اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
پیٹ کی ہوا کیلئے دعا (سب)
تفصیل: روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص نے امام موسیٰ کاظمؑ کے حضور شکایت کی کہ اس کے پیٹ میں سے ہوا کے حرکت کرنے کی آواز رہتی ہے مجھے لوگوں کے ساتھ بات کرتے وقت شرم آتی ہے کیونکہ ہوا میرے پیٹ سے خارج ہوتی ہے اور لوگ اسے سنتے ہیں آپؑ میرے لئے ہوا کی اس تکلیف کے دور کرنے کی دعا تعلیم فرمائیں امام موسیٰ کاظمؑ نے فرمایا جب نماز تہجد پڑھ چکو تو یہ کہو:
اے معبود میں جواچھائی کرتا ہوں وہ تیری طرف سے ہے اس میں میری کوئی خوبی نہیں اور جو برائی مجھ سے سر زد ہوتی ہے تو نے پہلے مجھے اس سے ڈرایا ہے اس کے لئے میں کوئی عذ ر نہیں رکھتا اے معبود میں بیشک تیری پناہ لیتا ہوں کہ اس بات پر بھروسہ کروں جو میرے لئے وجہ تعریف نہیں ہے یا اس پر مطمئن رہوں جس کے لئے میں کوئی عذر نہیں رکھت
وضاحت / تفصیلات::
نیز امام جعفر صادقؑ سے بھی اس بارے میں منقول ہے کہ ہر مل کو شہد میں ملا کر کھائے ۔
حوالہ:مفاتیح الجنان
تفصیل: یونس بن یعقوب کہتے ہیں، میں امام جعفر صاد ق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ آپ کے قربان جائوں ! مجھے نفع شکم کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔ آپ نے فرمایا : ’’ اللہ کی توحید بیان کرو۔ عرض کیا:’’ کیا کہوں؟‘‘ فرمایا کہو:
اے اللہ ! اے میرے رب، اے رحمٰن ، اے پالنے والوں کے پالنے والے اور سرداروں کے سردار ! مجھے ہر بیماری و تکلیف سے شفا عطا فرما اور عافیت سے سرفراز فرما کیونکہ میں تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں اور تیرے ہی قبضۂ قدرت میں رہ کر اِدھر اُدھر ہوتا ہوں۔
حوالہ:مصباح المومنین ص ۵۴۹
تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے، پیٹ کے مروڑ اور ہوا بھرجانے کے علاج کے لیے کہو: