Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دن کی دسویں ساعت کی دعا (روزانہ)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت نماز عصر کے دو گھنٹے بعد سے سورج کے زرد ہونے سے پہلے تک ہے یہ امام علی نقی(ع) سے منسوب ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَامَنْ عَلَا فَعَظُمَ يَامَنْ تَسَلَّطَ فَتَجَبَّرَ وَتَجَبَّرَ فَتَسَلَّطَ يَامَنْ عَزَّفَاسْتَكْبَرَ فِيْ عِزِّهِ يَامَنْ مَدَّ الظِّلَّ عَلٰي خَلْقِهٖ يَامَنِ امْتَنَّ بِالْمَعْرُوْفِ عَلٰي عِبَادِهٖ يَاعَزِيْزًا ذَا انْتِقَامٍ يَامُنْتَقِمًا بِعِزَّتِهٖ مِنْ اَھْلِ الشِّرْكِ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ عَلَيْھِمَا السَّلَامُ وَاقَدِّمُهٗ بَيْنَ يَدَيْ حَوَآئِجِيْ اَنْ تُصَلِّي عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا۔

نقل حرفی:

ya man `ala fa`azuma ya man tasallata fatajabbara wa tajabbara fatasallata ya man `azza fsstakbara fi `izzihi ya man madda alzzilla `ala khalqihi ya man imtann bilma`rufi `ala `ibadihi ya `azizan dha intiqamin ya muntaqiman bi`izzatihi min ahli alshshirki as'aluka bihaqqi `aliyyi bni muhammadin `alayhima alssalamu wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے وہ جو بلند ہے تو بزرگ بھی ہے اے جو حاوی ہے تو غالب بھی ہے اور غالب ہے تو حاوی بھی ہے . اے جو معزز ہے تو عزت میں بڑا بھی ہے اے وہ جس کا سایہ ساری مخلوق پر ہے اے وہ جس نے اپنے بندوں پرنیکیوں سے احسان کیا اے انتقام لینے والے غالب اے اپنے غلبے کے ساتھ مشرکوں سے انتقام لینے والے میں تجھ سے علی (ع)بن محمد(ع) کے حق کے ساتھ سوال کرتا ہوں اور انہیں حاجتوں میں وسیلہ بناتا ہوں کہ تو محمد(ص)و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل کر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما ۔

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان