Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دن کی بارھویں ساعت کی دعا (تمام)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت آفتاب کے زرد ہونے سے لے کر اس کے غروب تک ہے. یہ امام العصر(ع) سے منسوب ہے اور اس کی دعا یہ ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَا مَنْ تَوَحَّدَ بِنَفْسِهٖ عَنْ خَلْقِهٖ يَامَنْ غَنِيَ عَنْ خَلْقِهٖ بِصُنْعِهٖ يَامَنْ عَرَّفَ نَفْسَهٗ خَلْقَهٗ بِلُطْفِهٗ يَا مَنْ سَلَكَ بِاَھْلِ طَاعَتِهِ مَرْضَاتُهٗ يَامَنْ اَعَانَ اَھْلَ مَحَبَّتِهٖ عَلٰي شُكْرِھِمْ يَامَنْ مَنَّ عَلَيْھِمْ بِدِيْنِهٖ وَلَطُفَ لَھُمْ بِنَآئِلِهٖٓ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ الْخَلَفِ الصَّالِحِ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ وَاَتَضَرَّعُ اِلَيْكَ بِهِ وَاُقَدِّمُهٗ بَيْنَ يَدَيْ حَوَآئِجِيْ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَھْلَ بَيْتِ مُحَمَّدٍ اُوْلِي الْاَمْرِ الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِطَاعَتِھِمْ وَاُولِي الْاَرْحَامِ الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِصِلَّتِھِمْ وَذِي الْقُرْبٰي الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِمَوَدَّتِھِمْ وَالْمَوَالِيَ الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِعِرْ فَانِ حَقِّھِمْ وَاَھْلِ الْبَيْتِ الَّذِيْنَ اَذْھَبْتَ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَھَّرْتَھُمْ تَطْھِيْرًا اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلْ بِيْ كَذَا وَكَذَا۔

نقل حرفی:

ya man tawahhada binafsihi `an khalqihi ya man ghaniya `an khalqihi bisun`ihi ya man `arrafa nafsahu khalqahu bilutfihi ya man salaka bi'ahli ta`atihi mardatahu ya man a`ana ahla mahabbatihi `ala shukrihim ya man manna `alayhim bidinihi wa latufa lahum bina'ilihi as'aluka bihaqqi alkhalafi alssalihi `alayhi alssalamu `alayka wa atadarra`u ilayka bihi wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin… allahumma salli `ala muhammadin wa ali muhammadin uli al-amri alladhina amarta bita`atihim wa uli al-arhami alladhina amarta bisilatihim wa dhawi alqurba alladhina amarta bimawaddatihim walmawali alladhina amarta bi`irfani haqqihim wa ahli albayti alladhina adhhabta `anhum alrrijsa wa tahhartahum tathiran an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے وہ جو بذات خود اپنی مخلوق سے یگانہ ہے اے وہ جو اپنے کام میں مخلوق سے بے نیاز ہے اے وہ جس نے مہربانی سے مخلوق کو اپنا تعارف کرایا اے وہ جو فرمانبرداروں کو اپنی رضا کی طرف لے جاتا ہے اے وہ جو ادائے شکر میں اپنے محبّوں کی مدد کرتا ہے اے وہ جس نے اپنے دین سے ان پر احسان کیا اور اپنے کرم سے انہیں نوازا میں تجھ پرخلف صالح (مہدی ؑ )کے حق کا واسطہ دے کر سوالی اور تیری بارگاہ میں فریاد کرتا ہوں اور اپنی حاجتوں میں ان کو وسیلہ بناتا ہوں کہ تو سرکار محمد ؐ و آل ؑ محمد ؐ پر رحمت نازل کر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما اے معبود! محمد ؐ و آل ؑ محمد ؐ پر رحمت نازل فرما کہ وہ صاحبان امر ہیں جن کی اطاعت کا تو نے حکم دیا ہے وہ پیغمبر ؐ کے ایسے رشتہ دار ہیں جس سے وابستگی کا تو نے حکم دیا اور وہ آنحضرت ؐ کے ایسے قرابت دار ہیں جن کی مودّت کا تو نے حکم دیا وہ ایسے مولیٰ ہیں جن کا حق پہنچاننے کا تو نے حکم دیا اور ایسے اہل بیت ؑ ہیں جن سے تو نے نجاست کو دوررکھا اور انہیں پاک رکھا جو پاک رکھنے کا حق ہے یہ کہ تو محمد ؐ و آل ؑ محمد ؐ پر رحمت نازل فرما اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما.

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان