Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

گھٹنے کے درد کی دعا (سب)

تفصیل: گھٹنے کے درد کے لئے وارد ہوا ہے کہ جب نماز پڑھ چکے تو کہے۔

يَآ اَجْوَدَ مَنْ اَعْطٰي يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ وَ يَا اَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ اِرْحَمْ ضَعْفِيْ وَ قِلَّةَ حِيْلَتِيْ وَ اَعْفِنِيْ مِنْ وَجَعِيْ

ترجمہ:
اے ہر دینے والے سے زیادہ سخی اے بہترین ذات جس سے مانگا جاتا ہے اے بہت رحم والے جس سے رحم مانگا جاتا ہے رحم کر میری کمزوری اور بے بسی پر اور مجھے اس درد سے عافیت دے ۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: مصباح کفعمی میں ہے، امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : ایک ٹب میں گرم پانی ڈال کر اس میں بیٹھ جائے اور درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر یہ آیت پڑھے:۔

اَوَلَمْ يَرَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓااَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰھُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَيْ ءٍ حَيٍّ اَفَلَا يُؤْمِنُوْنَ

ترجمہ:
کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا جو کافر ہوگئے کہ آسمان اور زمین دونوں بستہ تھے تو ہم نے دونوں کو شگافتہ کیا اور ہم ہی نے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ اس پر بھی یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے۔( سورئہ انبیاء : آیت ۳۰)
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۳