Columbus , US
26-12-2024 |25 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

بروز اتوار پڑھی جانے والی زیارتِ حضرت علیؑ (تمام)

تفصیل: اتوار:یہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کا دن ہے۔ اس دن امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت پڑھیں جیساکہ روایت میں ہے کہ ایک شخص نے حالتِ بیداری میں امام زمانہ (عج) کو دیکھا کہ آپ(ع) امیرالمومنین علیہ السلام کی یہ زیارت پڑھ رہے ہیں ۔

اَلسَّلاَمُ عَلٰي الشَّجَرَةِ النَّبَوِّيَّةِ وَالدَّوْحَةِ الْھَاشِمِيَّةِ الْمُضِٓيْئَةِ الْمُثْمِرَةِ بِالنُّبُوَّةِ الْمُوْنِقَةِ بِالْاِمَامَةِ وَعَلٰي ضَجِيْعَيْكَ آدَمَ وَنُوْحٍ عَلَيْھِمَا اَلسَّلاَمُ اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلٰي ٲَھْلِ بَيْتِكَ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاھِرِيْنَ اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلٰي الْمَلآئِكَةِ الْمُحْدِقِيْنَ بِكَ وَالْحَافِّيْنَ بِقَبْرِكَ يَا مَوْلَايَ يَا اَمِيرَ الْمُؤْمِنِيْنَ ھٰذَا يَوْمُ الْاَحَدِ وَھُوَ يَوْمُكَ وَبِاِسْمِكَ وَاَ نَا ضَيْفُكَ فِيْهِ وَجَارُكَ فَاَضِفْنِي يَا مَوْلَايَ وَاَجِرْنِي فَاِنَّكَ كَرِيمٌ تُحِبُّ الضِّيَافَةَ وَمَاْمُوْرٌ بِالْاِجَارَةِ فَافْعَلْ مَا رَغِبْتُ إلَيْكَ فِيْهِ وَرَجَوْتُهُ مِنْكَ بِمَنْزِلَتِكَ وَآلِ بَيْتِكَ عِنْدَ اللّهِ، وَمَنْزِلَتِهِ عِنْدَكُمْ، وَبِحَقِّ ابْنِ عَمِّكَ رَسُولِ اللّهِ صَلَّي اللّهُ عَلَيْهِ وَآلِهٖ وَسَلَّمَ وَعَلَيْھِمْ ٲَجْمَعِيْنَ

نقل حرفی:
ASSALAMU A’LASH SHAJARATIN NABAWIYYATI WAD DAWH’ATIL HAASHIMIYYATIL MUZ’EEE-ATIL MUTHMIRATI BIN-NUBUWWATIL MOONIQATI BIL IMAAMATI WA A’LAA Z”AJEE-A’YKA AADAMA WA NOOH’IN ALAYHIMAS SALAAM ASSALAAMU A’LAYKA WA A’LAA AHLI BAYTIKAT’ T’AYYIBEENAT’ TAAHIREEN ASSALAMU A’LAYKA WA A’LAL ASSALAAMU A’LAYKA WA ‘A ’LAL MALAAA-IKATIL MUH’DIQEENA BIKA WAL H’AAAFFEENA BIQABRIKA YAA MAWLAAYA YAA AMEERAL MOO-MINEEN HAAD’AA YAWMUL AH’ADI WA HUWA YAWMUKA WA BIS-MIKA WA ANAA Z’AYFUKA FEEHI WA JAARUKA FA-AZ’IFNEE YAA MAWLAAYA WA AJIRNEE FA-INNAKA KAREEMUN TUH’IBBUZ” Z”IYAAFATI WA MAAMOORUN BIL-IJAARATI FAF-A’L MAA RAGHIBTU ILAYKA FEEHI WA RAJAWTUHOO MINKA BI-MANZILATIKA WA AALI BAYTIKA I’NDALLAHI WA MANZILATIHEE I’NDAKUM WA BI-H’AQQIBNI A’MMIKA RASOOLILLAAHI S’ALLALLAAHU A’LAYHI WA AALIHEE WA SALLAMA WA A’LAYHIM AJMA-E’EN
ترجمہ:
درخشاں شجرہ نبویہ اور گلزار ہاشمیہ پر سلام ہو جو نبوت سے ثمرآور ہوا ہے اور امامت سے لہرایا ہے۔ اور آدم و نوح + پر سلام ہو جو آپ کے پاس دفن ہیں۔ آپ پر سلام ہو اور آپ کے اہلبیت(ع) پر جو پاک پاکیزہ ہیں۔ آپ پر سلام ہو اوران فرشتوں پر جو آپ کے دروازے پر کھڑے ہیں اور آپکی قبر کو گھیرے ہوئے ہیں اے میرے مولا(ع) اے مومنوں کے امیر یہ اتوار کا دن ہے اور یہی آپکا دن ہے اور آپکے نام سے منسوب ہے اور میں اس دن میں آپکا مہمان اور آپکی پناہ میں ہوں۔پس میرے مولا (ع) مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجیے کہ بے شک آپ سخی، مہمان نواز اور پناہ دینے پر مامور ہیں۔ پس جس مقصد سے میں اس دن حا ضر ہوا ہوں اور آپ سے جو آرزو رکھتا ہوں پوری فرمائیے اپنی اور اپنے خاندان کی خداکے ہاںبلندی کے واسطے اور خدا کی منزلت کے واسطے جو آپکے نزدیک ہے اور اپنے چچا کے بھائی حضرت رسول کے حق کے واسطے میری آرزو پوری کیجیے آنحضرت اور ان سب پر درود سلام ہو۔
حوالہ: مفاتیح الجنان