Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دن کی تیسری ساعت کی دعا (تمام)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت سورج کی شعاعوں کے پھیلنے سے لے کر قدرے بلند ہونے تک ہے یہ امام حسین ؑ کے ساتھ منسوب ہے اور اس کی دعا یہ ہے :

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَامَنْ تَجَبَّرَ فَلَا عَيْنٌ تَرَاهُ يَامَنْ تَعْظَمَّ فَلَا تَحْطِرُ الْقُلُوْبُ بِكُنْھِهِ يَاحَسَنَ الْمَنِّ يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ يَاحَسَنِ الْعَفْوِ يَاجَوَادُ يَاكَرِيْمُ يَامَنْ لَا يُشْبِھُهُ شَيْئٌ مِنْ خَلْقِهٖ يَامَنْ مَنَّ عَلٰي خَلْقِهٖ بِاَوْلِيَآئِهِ اِذْ ارْتَضَيْھُمْ لِدِيْنِهٖ وَاَدَّبَ بِھِمْ عِبَادَهٗ وَجَعَلَھُمْ حُجَجًا مَنًّا مِنْهُ عَلٰي خَلْقِهِ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْھِمَا السَّلَامُ السِّبْطِ التَّابِعِ لِمَرْضَاتِكَ وَالنَّاصِحِ فِيْ دِيْنِكَ وَالدَّلِيْلِ عَلٰي ذَالِكَ اَسْئَلُكَ بِحَقِّهٖ وَاُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَيْ حَوَآئِجِيْ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَعَلٰي اٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا۔

نقل حرفی:

ya man tajabbara fala `aynun tarahu ya man ta`azzama fala takhturu alqulubu bikunhihi ya hasana almanni ya hasana alttjawuzi ya hasana al`afwi ya jawadu ya karimu ya man la yushbihuhu shay'un min khalqihi ya man manna `ala khalqihi bi'awliya'ihi idhi irtadahum lidinihi wa addaba bihim `ibadahu wa ja`alahum hujajan mannan minhu `ala khalqihi as'aluka bihaqqi alhusayni bni `aliyyin `alayhima alssalamu alssibti alttabi`i limardatika walnnasihi fi dinika walddalili `ala dhatika as'aluka bihaqqihi wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے وہ جو اتنا حاوی ہے کہ آنکھ اسے دیکھ نہیں پاتی اے وہ جو اتنا عظیم ہے کہ اس کی حقیقیت دلوں میں سما نہیں سکتی اے بہترین احسان کرنے والے اے بہترین درگزر کرنے والے اے بہترین معاف کرنے والے اے بہت دینے والے اے عطا کرنے والے اے وہ جس کی مخلوق میں کوئی اس جیسا نہیں اے وہ جس نے اپنے اولیائ سے اپنی مخلوق پر احسان کیا جن کو اپنے دین کیلئے پسند کیا انکے ذریعے اپنے بندوں کو مطیع کیا اور ان کو اپنی حجتیں بناکر اپنی مخلوق پر مہربانی فرمائی میں حسین ؑ بن علی ؑ کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جو نواسہ رسول ؐ ہیں کہ تیری رضاؤں کے تابع رہے تیرے دین کے خیرخواہ رہے اور تیری طرف رہنمائی کرتے رہے انکے حق کے ذریعے سوال کرتا ہوں ان کو اپنی حاجات میں وسیلہ بناتا ہوں یہ کہ تو رحمت فرما حضرت محمد ؐ اوران کی آل ؑ پر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما۔

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان