Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دعائے صباح (اہلبیت ؑ)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ اللّٰهُمَّ يَا مَنْ دَلَعَ لِسَانَ الصَّبَاحِ بِنُطْقِ تَبَلُّجِهِ وَ سَرَّحَ قِطَعَ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ بِغَيَاهِبِ تَلَجْلُجِهِ وَ اَتْقَنَ صُنْعَ الْفَلَكِ الدَّوَّارِ فِيْ مَقَادِيْرِ تَبَرُّجِهٖ وَ شَعْشَعَ ضِيَآءَ الشَّمْسِ بِنُورِ تَاَجُّجِهٖ يَا مَنْ دَلَّ عَلَي ذَاتِهٖ بِذَاتِهٖ وَ تَنَزَّهَ عَنْ مُجَانَسَةِ مَخْلُوْقَاتِهٖ وَ جَلَّ عَنْ مُلآئَمَةٖكَيْفِيَّاتِهٖ يَا مَنْ قَرُبَ مِنْ خَطَرَاتِ الظُّنُوْنِ وَ بَعُدَ عَنْ لَحَظَاتِ الْعُيُوْنِ وَ عَلِمَ بِمَا كَانَ قَبْلَ اَنْ يَّكُوْنَ يَا مَنْ اَرْقَدَنِيْ فِيْ مِهَادِاَمْنِهٖ وَ اَمَانِهٖ وَ اَيْقَظَنِي اِلٰي مَا مَنَحَنِي بِهٖ مِنْ مِنَنِهٖ وَ اِحْسَانِهٖ وَ كَفَّ اَكُفَّ السُّوْٓءِ عَنِّي بِيَدِهِ وَ سُلْطَانِهٖ صَلِّ اللّٰهُمَّ عَلَي الدَّلِيْلِ اِلَيْكَ فِي اللَّيْلِ الْاَلْيَلِ، وَ الْمَاسِكِ مِنْ اَسْبَابِكَ بِحَبْلِ الشَّرَفِ الْاَطْوَلِ وَ النَّاصِعِ الْحَسَبِ فِي ذِرْوَةِ الْكَاهِلِ الْاَعْبَلِ وَ الثَّابِتِ الْقَدَمِ عَلٰي زَحَالِيْفِهَا فِي الزَّمَنِ الْاَوَّلِ وَعَلٰي آلِهِ الْاَخْيَارِ الْمُصْطَفَيْنَ الْاَبْرَارِ وَ افْتَحِ اللّٰهُمَّ لَنَا مَصَارِيعَ الصَّبَاحِ بِمَفَاتِيْحِ الرَّحْمَةِ وَ الْفَلَاحِ وَ اَلْبِسْنِي اللّٰهُمَّ مِنْ اَفْضَلِ خِلَعِ الْهِدَايَةِ وَ الصَّلَاحِ وَ اغْرِسِ اللّٰهُمَّ بِعَظَمَتِكَ فِي شِرْبِ جَنَانِيْ يَنَابِيْعَ الْخُشُوعِ وَ اَجْرِ اللّٰهُمَّ لِهَيْبَتِكَ مِنْ آمَاقِي زَفَرَاتِ الدُّمُوعِ وَ اَدِّبِ اللّٰهُمَّ نَزَقَ الْخُرْقِ مِنِّي بِاَزمَّةِ الْقُنُوْعِ اِلٰهِيْ اِنْ لَمْ تَبْتَدِئْنِي الرَّحْمَةُ مِنْكَ بِحُسْنِ التَّوْفِيْقِ فَمَنِ السَّالِكُ بِي اِلَيْكَ فِيْ وَاضِحِ الطَّرِيْقِ وَ اِنْ اَسْلَمَتْنِي اَنَاتُكَ لِقَآئِدِ الْاَمَلِ وَ الْمُنَي فَمَنِ الْمُقِيلُ عَثَرَاتِي مِنْ كَبَوَاتِ الْهَوٰي وَاِنْ خَذَلَنِي نَصْرُكَ عِنْدَ مُحَارَبَةِ النَّفْسِ وَ الشَّيْطَانِ فَقَدْ وَكَلَنِيْ خِذْلَانُكَ اِلٰي حَيْثُ النَّصَبُ وَالْحِرْمَانُ اِلٰهِي اَ تَرَانِيْ مَا اَتَيْتُكَ اِلَّا ا مِنْ حَيْثُ الْآمَالُ اَمْ عَلِقْتُ بِاَطْرَافِ حِبَالِكَ اِلَّا حِيْنَ بَاعَدَتْنِي ذُنُوْبِيْ عَنْ دَارِ الْوِصَالِ فَبِئْسَ الْمَطِيَّةُ الَّتِي امْتَطَتْ نَفْسِيْ مِنْ هَوَاهَا فَوَاهًا لَهَا لِمَا سَوَّلَتْ لَهَا ظُنُونُهَا وَ مُنَاهَا وَ تَبًّا لَهَا لِجُرْاَتِهَا عَلٰي سَيِّدِهَا وَ مَوْلٰهَا اِلٰهِي قَرَعْتُ بَابَ رَحْمَتِكَ بِيَدِ رَجَآئِيْ وَ هَرَبْتُ اِلَيْكَ لَاجِئًا مِنْ فَرْطِا اَهْوَآئِيْ وَ عَلَّقْتُ بِاَطْرَافِ حِبَالِكَ اَنَامِلَ وَلَآئِيْ فَاصْفَحِ اللّٰهُمَّ عَمَّا كُنْتُا اَجْرَمْتُهُ مِنْ زَلَلِي وَ خَطَآئِيْ وَاَقِلْنِي مِنْ صَرْعَةِ رِدَآئِيْ فَاِنَّكَ سَيِّدِيْ وَ مَوْلَايَ وَ مُعْتَمَدِيْ وَ رَجَآئِيْ وَاَنْتَ غَايَةُ مَطْلُوْبِيْ وَ مُنَايَ فِي مُنْقَلَبِيْ وَ مَثْوَايَ اِلٰهِيْ كَيْفَ تَطْرُدُ مِسْكِيْنًا الْتَجَاَ اِلَيْكَ مِنَ الذُّنُوْبِ هَارِبًا اَمْ كَيْفَ تُخَيِّبُ مُسْتَرْشِدًا قَصَدَ اِلٰي جَنَابِكَ سَاعِيًا اَمْ كَيْفَ تَرُدُّ ظَمْآنَ وَرَدَ اِلٰي حِيَاضِكَ شَارِبًا كَلَّا وَ حِيَاضُكَ مُتْرَعَةٌ فِيْ ضَنْكِ الْمُحُوْلِ وَ بَابُكَ مَفْتُوحٌ لِلطَّلَبِ وَ الْوُغُوْلِ وَ اَنْتَ غَايَةُ الْمَسْئُوْلِ وَ نِهَايَةُ الْمَأْمُوْلِ اِلٰهِيْ هٰذِهِ اَزِمَّةُ نَفْسِيْ عَقَلْتُهَا بِعِقَالِ مَشِيَّتِكَ وَ هٰذِهِ اَعْبَاءُ ذُنُوْبِيْ دَرَاْتُهَا بِعَفْوِكَ وَ رَحْمَتِكَ وَ هٰذِهِ اَهْوَآئِيَ الْمُضِلَّةُ وَكَلْتُهَا اِلٰي جَنَابِ لُطْفِكَ وَ رَاْفَتِكَ فَاجْعَلِ اللّٰهُمَّ صَبَاحِي هٰذَا نَازِلا عَلَيَّ بِضِيَآءِ الْهُدٰي وَ بِالسَّلامَةِ فِي الدِّيْنِ وَ الدُّنْيَا وَ مَسَآئِي جُنَّةً مِنْ كَيْدِ الْعِدٰي وَ وِقَايَةً مِنْ مُرْدِيَاتِ الْهَوٰي اِنَّكَ قَادِرٌ عَلٰي مَا تَشَآءُ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيرٌ تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَ تُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ تُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَ بِحَمْدِكَ مَنْ ذَا يَعْرِفُ قَدْرَكَ فَلَا يَخَافُكَ، وَ مَنْ ذَا يَعْلَمُ مَآ اَنْتَ فَلَا يَهَابُكَ اَلَّفْتَ بِقُدْرَتِكَ الْفِرَقَ وَ فَلَقْتَ بِلُطْفِكَ الْفَلَقَ وَ اَنَرْتَ بِكَرَمِكَ دَيَاجِيَ الْغَسَقِ وَ اَنْهَرْتَ الْمِيَاهَ مِنَ الصُّمِّ الصَّيَاخِيْدِ عَذْبا وَ اُجَاجًا وَ اَنْزَلْتَ مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا وَ جَعَلْتَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لِلْبَرِيَّةِ سِرَاجًا وَهَّاجًا مِنْ غَيْرِ اَنْ تُمَارِسَ فِيمَا ابْتَدَاْتَ بِهِ لُغُوْبًا وَ لَا عِلَاجًا فَيَا مَنْ تَوَحَّدَ بِالْعِزِّ وَ الْبَقَآءِ وَ قَهَرَ عِبَادَهُ بِالْمَوْتِ وَ الْفَنَآءِ صَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الْاَتْقِيَآءِ وَ اسْمَعْ نِدَائِي ،وَ اسْتَجِبْ دُعَآئِي وَ حَقِّقْ بِفَضْلِكَ اَمَلِي وَ رَجَآئِي يَا خَيْرَ مَنْ دُعِيَ لِكَشْفِ الضُّرِّ وَ الْمَاْمُولِ لِكُلِّ عُسْرٍ وَ يُسْرٍ بِكَ اَنْزَلْتُ حَاجَتِيْ فَلَا تَرُدَّنِيْ مِنْ سَنِيِّ مَوَاهِبِكَ خَائِبًا يَا كَرِيْمُ يَا كَرِيْمُ يَا كَرِيْمُ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَ صَلَّي اللّٰهُ عَلٰي خَيْرِ خَلْقِهِ مُحَمَّدٍ وَ آلِهٖ اَجْمَعِيْنَ اس كے بعد سجده كرے اورسجدے ميں يه كلمات كهے! اِلٰهِيْ قَلْبِيْ مَحْجُوْبٌ وَ نَفْسِيْ مَعْيُوْبٌ وَ عَقْلِيْ مَغْلُوْبٌ وَ هَوَآئِيْ غَالِبٌ وَ طَاعَتِيْ قَلِيْلٌ وَ مَعْصِيَتِيْ كَثِيْرٌوَ لِسَانِيْ مُقِرٌّ بِالذُّنُوْبِ فَكَيْفَ حِيْلَتِيْ يَا سَتَّارَ الْعُيُوْبِ وَ يَا عَلَّامَ الْغُيُوْبِ وَ يَا كَاشِفَ الْكُرُوْبِ اغْفِرْ ذُنُوْبِي كُلَّهَا بِحُرْمَةِ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ يَا غَفَّارُ يَا غَفَّارُ يَا غَفَّارُ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ.

ترجمہ:

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے اے میرے معبود! جس نے صبح کی زبان کو روشنی کی گویائی دی اور اندھیری رات کے ٹکڑوں کو لرزتی تاریکیوں سمیت ہنکا دیا اور گھومتے آسمان کی ساخت کو اسکے برجوں سے محکم کیا اور سورج کی روشنی کو اسکے نور فروزاں سے چمکایا اے وہ جس نے اپنی ذات کو دلیل بنایا جو اپنی مخلوقات کا ہم جنس ہونے سے پاک اور اسکی کیفیتوں کی آمیزش سے بلند ہے اے وہ جو ظنی خیالوں سے قریب ہے اور آنکھوں کی دید سے دور ہے اور ہونے والی چیزوں کوہونے سے پہلے جان چکا ہے اے وہ جس نے مجھے اپنے امن و سلامتی کے گہوارے میں سلایا اور اپنی بخشش اور احسان کو پانے کیلئے مجھے بیدار کیا اپنی قدرت و اقتدار سے برائی کو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے روکا اے معبود اس پر رحمت فرما جو تاریک رات میں تیری طرف رہنمائی کرنے والا تیرے سہاروں میں سے شرف کی پا ئیدار رسی کو پکڑ ے والا اعلیٰ خاندان میں سے چمکتی پیشانی والا استوار روش والا، آغاز ہی سے لغزشوں کے مواقع پر ثابت قدم رہنے والا ہے اور اس نبی کی نیکوکار برگزیدہ خوش کردار آل(ع) پر رحمت فرما اے معبود! ہمارے لئے صبح کے دروازے کھول دے اپنی رحمت و بخشش کی کنجیوں سے اے معبود مجھے نیکی وہدایت کی بہترین خلعت پہنادے خداوند! اپنی عظمت کے باعث میرے دل کی زمین میں خشوع و انکساری کے درخت لگا دے اے معبود! اپنی ہیبت کیلئے میری آنکھوں سے آنسوؤں کے تار جاری کردے خدایا میری کج خلقی کو قناعت کی لگام ڈال دے میرے اللہ اگر تو نے اپنی نیکی کی توفیق نہ دی تو کون مجھے تیری طرف کشادہ راہ پر لے چلے گا اور تیری دی ہوئی ڈھیل سے میں خواہش کے پیچھے چل پڑا تو کون مجھے ہوس کی ٹھوکروں سے بچائے گا اور اگر میرے نفس اور شیطا ن کی جنگ میں تیری نصرت میرے شامل حال نہ ہوتی تو گویا تیری دوری نے مجھے رنج و غم کے حوالے کر دیا ہوتا میرے مالک کیا تیری نظر سے تیرے پاس اپنی خواہشوں کیلئے آیا ہوں یا میں نے تجھ سے اس وقت تعلق قائم کیا کہ جب میرے گناہوں نے مجھے تیرے وصال سے دور کردیا پس میرے دل نے خواہشوں کو اپنی بری سواری بنایا پس اس پر اور اسکی خیالی تمناؤں پر نفرین ہے اور تباہی ہو اسکی جو اس نے اپنے آقا پر یہ جرات کی ہے الہی میں نے اپنی امید کے ہاتھوں تیرے باب ِرحمت پر دستک دی ہے اور اپنی حد سے زیادہ تمناؤں سے ڈر کے تیرے پاس بھاگ آیا ہوں اور محبت کی انگلیوں سے تیرے دامان ِرحمت کو تھام لیا ہے اے معبود! مجھ سے جو لغزشیں اور خطائیں ہوئی ہیں ان سے چشم پوشی فرما اور میری چادر کی پایچی(وادی ہلاکت) سے صرف نظر فرما کیونکہ تو میرا آقا و مالک اور میرا سہارا اور امید ہے اور تو ہی اس دنیا اور آخرت میں میرا اصلی مطلوب و مقصود ہے میرے معبود! تو اس بے چارے کو کیسے نکال دے گا جوتیرے پاس گناہوں سے بھاگ کر آیا ہے یا اس طالب ہدایت کو کیسے مایوس کرے گا جو تیرے حضور دوڑتا ہوا آیا ہے یا اس پیاسے کو کیسے دور کرے گا جو تیرے کرم کے حوض سے پیاس بجھانے آیا ہے ہرگز نہیں !کہ تیرے فیض کے چشمے خشک سالی میں بھی رواں ہیں اور تیرا بابِ کرم داخلے اور سوال کیلئے کھلا ہے تو سوال کی انتہا اور امید کی آخری حد ہے میرے معبود! یہ میرے نفس کی باگیں ہیں جنکو میں نے تیری مشیت کی رسی سے باندھ دیا ہے اور یہ ہیں میرے گناہوں کی گٹٹھریاں جو میں نے تیری بخشش و رحمت کے آگے لا رکھی ہیں اور یہ ہیں میری گمراہ کن خواہشیں جو میں نے تیرے لطف و کرم کے سپرد کر دی ہیں پس اے پروردگار! اس صبح کو میرے لیے نور ہدایت اور دین و دنیا کی سلامتی کی حامل بنا کر نازل فرما اور اس رات کو دشمنوں کی مکاری سے میری ڈھال اور ہلاک کرنے والی ہوس کی سپر بنادے بے شک تو جو چاہے اس پر قادر ہے جسے چاہے ملک دیتا ہے اور جس سے چاہے واپس لے لیتا ہے اور جسے چاہے عزت دیتا اور جسے چاہے ذلت دیتا ہے ہر بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے مردہ سے زندہ اور زندہ سے مردہ کو برآمد کرتا ہے اور جسے چاہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں پاک ہے تو اے اللہ اور حمد تیرے ہی لیے ہے کون ہے جو تیری قدر و عظمت کو پہچانے تو اس سے نہ ڈرے کون ہے جو جانتا ہو تو کون ہے پھر تجھ سے مرعوب نہ ہو تو نے اپنی قدرت سے منتشرکو متحد کیا اور اپنے لطف سے سپیدہ صبح کو نمایاں کیا اور تو نے ہی اپنے کرم سے تاریک راتوں کو روشن کیا اور تو نے سخت پتھروں میں سے میٹھے اور کھاری پانی کے چشمے جاری کیے اور بادلوں سے نتھرا ہوا میٹھا پانی برسایا اور تو نے سورج اور چاند کو مخلوق کیلئے روشن چراغ قرار دیا بغیر اس کے کہ پیدا کرنے میں تجھے کوئی تھکاوٹ و خستگی عارض ہوئی یا تو محتاج ہوا پس اے عزت اور بقا میں یگانہ اور موت و فنا کے ذریعے بندوں پر غالب رہنے والے! محمد و آل محمد پر رحمت فرما جو پرہیزگار ہیں اور میری پکار سن لے میری دعا قبول فرما اور اپنے کرم سے میری تمناو امید پوری کر دے اے وہ بہترین ذات جسے تکلیف دور کرنے کیلئے پکارا جاتا ہے اور اے تنگیو فراخی کی امید گاہ، میں تیرے حضور حاجت لے کر آیا ہوں پس مجھے اپنی وسیع عطاؤں سے محرومی کے ساتھ دور نہ کر یاکریم یاکریم یاکریم اپنی رحمت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے اور اس کی بہترین مخلوق حضرت محمد اور ان کی سبھی آل(ع) پر خدا کی رحمت ہو۔ پھر سجدہ میں جائیں اور کہیں: خدایا !میرے دل پر حجاب ہے میرے نفس میں عیب ہے میری عقل ناکارہ ہے میری خواہش غالب میری عبادت کم اور گناہ بہت زیادہ ہیں میری زبان گناہوں کا اقرار کرتی ہے تو میرا چارہ کار کیا ہے؟ اے عیبوں کو چھپانے والے اے چھپی باتوں کو جاننے والے اے دکھوں کو دور کرنے والے میرے تمام گناہ بخش دے محمد و آل (ع)محمد کی حرمت کے واسطے سے یاغفار یاغفار یاغفار اپنی رحمت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

وضاحت / تفصیلات::

یہ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی د عا ہے :مؤلّف کہتے ہیں کہ علامہ مجلسی نے یہ دعا اپنی کتاب بحار الانوار کی کتاب الدعائ اور کتاب الصلوۃ میں درج کی ہے۔ نیز فرمایا ہے کہ یہ مشہور دعاؤں میں سے ہے۔ لیکن میں نے اسے دیگر معتبر کتب میں نہیں پایا۔ البتہ سید بن باقی کی کتابِ مصباح میں یہ دعا موجود ہے۔اور اسی طرح علامہ مجلسی نے فرمایا ہے کہ اس دعا کا فریضہ ِصبح کے بعد پڑھا جانا مشہور ہے۔ تاہم سید بن باقی(رح) نے روایت کی ہے کہ اسے نافلہ صبح کے بعد پڑھا جائے۔ بہرحال ان دونوں میں سے جو صورت بھی اختیار کی جائے مناسب ہے:

حوالہ: بحارالانوار