Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

شرمگاہ کے درد کی دعا (تمام)

تفصیل: روایت ہوئی ہے کہ آئمہ(ع) کے ایک صحابی کے بدن میں ایسی جگہ درد لا حق ہوا کہ جس کا ذکر مناسب نہیں ہوتا اس نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت اقدس میں اسکی شکایت کی تو آپ(ع) نے اسے یہ تعویذ تعلیم فرمایا اور ہدایت کی کہ اپنا بایاں ہاتھ اس جگہ پر رکھو اور یہ کہو:

بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ بَلٰي مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلّٰهِ وَ هُوْ مُحْسِنٌ فَلَهُ اَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهٖ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُوْنَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْلَمْتُ وَجْهِيْٓ اِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِيْٓ اِلَيْكَ لَا مَلْجَاَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ اِلَّآ اِلَيْكَ

ترجمہ:
خدا کے نام اور اس کی ذات سے ہاں جو شخص خدا کی طرف جھک جائے اور نیکو کار بھی ہو تو اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا نہ غمگین ہونگے اے معبود میں اپنا سر تیرے آگے جھکا چکا ہوں اپنے معاملے تیرے سپرد کیے ہوئے ہوں تیرے بغیر کوئی جائے پناہ اور مقام نجات نہیں۔
وضاحت / تفصیلات::
اس کو تین مرتبہ کہے انشائ اللہ عافیت پائے گا
حوالہ: مفاتیح الجنان