Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

بارھویں تاریخ کی دعا (تمام)

تفصیل: بارھویں تاریخ کے لئے حضرت ؑ کی دعا

سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي السَّمَآءِ عَرْشُهٗ سُبْحانَ الَّذِيْ فِي الْاَرْضِ بَطْشُهٗ سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ سَبِيْلُهٗ سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي السَّمَآءِ عَظَمَتُهٗ، سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْاَرْضِ اٰيَاتُهٗ سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْقُبُوْرِ قَضَاؤُهٗ سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي النَّارِ نَقِمَتُهٗ وَ عَذَابُهٗ سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُهٗ وَ ثَوَابُهٗ سُبْحَانَ الَّذِيْ لَا يَفُوْتُهٗ هَارِبٌ سُبْحَانَ الَّذِيْ لَا مَلْجَآءَ مِنْهُ اِلَّا اِلَيْهِ سُبْحَانَ الْحَيِّ الَّذِيْ لَايَمُوْتُ سُبْحَانَ اللَّهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِيْنَ تُصْبِحُوْنَ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِيًّا وَ حِيْنَ تُظْهِرُوْنَ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ، وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ يُحْيِي الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ كَذٰلِكَ تُخْرِجُوْنَ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُنْ لَهٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَ لَمْ يَكُنْ لَهٗ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا سُبْحَانَهٗ عَدَدَ كُلِّ شَيْ ءٍ وَ زِنَةَ كُلِّ شَيْ ءٍ اَضْعَافًا مُضَاعَفَةً سَرْمَدًا اَبَدً كَمَا يَنْبَغِي لِعَظَمَتِهٖ وَ مَنِّهٖ سُبْحَانَكَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَ بِحَمْدِكَ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ وَ بِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْحَلِيْمِ الْكَرِيْمِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَليِّ الْعَظِيْمِ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ الْحَقُّ سُبْحَانَ الْقَابِضِ الْبَاسِطِ سُبْحَانَ اللَّهِ الضَّارِّ النَّافِعِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ الْاَعْظَمِ سُبْحَانَ الْقَاضِيْ بِالْحَقِّ سُبْحَانَ الرَّفِيْعِ الْاَعْلٰي سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اَلْاَوَّلِ الْاٰخِرِ الظَّاهِرِ الْبَاطِنِ الَّذِيْ هُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرٌ وَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عَليمٌ سُبْحَانَ الَّذِيْ هُوَ هٰكَذَا وَ لَا هٰكَذَا غَيْرُهُ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ دَآئِمٌ لَا يَسْهُوْ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ قَآئِمٌ لَايَلْهُوْ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ غَنِيٌّ لَا يَفْتَقِرُ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ جَوَادٌ لَا يَبْخَلُ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ شَدِيْدٌ لَا يَضْعُفُ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ رَقِيْبٌ لَا يَغْفُلُ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ سُبْحَانَ الدَّآئِمِ الْقَآئِمِ سُبْحَانَ الَّذِيْ لَايَزُوْلُ سُبْحَانَ الْحَيِّ الْقَيُّوْمِ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَ لَا نَوْمٌ سُبْحَانَكَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ سُبْحَانَ مَنْ تُسَبِّحُ لَهُ الْجِبَالُ الرَّوَاسِيْ بِاَصْوَاتِهَا تَقُوْلُ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ وَ بِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ مَنْ يُسَبِّحُ لَهُ الْاَشْجَارُ بِاَصْوَاتِهَا تَقُوْلُ سُبْحَانَ اللَّهِ الْمَلِكِ الْحَقِّ الْمُبِيْنِ سُبْحَانَ مَنْ تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتِ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِيْهِنَّ يَقُوْلُوْنُ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ الْحَلِيْمِ الْكَرِيْمِ وَ بِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ مَنِ اعْتَزَّ بِالْعَظَمَةِ وَ احْتَجَبَ بِالْقُدْرَةِ وَ امْتَنَّ بِالرَّحْمَةِ وَ عَلَا فِي الرِّفْعَةِ وَ دَنٰي فِي اللُّطْفِ وَ لَمْ تَخْفَ عَلَيْهِ خَافِيَاتُ السَّرَآئِرِ، وَ لَا يُوَارِيْ عَنْهُ لَيْلٌ دَاجٍ وَ لَا بَحْرٌ عَجَّاجٌ وَ لَا حُجُبٌ وَ لَا اَزْوَاجٌ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عِلْمًا وَ وَسِعَ الْمُذْنِبِيْنَ رَحْمَةً وَ حِلْمًا وَ اَبْدَعَ مَا بَرِئَي اِتْقَانًا وَ صُنْعًا نَطَقَتِ الْاَشْيَآءُ الْمُبْهَمَةُ عَنْ قُدْرَتِهٖ وَ شَهِدَتْ مُبْدِعَةًبِوَحْدانِيَّتِهِ اللّٰھُمَ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ وَاَھْلِ بَيْتِهِ الْمَيَامِيْنَ الطَّاھِرِيْنَ وَلَا تَرُدُّ نَا يَآ اِلٰھِيْ مِنْ رَحْمَتِكَ خَآئِبِيْنَ وَلَامِنْ فَضْلِكَ اٰئِسِيْنَ وَاَعِذْنَا اَنْ تَرْجِعَ بَعْدَ اِذْ ھَدَيْتَنَاضَآلِّيْنَ مُضَلِّيْنَ وَاَجْرِنَا مِنَ الْحَيْرَةِ فِي الدِّيْنِ وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِيْنَ وَاِلْحِقْنَا بِا لصَّا لِحِيْنَ بِمُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ الطَّاھِرِيْنَ اٰمِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ

ترجمہ:
وہ اللہ پاک ہے جس کا عرش آسمان میں ہے۔ خدایا، زمین پر اس کی ہیبت ہے وہ اللہ پاک ہے جس کی راہیں خشک و تر میں ہیں، پاک ہے وہ اللہ جس کی عظمتیں آسمان اورجس کی آیتیں زمین میں ہیں،۔ پاک ہے وہ اللہ! جس کے فیصلے قبروں میں بھی ہوتے ہیں۔، وہ اللی پاک ہے ! جس کا عذاب (مجرموں کے لئے)جہنّم اور دوزخ کی سزا ہے۔ پاک ہے وہ اللہ جس کی جزا اور نعمتیں( نیک بندوں کے )لئے جنّت میں ہیں۔وہ اللہ پاک ہے جس سے کوئی بھاگنے والا بھاگ نہیں سکتا، وہ اللہ پاک ہے کجس کی پناہ کے سوا کوئی پناہ نہیں۔ پاک ہے وہ زندہ جسے موت نہیں چھو سکتی۔ صبح شام آسمان و زمین میں اور پچھلے وقت ، دوپہر کے وقت اس کی تسبیح، وہ زندے کو مردے اور مردے کو زندے سے نکالتا ہےاور زمین کو اس کے مر نے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح (ائے انسانوں)تُم نکالے جاؤ گے۔ اور اس اللہ کی حمد کہ جس نے نہ کسی کو اولاد بنایا اور منہ کمزور ہےکہ کسی کو ولی بناتا اور اس کو ہر چیز سے بلند تر مانو۔ ہر شے کے عدد سے کئی گنا زیادہ بلکہ اس سے بھی زیادہ اس کی تسبیح اور اس شان سے جو ابدی (ہمیشہ)، سرمدی،تیری عظمت اور سرفرازی کے شایانِ شان ہو۔تو پاک ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور تیری ہی تمام تعریفیں ہیں۔ بلند مرتبہ اللہ پاک ہے اور اسی کی حمد حلیم و کریم معبود پاک ہے،بلند و عظیم پاک ہے، وہ ذات پاک ہے، جو حق ہے۔ بسط و کشاد عطا کرنے ولا پاک ہے، وہ اللہ پاک ہے جو نفع و نقصان عطا کرتا ہے۔بلند اور اعلٰی ذات پاک ہے، حق کے ساتھ فیصلہ کرنے والا معبود پاک ہے۔ وہ خدا لائقِ تسبیح ہے جو عظیم اور اوّل و آخر، ظاہر وباطن ہے۔ جو ہر چیز پر قدرت اور ہر شے سے باخبر ہے۔ اس معبود کی تعریف جو بہان کردا اوصاف رکھتا ہے۔ اور اس کے علاوہ کوئی ایسا نہیں، پاک ہے وہ لازوال جو غافل نہیں ہوتا، پاک ہے وہ قائم جو بے خبر نہیں ہوتا، پاک ہے وہ غنی جو محتاج نہیں، پاک ہے وہ سخی جو بخل نہیں کرتا، پاک ہے وہ قوی (صاحبِ قوت) جو کمزور نہیں ہوتا، پاک ہے وہ نگہبان جو غافل نہیں ہوتا، پاک ہے وہ زندہ جسے فنا نہیں، وہ ہمیشہ رہنے والا اور برقرار پاک ہے، پاک ہے وہ جسے زوال نہیں، حیّ و قیّوم پاک ہےجسے نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ، پاک ہے تیری ذات، تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پاک ہے وہ جس کے لئے ٹھوس پہاڑ اپنی آواز میں تسبیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں، پاک ہے ہمارا عظیم پروردگار! اور اسی کی حمد ہے!،پاک ہے وہ جس کے لئے درخت اپنی زبان میں کہتے ہیں پاک ہے وہ اللہ جو روشن حقیقتوں کا مالک ہے، پاک ہے وہ جس کے لئے ساتوں آسمان اور زمین اور اس کی آبادیوں تسبیح خواں ہیں ۔ اور سب کہتے ہیں " عظیم و حلیم و کریم معبود پاک ہے " پاک ہے وہ جو اپنی عظمت کی وجہ سے با اقتدار اور قدرت کی بنا پر پردوں میں ہے جس نے رحمت سے احسان اور رفعتوں سے بلندی حاصل کی، لطافت کی وجہ سے قریب ہے جس پر سے دلوں کےراز پوشیدہ نہیں۔ نہ تاریک راتیں پردہ ہیں نہ طوفانی سمندر، نہ پردے نہ طوفان اس نے ہر چیز کو اپنے علم سے احاطہ کر لیا ہے۔ اور گنہگاروں کے لئے اپنی رحمت و بردباری سے وسعتیں پیدا کردی ہیں جو خلق کیا اسے مضبوطی اور فن کاری سے حقیقتاً بے مثال بنایا، بے زبان چیزیں بھی اس کی قدرت کے لئے گویا ہیں۔ اور خلق ہونے کے بعد اس کی وحدانیت کی گواہ ہیں۔ خداوند! محمدﷺ اور آلِ محمدﷺ پر رحمت نازل فرما، وہ محمدؐ جو نبیِ رحمت ہیں اور وہ اہلبیتؑ جو مبارک و طاہر ہیں،۔ ائے معبود! ہمیں اپنی رحمت سے ناکام اور اپنے فضل سے مایوس نہ فرما، اور اس بات سے پناہ دے کہ تیری راہنمائی کے بعد ہم بے راہ و گمراہ ہوں۔ اور دین میں حیرت سے بچا اور ہمیں مسلمان اٹھا، اور ہمیں صالحینِ محمدﷺ اورآلِ محمدﷺ میں داخل فرما کہ وہ طیّب و طاہر ہیں۔ ائے عالموں کے پروردگار ہماری دعا قبول فرما:۔
حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۳۵