Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

پیٹ کی ہوا کیلئے دعا (سب)

تفصیل: روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص نے امام موسیٰ کاظمؑ کے حضور شکایت کی کہ اس کے پیٹ میں سے ہوا کے حرکت کرنے کی آواز رہتی ہے مجھے لوگوں کے ساتھ بات کرتے وقت شرم آتی ہے کیونکہ ہوا میرے پیٹ سے خارج ہوتی ہے اور لوگ اسے سنتے ہیں آپؑ میرے لئے ہوا کی اس تکلیف کے دور کرنے کی دعا تعلیم فرمائیں امام موسیٰ کاظمؑ نے فرمایا جب نماز تہجد پڑھ چکو تو یہ کہو:

اللّٰھُمَّ مَا عَمِلْتُ مِنْ خَيْرٍ فَهُوَ مِنْكَ لَا حَمْدَ لِيْ فِيْهِ وَمَا عَمِلْتُ مِنْ سُوْٓءٍ فَقَدْ حَذَّرْتَنِيْهِ لَاعُذْرَلِيْ فِيْهِ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُبِكَ اَنْ اَتَّكِلَ عَلٰي مَالَا حَمْدَلِيْ فِيْهِ اَوْ اٰمَنَ مِمَّا لَا عُذْرَلِيْ فِيْهِ

ترجمہ:
اے معبود میں جواچھائی کرتا ہوں وہ تیری طرف سے ہے اس میں میری کوئی خوبی نہیں اور جو برائی مجھ سے سر زد ہوتی ہے تو نے پہلے مجھے اس سے ڈرایا ہے اس کے لئے میں کوئی عذ ر نہیں رکھتا اے معبود میں بیشک تیری پناہ لیتا ہوں کہ اس بات پر بھروسہ کروں جو میرے لئے وجہ تعریف نہیں ہے یا اس پر مطمئن رہوں جس کے لئے میں کوئی عذر نہیں رکھت
وضاحت / تفصیلات::
نیز امام جعفر صادقؑ سے بھی اس بارے میں منقول ہے کہ ہر مل کو شہد میں ملا کر کھائے ۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: یونس بن یعقوب کہتے ہیں، میں امام جعفر صاد ق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ آپ کے قربان جائوں ! مجھے نفع شکم کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔ آپ نے فرمایا : ’’ اللہ کی توحید بیان کرو۔ عرض کیا:’’ کیا کہوں؟‘‘ فرمایا کہو:

يَآ اَللّٰهُ يَارَبِّيْ يَارَحْمَانُ يَارَبَّ الْاَرْبَابِ يَاسَيِّدَ السَّادَاتِ اِشْفِنِيْ وَعَافِنِيْ مِنْ كُلِّ دَآءٍ وَّسُقْمٍ فَاِ نِّيْ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ اَتَقَلَّبُ فِيْ قَبْضَتِكَ

ترجمہ:
اے اللہ ! اے میرے رب، اے رحمٰن ، اے پالنے والوں کے پالنے والے اور سرداروں کے سردار ! مجھے ہر بیماری و تکلیف سے شفا عطا فرما اور عافیت سے سرفراز فرما کیونکہ میں تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں اور تیرے ہی قبضۂ قدرت میں رہ کر اِدھر اُدھر ہوتا ہوں۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۹

تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے، پیٹ کے مروڑ اور ہوا بھرجانے کے علاج کے لیے کہو:

بِاسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ اتَّخَذَاِبْرَاھِيْمَ خَلِيْلاً وَكَلَّمَ مُوْسيٰ تَكْلِيْمًا وَبَعَثَ بِالْحَقِّ مُحَمَّدًا انَّبِيًّا يَارِيْحُ اخْرِجِيْ بِاِذْنِ اللّٰهِ يَارِيْحُ اخْرِجِيْ بِاِذْنِ اللّٰهِ يَارِيْحُ اخْرِجِيْ بِاِذْنِ اللّٰهِ

حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۰

تفصیل: مصباح کفعمی میں ہے، امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: جب پیٹ میں مروڑ اُٹھے تو کسی برتن میں پانی لے کر اس پر تین مرتبہ یہ آیات پڑھو۔

يُرِيْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ (سورئه بقره: آيت ۱۸۵) اَوَلَمْ يَرَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا (سورئه انبياء : آيت ۳۰)

وضاحت / تفصیلات::
پھر اس پانی کو پی جائو اور پیتے وقت اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیرتے رہو۔ ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائو گے۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۰