Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

پہلی تاریخ کی دعا (تمام)

تفصیل: ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو سورہ فاتحہ کے بعد یہ دعا پڑھی جائے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ﴿۲﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ﴿۳﴾ مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ﴿۴﴾ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ﴿۵﴾ اِهْدِ نَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ ﴿۶﴾ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّيْنَ﴿۷﴾ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ اْلاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَ النُّوْرَ، ثُمَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُوْنَ، هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِنْ طِيْنٍ ثُمَّ قَضٰي اَجَلاً وَ اَجَلٌ مُسَمَّي عِنْدَهُ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ، وَ هُوَ اللَّهُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ فِي الْاَرْضِ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ يَعْلَمُ ما تَكْسِبُونَ. وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ نَجَّانَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ فَضَّلْنَا عَلٰي كَثِيْرٍ مِنْ عِبَادِهٖ الْمُؤْمِنِيْنَ. وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ وَهَبَ لِيْ عَلَي الْكِبَرِ اِسْمٰاعِيْلَ وَ اِسْحَاقَ اِنَّ رَبِّيْ لَسَمِيْعُ الدُّعَآءِ، رَبِّ اجْعَلْنِيْ مُقِيْمَ الصَّلوٰةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ، رَبَّنَا اغْفِرْلِيْ وَ لِوَالِدَيَّ وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ، فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ، وَ لَهُ الْكِبْرِيَآءُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْاٰخِرَةِ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ، يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْاَرْضِ وَ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا يَعْرُجُ فِيْهَا وَ هُوَ الرَّحِيّمُ الْغَفُوْرُ.اَلْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَآئِكَةِ رُسُلاً اُوْلِيْ اَجْنِحَةٍ مَثْنيٰ وَ ثُلَاثَ وَ رُبَاعَ يَزِيْدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَآءُ اِنَّ اللَّهَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرٌ، مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا وَ مَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْ بَعْدِهِ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ، يَا اَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاَنّٰي تُؤْفَكُوْنَ.اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ الْحَيِّ الَّذِيْ لَايَمُوْتُ، وَ الْقَآئِمِ الَّذِيْ لَا يَتَغَيَّرُ، وَ الدَّآئِمِ الَّذِيْ لَا يَفْنٰي، وَ الْمَلِكِ الَّذِيْ لَا يَزُوْلُ، وَ الْعَدْلِ الَّذِيْ لَا يَغْفُلُ، وَ الْحَكَمِ الَّذِيْ لَا يَحِيْفُ، وَ اللَّطِيْفِ الَّذِيْ لَا يَخْفٰي عَلَيْهِ شَيْ ءٌ، وَ الْوَاسِعِ الَّذِيْ لَا يُعْجِزُهُ شَيْ ءٌ، وَ الْمُعْطِيْ مَا يَشَآءُ لِمَنْ يَشَآءُ، وَ الْاَوَّلِ الَّذِيْ لَا يُسْبَقُ، وَ الْاٰخِرِ الَّذِيْ لَايُدْرَكُ، وَ الظَّاهِرِ الَّذِيْ لَيْسَ فَوْقَهُ شَيْ ءٌ، وَ الْبَاطِنِ الَّذِيْ لَيْسَ دُوْنَهٗ شَيْ ءٌ، وَ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عِلْمًا، وَ اَحْصٰي كُلَّ شَيْ ءٍ عَدَدًا. اَللّٰهُمَ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهٖ وَ اَنْطِقْ بِدُعَآئِكَ لِسَانِيْ، وَ اَنْجِحْ بِهٖ طَلِبَتِيْ، وَ اَعْطِنِيْ بِهٖ حَاجَتِيْ، وَ بَلِّغْنِيْ فِيْهِ اَمَلِيْ، وَ قِنِيْ بِهٖ رَهْبَتِيْ، وَ اَسْبِغْ بِهٖ نَعْمَايَ، وَ اسْتَجِبْ بِهٖ دُعَايَ، وَ زَكِّ بِهٖ عَمَلِيْ، تَزْكِيَةً تَرْحَمُ بِهَا تَضَرُّعِيْ وَ شَكْوَايَ، وَ اَسْئَلُكَ اَنْ تَرْحَمَنِيْ وَ اَنْ تَرْضٰي عَنِّيْ وَ تَسْتَجِيْبَ لِيْ، اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ يُنْشِي ءُ السَّحَابَ الثِّقَالَ، وَ يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلَآئِكَةُ مِنْ خِيْفَتِهٖ، وَ يُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيْبُ بِهَا مَنْ يَّشَآءُ، وَ هُمْ يُجَادِلُوْنَ فِي اللَّهِ وَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ، وَ مَا يُدْعٰي مِنْ دُونِهٖ فَهُوَ الْبَاطِلُ وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ يَتَوَفّٰي الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَ الَّتِيْ لَمْ تَمُتْ فِيْ مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِيْ قَضٰي عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَ يُرْسِلُ الْاُخْرٰي اِلٰي اَجَلٍ مُسَمًّي، اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُوْنَ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا يَؤُدُهٗ حِفْظُهُمَا وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَالِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ، هُوَ اللَّهُ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ، السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ، الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْخَالِقُ الْبَارِئُي الْمُصَوِّرُ، لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰي يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ الْعَرِيْزُ الْحَكِيْمُ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لَا وَلَدًا وَ لَمْ يَكُنْ لَهٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا

ترجمہ:
شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں سب تعریفیں اللہ ہی کو لائق ہیں جو مربی ہیں ہر ہر عالم کے جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ، جو مالک ہیں روزِ جزا کے ۔ ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور آپ ہی سے درخواست ہے اعانت کرتے ہیں بتلا دیجئے ہم کو رستہ سیدھا ، رستہ ان لوگوں کا جن پر آپ نے انعام فرمایا ہے نہ ( رستہ) ان لوگوں کا جن پر آپ کا غضب کیا گیا اور نہ ان لوگوں کا جو (رستہ) سے گم ہوگئے۔ ہر طرح کی تعریفین اس اللہ کے لئے ہیں جس نے آسمانوں کو پیدا کیا۔ تاریکی و روشنی کی خلق کیا ۔ پھر بھی کافر اپنے پروردگار کا دوسروں کو شریک مانتے ہیں۔ وہ ایسا خدا ہے جس نے تمھیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدّت مقرر کر دی اور معین زمانہ اسی کے علم میں ہے،اس کے با وجودتم شک کرتے ہو---- وہ اللہ، آسمانوں اور زمینوں میںہے۔تمہارے ظاہر و باطن جانتا ہے جو عمل کرتے ہیںاس سے باخبر ہے۔ہر طرح کی تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں، جس نے ہمیں ظالموں سے نجات دلائی۔ ہر طرح کی تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جس نے ہمیں بہت سے مؤمن بندوں پر شرف عطا کیا۔" ہر طرح کی تعریفیں اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا کئے۔یقیناً میرا پروردگار دُعا ضرور سنتا ہے،پروردگار! مجھے اور میری اولاد کو نماز پر قائم رہنے والوں میں قرار دے۔ پروردگار! ہماری دعا قبول فرما، پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور مومنوں کو اس وقت بخش دینا کہ جب روزِ حساب قائم ہوگا۔ اس اللہ کی تمام تعریفیںجو آسمانوں اور زمینوں کا پروردگار،عالموں کا مربّی اور صاحبِ اقتدار و حکمت ہے۔ اللہ ہی کے لئے تمام تعریفیں درست ہیں کہ آسمانوں اورزمینوں میں جو کچھ ہے وہ اسی کی ملکیت ہے ، آخرت میں تمام تعریفیں اسی کے لئے مخصوص ہیںوہی صاحبِ حکمت و خبیر ہےاسی کو یہ معلوم ہے کہ زمین میں کیا داخل ہوتا ہے اور کیا اس سے نکلتا ہے، اور آسمان سے کیا اترتا ہے اور کیا اس پر بلند ہو کر جاتا ہے،اور وہی رحم کرنے والا اور بہت زیادہ بخشنے والا ہے۔ اس اللہ کی حمد جو زمینوں اور آسمانوں کا خالق ہے اس نے ملائکہ کو قاصد بنایا کہ وہ دو دو، تین تین اور چار چار بازو رکھتے ہیں ۔ وہ جس کی خلقت میں چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے بلاشبہ اللہ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہے جس رحمت کو اللہ تعالٰی لوگوں کے لئے عام کردےاس میں روکنے والا کوئی نہیں ، اور جسے وہ روک دے اسے اس کے بعد بھیجنے والا کوئی نہیں، اور وہ صاحبِ عزت و حکمت ہے۔ ائے لوگو! اپنے اوپر خدا کی نازل شدہ نعمتیں یاد کرو، کیا اللہ کے سوا اور بھی کوئی خالق ہے جو زمین و آسمان سے تمھیں روزی عطا کرتا ہے؟ اس اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں پھر یہ لوگ کہاں کے بہتان تراشتے ہیں۔ اس اللہ کی حمد ، جو عالموں کا پیدا کرنے والا ہے، ایسا زندہ ہے جسے فنا نہیں ۔ وہ بادشاہ جسے زوال نہیں ۔ وہ مجسّمِ انصاف جو غافل نہیں ہوتا، وہ صاحبِ حکمت جو ظلم نہیں کرتا، وہ لطیف جس پر کوئ چیز مخفی نہیں وہ صاحبِ وسعت جو کسی بات سے عاجز نہیں وہ عطا کرنے والا جو چیز چاہے اور جسے چاہے عطا کرتا ہے وہ اوّل جس پر کوئی سابق نہیں وہ ظاہر جس سے کوئی چیز بلند نہیں وہ مخفی جس کے مقابلے میں کوئی چیز نہیں جس نے علم کے لحاظ سے ہر چیز کا احاطہ اور ہر شئی کو ایک ایک کرکے معلوم کر لیا ہے ۔ خدا وندا ! محمدﷺ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما اور اپنی دعا میں میری زبان کو گویائی عطا فرما اور دعا کے ذریعے میرے مقصد کو کامیاب فرما۔ اس کی وجہ سے میری حاجتیں پوری کر اور اس میں میری آرزوؤںکو مکمل فرما، دعا ہی کے ذریعے مجھے بچا ، اور کرم فرما اسی کے سہارے میری نعمتوں کو مکمل فرما، دعا قبو ل کر، عمل کو ایسا پاکیزہ فرما کی تجھے اس عمل کی بنا پر میری عاجزی و شکوہ سنجی پر رحم آجائے۔ اور میں یہ چاہتا ہوں کہ تو میرے اوپر رحم فرمائے ، مجھ سے راضی ہوجائےاور میری آواز سن لے۔ پروردگارِ عالمیں یہ دعا قبول فرما۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے بھاری بھاری بادل پیدا کئے کڑک اور فرشتے اسی کی حمد میں تسبیح کرتے ہیں اور اسی نے وہ بجلیاں چمکائیں کہ جسے وہ چاہتا ہے اسے نقصان پہنچاتی ہیں ، حالانکہ وہ لوگ اللہ کے بارے میں بحث کرتے ہیں حالانکہ وہ حق روشن ہے اس کے علاوہ جس کا بھی دعوہ کیا جاتا ہے وہ باطل ہے۔ اور وہ بہت بلند و عظیم ہے ۔ اس اللہ کی حمد جو نفوس کو ان کی موت کے وقت اٹھا لیتا ہے ۔ پھر ان میں جن کے لئے موت کا حکم ہوتا ہے ان کی روحیں روک لیتا ہے اور باقی کی روحیں معین کردہ مزّت تک چھوڑ دیتا ہے ۔ یقیناً اس میں صاحبانِ ذکر کے لئے نشانیاں ہیں ۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس کی کرسی آسمانوں اور زمینوں کی وسعتوں پر محیط ہے ، اور ان کی نگہداشت پر بار نہیں ۔ اور وہ بلند مرتبہ و عظیم ہے۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جو غائب و حاضر کا جاننے والا ہے ۔وہ رحمٰن و رحیم ہے وہ اللہ جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، وہ حقیقی بادشاہ ہے ، بے حد پاک، صاحبِ سلامتی، نگہبان و امان بخش، صاحبِ اقتدار و صاحبِ جبروت و کبریائی ، اللہ ان باتوں سے پاک ہے جس کا اسے شریک بناتے ہیں ، اس اللہ کی حمد جس کے سواکوئی معبود نہیں وہ خالق و موجد و مصوّر ہے۔ تمام اچھے نام اسی کے لئے زیبا ہیں ۔ زمین و آسمان کی ہر چیز اس کی تسبیح کرتی ہے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا۔ نہ اس کا مملکت میں کوئی شریک ہے۔ نہ کمزوری کی وجہ سے کوئی سربراہ ہے۔ اسے واقعی بلندیوں سے یاد کرو۔
حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۲۴