اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحم کرنے والا بہت مہربان ہے میں الہ کے ساتھ راضی ہوا جو پالنے والا ہے اور ساتھ محمدؐ کے رحمت نازل ہو ان پر اور اُنکی آل پر اُن کے نبی ہونے پر اور اسلام کے مذہب کے ساتھ اور قرآن آسمانی کتاب کے ساتھ اور کعبہ کے قبلہ ہونے کے ساتھ اور علی ؑکے ولی اور امام ہونے کے ساتھ اور حسنؑ حسینؑ اور علیؑ فرزند حسینؑ اور محمد خلفِ علیؑ وجعفرؑ خلفِ محمد وموسیٰؑ خلفِ جعفرؑ و علیؑ خلفِ موسیٰ و محمد بن علی اور خلف محمد و حسنؑ خلف ِ علی اور حجت خلف حسن اللہ کی رحمت نازل ہو ان اماموں پر اے میرے اللہ تحقیق میں ان اماموں کے ساتھ راضیہوا پس ان کو بھی مجھ سے راضی رکھ ۔بے شک تو ہر چیزپر قادر ہے
تفصیل: (۳) حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ اگر کوئی مومن ایک دن میں چالیس گناہ کبیرہ کرے اور اس کے بعد ندامت اور پشیمانی سے یہ استغفار پڑھے تو خداوند تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔
میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں، ایسا اللہ کہ سوائے اس کے دوسرا اللہ نہیں ہے جو ہمیشہ زندہ اور قائم ہے اور زمین وآسمان کا انوکھی طرح پیدا کرنے والا صاحب بخشش وکرم ہے اور میں اس سے سوال کرتا ہوں کہ میری توبہ قبول فرما
تفصیل: بحوالہ ابنِ بابو یہ حضرت سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز سات مرتبہ یہ دُعا پڑھے گا تو گویا وہ گذشتہ وآئندہ نعمات الٰہی کا شکریہ بجالایا۔
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ثابت ہیں جو سارے جہانوں کا بہت پالنے والا ہے ہر حال میں ہے۔
تفصیل: ۶) بحوالہ ابن بابویہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز سو مرتبہ یہ دُعا پڑھے تو خداوند تعالیٰ ستر قسم کی بلائیں اس سے دُور کرتا ہے۔
لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
ترجمہ:
ماسوا اللہ کے کسی میں قوت و طاقت نہیں ہے
تفصیل: (۷) امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جو شخص ہر روز یہ دُعا پڑھے تو خدا وند تعالیٰ اپنی رحمت اُس سے دُور نہیں رکھتا جب تک کہ وہ بہشت میں داخل نہ ہو۔
ازروئے حق کوئی اللہ نہیں ہے۔ مگر معبود مجھ بندے اورغلام کے نزدیک کوئی لائق عبادت نہیں ہے مگر اللہ اور کوئی اِلٰہ نہیں ہے مگر اللہ ایمان اور سچائی کی رُو سے کہتا ہوں
تفصیل: (۸) آنحضرت صلعم سے منقول ہے کہ اس دُعا کو دس مرتبہ پڑھے:
میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی الہٰ نہیں ہے مگر اللہ جو واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے معبود ہے واحد ہے بے نیاز ہے نہ اسکی کوئی بیوی ہے نہ بچے ہیں( مفاتح الجنان)۔
تفصیل: (۹) جو شخص سو مرتبہ ان کلمات کو پڑھے تو خداوند تعالیٰ اُس کے بدن پر آتش ِ دوزخ حرام کردیتا ہے۔
اللہ میری منشاء کے مطابق اللہ میرا پالنے والا سوائے اس کے کوئی اللہ نہیں ہے اس پر میں توکل کرتا ہوں اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
تفصیل: (۱۱) حضرت رسولخداؐ سے منقول ہے کہ جو شخص روزانہ پانچ مرتبہ اس استغفار کو پڑھے تو خداوند تعالیٰ اس کے تمام گناہ اگرچہ مثل کفِ دریا کے ہوں بخش دیتا ہے۔
میں اس اللہ سے استغفار کرتا ہوں کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمیشہ زندہ قائم ہے اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔
تفصیل: (۱۳) امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ خدا وند تعالیٰ ہر روز تین مرتبہ تمجید فرماتا ہے پس جو اس کو اسی کی طرح تمجید کرے تو وہ اگر شقی بھی ہوگا تو سعید ہوجائے گا۔ وہ تمجید یہ ہے۔
تمام عالموں کا مالک ہے اور پرورش کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تُو ہی دُنیا و آخرت میں رحم کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی بلند مرتبہ اور بزرگ ہے سب سے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو قیامت کے دن کا مالک ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی غالب اور صاحبِ حکمت ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہی ہر چیز کی ابتدا ہے اور تیری طرف ہر چیز لوٹے گی تیرے سوا کوئی دوسرا اللہ نہیں تو ہی لازوال ہے تو ہی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا تیرے سوا کوئی دوسرا اللہ نہیں تو ہی خیر وشر کا خالق ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو بہشت ودوزخ کا پیدا کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتابے نیاز ہے نہ تجھ سے کوئی پیدا ہوا اور نہ تو کسی سے پیدا ہوا اور نہ تیرے جوڑ کا کوئی ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی وہ بادشاہ ہے جو کہ پاک وپاکیزہ ہے تو ہی سلامتی والا امان دینے والا نگرانی کرنے والا زبردست حکم چلانے والا بزرگ ہے اللہ پاک ہے اس چیز سے کہ لوگ اس کا شریک قرار دیتے ہیں تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی عدم سے وجود ہیں لانے والو تو ہی جدا جدا صورت پر پیدا کرنے والا تو ہی صورت عطا کرنے والا ہےسی یکتا خدا کے نام اچھے ہیں ، زمین وآسمان کے باشندے اسی کی تسبیح پڑھتے ہیں وہی غالب حکمت والا ہے تیرے سوا کوئی اللہ نہیں تو ہی بزرگ تیری شان ارفع و اعلیٰ ہے اور بڑائی تیری روا ہے۔
تفصیل: (۱۴) بحوالہ مصباح کفعمی دُعائے جناب امام حسن عسکریؑ جو شخص اس دُعا کو پڑھے۔ خدا وند تعالیٰ اس کو آنحضرت ؐ کے ساتھ محشور فرمائے اور آتشِ دوزخ سے نجات دے اگر وہ جہنم کا مستحق ہو۔
ائے اپنی عزت میں عزت والے کس قدر عزت والا ہے اپنی عزت میں ائے عزیزاپنی عزت سے مجھ کو عزت دے اور اپنی مدد سے میری مدد کر اور مجھے دور رکھ شیطان کے وساوس سے اپنی قدرت سے مجھ سے بلا کو دور رکھ اور روک تو مجھ سے بلاؤں کو اور اپنی طاقت سے مجھے بہترین مخلوق میں سے قرار دے ائے یکتہ و تنہا ائے فرد ائے بے نیاز۔
اے اللہ میں تجھ سے تیرے کلمات کے واسطہ اور تیرے عرش کے معاقد کے ذریعہ سے اور تیرے آسمانوں کے رہنے والوں کے توسط اور تیرے نبیوں اور رسولوں کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں کہ میری دُعا قبول کر یقینا گھیر لیا ہے میرے امر سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآلِ محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور میرے امر میں کشائش اور نکلنے کا راستہ قرار دے۔
حوالہ:امام حسین علیہ السلام
تفصیل: بحوالہ کتاب کافی ابن عباس سے مروی ہے کہ جوشخص روزانہ ایک مرتبہ یہ دُعا پڑھے تو خدا وند تعالیٰ اس کے واسطے ہزار حسنہ لکھے گا۔ اور ہزار گناہ بخشے گا اور اس کے ہزار درجے بلند کرے گا اور اس کے واسطے ہزار آدمیوں کی شفاعت ثابت کرے گا۔
پاک ہے وہ اللہ کہ جو ایسا باقی ہے کہ جس کو فنا نہیں پاک ہے وہ ذات جو ایسا عالم ہے کہ کبھی بھولتا نہیں پاک ہے وہ ذات کہ جو حافظ ہے جس کو کبھی غفلت نہیں ہوتی پاک ہے وہ کہ جو سارے جہاں کا سنبھالنے والا ہے کہ جو کبھی نہیں سوتا پاک ہے وہ جو کہ ایسا قائم ہے کہ جس کو کبھی بھول نہیں ہوتی پاک ہے وہ کہ جو ایسا بادشاہ ہے کہ ڈھونڈا نہیں جاتا پاک کہ وہ جو ایسی ذات ہے کہ جس پر قابو نہیں پایا جاسکتا پاک ہے وہ جو کہ ایسا دیکھنے والا ہےجس میں کسی کہ جس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں پاک ہے وہ جو کہ ایسی وسعت والا ہے کہ جس پر تکلیف نہیں گزرتی پاک ہے وہ جو پردہ میں ہے کہ نہیں دیکھا جاسکتا اور اپنے بہترین خلق محمدؐ وآلِ محمدؐ پر اے خدا رحمت نازل فرما اور ان طیب وطاہر ذوات پر درود و سلام بھیج۔
حوالہ:ابنِ عباسؓ
تفصیل: تسبیح حضرت جبرئیل علیہ السلام ۔کفعمی علیہ الرحمۃ مصباح میں نقل کرتے ہیں کہ جو شخص ایک سال تک روزانہ اس دُعا کو پڑھتا رہے وہ جب تک اپنی جگہ بہشت میں نہیں دیکھ لے گا۔ نہیں مرے گا۔
پاک ہے وہ ذات جو ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی ہے پاک ہے وہ ذات کہ جسکو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ثبات وقرار ہے پاک ہے وہ ذات جو فردیگانہ ہے یکتا ہے بے نیاز ہے اکیلا ہے پاک ہے وہ ذات کہ جس کو ایسی بقا ہے کہ فنا ہونے والی نہیں سارے جہان کا سنبھالنے والا ہے پاک ہے وہ ذات کہ جس کو کبھی موت نہیں پاک ہے وہ ذات سلطنت والی تمام عیوب سے بَری فرشتوں اور روح کا پروردگار ہے پاک ہے وہ ذات کو جو بلند مرتبہ اور سب سے برتر ہے