Bismillaahir-rah’maanir-rah’eem
Alh’amdu lillaahil - lad’ee aad’habal layla muz’liman bi-qudratihee wa jaaa-a bin nahaari mubs’iran birah’matihee wa kasaanee z’’iyaa-ahoo wa anaa fee nia’-matihee allaahumma fakamaa abqaytanee lahoo fa-abqinee li-amthaalihee wa s’alli a’lan nabiyyi muh’ammadin wa aalihee wa laa tafjaa’-nee feehi wa fee ghayrihee minal layaalee wal ayyaami bir-tikaabil mah’aarim wak-tisaabil ma-aathim war-zuqnee khayrahoo wa khayra maa feehi wa khayra maa baa’-dahoo was’-rif a’nnee sharrahoo wa sharra maa feehi wa sharra maa baa’-dahoo allaahumma innee bid’immatil islaami atawassalu ilayka wa bih’urmatil qur-aani aa’-tamidu a’layka wa bi-muh’ammadinil mus’t’afaa s’allalaahu a’layhi wa aalihee wa sallam astashfi-u’ ladayka faa’-rifi allaahumma d’immatiyal latee rajawtu bihaa qaz’’aaa-a h’aajatee yaa arh’amar raah’imeen allaahummaq-z’’i lee fil khameesi khamsaa laa yattasi-u’ lahaa illaa karamuka wa laa yut’eequhaa illaa ni-a’muka salaamatan aqwaa bihaa a’laa t’aa-a’tika wa i’baadatan astah’iqqu bihaa jazeela mathuwbatika wa sa-a’tan fil h’aali minar rizqil h’alaal wa an tuw-minanee fee mawaaqifil khawfi bi-amnika wa taj-a’lnee min t’awaariqil humoomi wal ghumoomi fee h’is’nika wa s’alli a’laa muh’ammadin’w wa aali muh’ammad waj-a’l tawassulee bihee shaafi-a’n yawmal qiyaamati naafi-a’a innaka anta arh’amur raah’imeen
ترجمہ:
تعریف اس اللہ کے واسطے ہے جس نے اپنی قدرت سے رات کو ہٹایا جب کہ وہ اندھیری تھی اور دن کو اپنی رحمت سے روشن کیا اور اس کی روشنی کو مجھ پر اڑھا دیا اور اس کی نعمت مجھ کو دی اے اللہ پس جس طرح تو نے مجھ کو اُس دن کے واسطے باقی رکھا تو ایسے ہی اُن دونوں کے لیے بھی زندہ رکھ اور نبی محمدؐ اور اس کی آل پر رحمت بھیج اور میرا دل نہ دُکھا اُس دن میں اور نہ کسی اور رات اور دن میں حرام کام کے کرلینے سے اور گناہوں کے کرنے سے اور اُس دن کی بھلائی اور جو اس کے بعد ہوگا اس کی بھلائی مجھ کو عطا کر اوراس دن کی شر کو جو جو اُس میں ہے اور اس کے بعد والی شر کو مجھ سے ہٹااور اُس دن کی مجھ سے ہٹا اے اللہ میں اسلام کی ذِمہ داری کے ذریعہ سے تجھ سے توسل چاہتا ہوں اور قرآن کی حرمت کے واسطے سے تجھ پر اعتماد کرتا ہوں اور محمدؐ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ سے تجھ سے شفاعت چاہتا ہوں پس اے اللہ میرے ذمہ کو پہچان جس کے وسیلہ سے میں اپنی حاجت کے پورا ہونے کا ، اُمید وار ہوں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے اللہ میرے واسطے جمعرات کے دن پانچ چیزوں کا حکم دے جن پر تیرے کرم کے سوا اور کوئی قدرت نہیں رکھتا اور تیری نعمتوں کے سوا اُن پر کوئی طاقت نہیں رکھتا ایسی سلامتی عطا کر جس سے مجھ میں تیری فرمانبرداری کی قوت پیدا ہوجائے اور ایسی عبادت کی توفیق عطا کر جس سے میں تیرے بہت سے ثواب کا مستحق بنوں اور اسی وقت حلال روزی میں وسعت دے اور خوف کے موقعوں پر مجھ کو اپنے امن سے امن دے اور آنے والے تفکرات اور غموں سے مجھ کو اپنے قلعہ میں رکھ لے رحمت بھیج محمدؐ اور آلِ محمد پر اور اس کے توسل کو قیامت کے دن میرا شفاعت کرنے ولاا بنا اور نفع دینے والا تو ہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
وضاحت / تفصیلات::
جمعرات کا دن مبارک ترین دن ہے سب کاموں کے لیے بہتر و خوب تر ہے اور اس روز لباس قطع کرنا بہت ہی مفید و اچھا ہے کیونکہ صاحب لباس کو علم نصیب ہوتا ہے وہ لوگوں کی نظر میں صاحب تکریم ہوجاتا ہے ۔ اس دن سر اور ناخن تراشنا بھی خوب ہے مگر ایک ناخن نہ تراشے اس کو جمعے کے لیے رہنے دے۔ اس دن دوائی شروع کرنے کی ممانعت ہے اس دن کی خوشحالی کے لیے یہ دعا پڑھنی چاہئے ۔