی دعا (روزانہ)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت ساعت نماز عصرسے دو گھنٹے بعد تک ہے یہ امام محمدتقی ؑ سے منسوب ہے اور اسکی دعا یہ ہے :

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَامَنْ دَعَاهُ الْمُضْطَرُّوْنَ فَاَجَابَھُمْ وَالْتَجَاَ اِلَيْهِ الْخَآئِفُوْنَ فَامَنَھُمْ وَعَبَدَهُ الطَّآئِعُونَ فَشَكَرَھُمْ وَشَكَرَهُ الْمُؤْمِنُوْنَ فَحَبَاھُمْ وَاَطَاعُوْهُ فَعَصَمَھُمْ وَسَئَلُوْهُ فَاعْطَاھُمْ وَنَسُوا نِعْمَتَهٗ فَلَم يُخْلِ شُكْرَهٗ مِنْ قُلُوْبِھِمْ وَاْتَنَّ عَلَيْھِمْ فَلَمْ يَجْعَلِ اسْمَهٗ مَسِيًّا عِنْدَھُمْ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدِّ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْھِمَا اَلسَّلَامُ حُجَّتِكَ الْبَالِغَةِ وَنِعْمَتِكَ السَّابِغَةِ وَمَحَبَّتِكَ الْوَاضِحَةِ وَاُقَدِّمُهٗ بَيْنَ يَدَي حَوَآئِجِيْ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاَلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا۔

نقل حرفی:

a man da`ahu almudtarruna fa'ajabahum waltaja'a ilayhi alkha'ifuna fa'amanahum wa `abadahu altta'i`una fashakarahum wa shakarahu almu'minuna fahabahum wa ata`uhu fa`asamahum wa sa'aluhu fa'a`tahum wa nasu ni`matahu falam yukhli shukrahu min qulubihim wamtanna `alayhim falam yaj`al ismahu mansiyyan `indahum as'aluka bihaqqi muhammadi bni `aliyyin `alayhima alssalamu hujjatika albalighati wa ni`matika alssabighati wa mahajjatika alwadihati wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے وہ جسے بے چارے پکارتے ہیں تو جواب دیتا ہے خوف زدہ پناہ مانگتے ہیں تو انہیں امان دیتا ہے . فرماں بردار عبادت کرتے ہیں تو قبول کرتا ہے اور ایماندار جس کا شکر کرتے ہیں تو انہیں اور دیتا ہے اطاعت کرتے ہیں تو انہیں بچاتا ہے مانگتے ہیں تو انہیں دیتا ہے وہ نعمتوں کو بھول جائیں تو ان کے دلوں کو شکر سے خالی نہیں ہونے دیتا ان پر احسان کیا تو ان کو اپنا نام نہیں بھولنے دیا تجھ سے سوال کرتا ہوں محمد (ع)بن علی(ع) کے واسطے جو تیری کامل حجت ہیں تیری مکمل نعمت ہیں اور تیرا واضح راستہ ہیں میں اپنی حاجتوں میں ان کو وسیلہ بناتا ہوں یہ کہ تو سرکار محمد ؐ و آل ؑ محمد ؐ پر رحمت نازل کر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما ۔

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان