BISMILLAAHIR-RAH’MAANIR-RAH’EEM
BISMILLAAHILLAD’EE LAA ARJOO ILLAA FAZ’’LAHOO WA LAA AKHSHAA ILLAA A’DLAHOO WA LAA AA’-TAMIDU ILLAA QAWLAHOO WA LAA UMSIKU ILLAA BI-H’ABLIHEE BIKA ASTAJEERU YAA D’AL-A’FWI WAR RIZ’’WAANI MINAZ’Z’ULMI WAL U’DWAANI WA MIN GHIYARIZ ZAMAANI WA TAWAATURIL AH’ZAANI WA MININ-QIZ’’AAA-IL MUDDATI QABLAT TA-AHHUBI WAL U’DDATI WA IYYAAKA ASTARSHIDU LIMAA FEEHIS’S’ALLAH’U WAL IS’LAAH’U WA BIKA ASTA-E’ENU FEEMAA YAQTARINU BIHIN NAJAAH’U WAL INJAAH’U WA IYYAAKA ARGHABU FEE LIBAASIL A’AFIYATI WA TAMAAMIHAA WA SHUMOOLIS SALAAMATI WA DAWAAMIHAA WA A-O’OD’U BIKA YAA RABBI MIN HAMAHAZAATISH SHAYAAT’EENI WA AH’TARIZU BI-SULT’AANIKA MIN JAWRIS SALAAT’EENI FA-TAQABBAL MAA KAANA MIN S’ALAATEE WA S’AWMEE WAJ-A’L GHADEE WA MAA BAA’-DAHOO AFZ’’ALA MIN SAA-A’TEE WA YAWMEE WA A-I’ZZANEE FEE A’SHEERATEE WA QAWMEE WAH’-FAZ’NEE FEE YAQZ’ATEE WA NAWMEE FA-ANTALLAAHU KHAYRUN H’AAFIZ’AN WA ANTA ARH’AMUR RAAH’IMEEN ALLAAHUMMA INNEE ABRA-U ILAYKA FEE YAWMEE HAAD’AA WA MAA BAA’-DAHOO MINAL AH’AADI MINASH SHIRKI WAL ILH’AADI WA UKHLIS’U LAKA DU-A’A-EE TA-A’RRUZ’’AN LIL-IJAABATI WA UQEEMU A’LAA T’AA-A’TIKA RAJAA-AN LIL-ITHAABATI FA-S’ALLI A’LAA MUH’AMMADIN KHAYRI KHALQIKAD DAA-E’E ILAA H’AQQIKA WA A-I’ZZANEE BI-I’ZZIKALLAD’EE LAA YUZ’’AAMU WAH’-FAZ’NEE BI-A’YNIKALLATEE LAA TANAAMU WAKH-TIM BIL-INQIT’AA-I’ ILAYKA AMREE WA BIL MAGHFIRATI U’MUREE INNAKA ANTAL GHAFOORUR RAH’EEM
ترجمہ:
اُس اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں کہ میں اُمید نہیں رکھتا مگر اسی کے فضل سے اور میں نہیں ڈرتا مگراس کے عدل سے اور میں بھروسہ نہیں کرتا مگر اسی کے قول پر اور نہیں پکڑتا مگر اسی کی رسی ۔ تجھ ہی سے پناہ مانگتا ہوں اے معافی اور رضا والے ظلم اور تعدّی سے اور زمانہ کے تغیرات سے اور حزن کے متواتر آنے سے اور سامان درست کرکے اور زادِ سفر مہیا کرنے کے قبل اور مدت عمر کے گذر جانے سے اور اس کام کی طرف ہدایت چاہتا ہوں جس میں درستی اور اصلاح ہو اور تجھ ہی سے اس کام میں امداد چاہتا ہوں جس میں حاجت روائی اور مطلب پورا کرنا قریب ہو ار تجھ ہی سے آرام کا لباس اور اس کے تکمیل کی خواہش کرتا ہوں اور سلامتی کے ساتھ رہنے اور اُس کے ہمیشہ رہنے کی اور پناہ مانگتا ہوں تیرے ذریعہ سے اسے رب شیطانوںکی اشارہ بازی سے اور تیرے غلبہ کے ذریعے سے بادشاہوں کے ظلم سے بچتا ہوں پس تو میری نماز اور میرا روزہ قبول کرلے اور میری آنے والی کل اور اس کے بعد والی دن کو میری اس ساعت اور میرے اس دن سے افضل قرار دے اور مجھ کو میرے قبیلے اور میری قوم میں عزت دے اور میرے جاگنے اور سونے میں میری حفاظت کر کیوںکہ تو اللہ اچھا محافظ ہے اور تو ہی رحم کرنیوالوں میں بڑا رحم کرنیوالا ہے اے میرے اللہ درحقیقت میں اپنے اس دن میں اور اس کے بعد آنے والے اتواروں میں تیرے سامنے مشرک اور کافر ہو جانے سے بری ہوجاتا ہوں اور تجھ سے خالص دُعا کرتا ہوں تاکہ تُو توبہ قبول کرلے اور تیری اطاعت کرتا ہوں اس اُمید سے کہ تیری طرف رجوع کروں پس محمد پر رحمت نازل کر جو تیری مخلوقات میں سب سے بہتر تھا تیرے حق کی طرف بلانے والا تھا اور اپنی عزت سے مجھ کو عزت دے جس پر ظلم نہیں ہوسکتا اور میری حفاظت اپنی اُس آنکھ سے کر جو کبھی نہیں سوتی اور میرے کام کو اس طرح سے ختم کرکہ میں تیرا ہی ہو جائوں۔ اور میری عمر کو بخشش پر ختم کر کہ تُو ہی بخشنے والا اور رحیم ہے
وضاحت / تفصیلات::
اتوار کا دن اکثر کاموں کے لیے درمیانہ ہے البتہ اس دن مکان بنانا درخت لگانا یا شادی کرنا بہت خوب ہے مگر نیا کپڑا قطع کرنا نحس ہے کیونکہ اس دن کا کٹا کپڑا مبارک نہیں ہوتا ۔
اس دن دنیوی کاموں کی بہتری کے لیے یہ درج ذیل دعا پڑھنی چاہیے