Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

بہرے پن کے لئے دعا (تمام)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بہرا پن دور کرنے کے لیے کان پر ہاتھ رکھ کر سورئہ حشر کی آخر آیات پڑھے۔

لَوْا اَنْزَلْنَا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَ اَيْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ وَتِلْكَ الْاَ مْثَالُ نَضْرِ بُھَا لِلنَّاسِ لَعَلَّھُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ ھُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّھَادَةِ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ ھُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبَّرُ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ ھُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُلَهُ الْاَ سْمَآ ئُ الْحُسْنٰي يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ۔

ترجمہ:
اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر بھی نازل کرتے تو تم اسکو دیکھتے کہ خدا کے ڈر سے جھکا اور پھٹا جاتا ہے اور یہ مثالیں ہم لوگوں کو سمجھانے کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ سوچیں۔ وہ وہی خدا ہے جس کے علاوہ کوئی قابل عبادت نہیں ۔ پوشیدہ اور ظاہر جاننے کے والا ، وہی بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ وہ وہی خدا ہے جسکے سوا کوئی معبود نہیں ، حقیقی بادشاہ ، پاک ذات ، ہر عیب سے بڑی ، امن دینے والا ، نگہبان ، غالب ، زبردست اور بڑائی والا ہے ۔ یہ لوگ جسکو اسکا شریک ٹھراتے ہیں اس سے پاک ہے ۔ وہی خدا تمام چیزوں کا خالق ، موجد اور صورتوں کا بنانے والا ہے اور اسی کے اچھے اچھے نام ہیں۔ جو چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسکی تسبیح کرتی ہیں اور وہی غالب حکمت والا ہے
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۶