Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

پانچویں تاریخ کی دعا (سب)

تفصیل: یہ دعا حضرت علی علیہ السلام ہر مہینے کی پانچویں تاریخ کو پڑھتے تھے

اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي اللَّيْلِ اِذا اَدْبَرَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الصُّبْحِ اِذا اَسْفَرَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْداً يَبْلُغُ اَوَّلُهُ شُكْرَكَ وَ اٰخِرُهُ رِضْوَانَكَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوٰتِ مَحْمُوْدًا وَ فِي عِبَادِكَ مَعْبُوْدًااَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي الْقَضَآءِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الرَّخَآءِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الشِّدَّةِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي النِّعَمِ الظَّاهِرَةِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي النِّعَمِ الْبَاطِنَةِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي النِّعَمِ الْمُتَظَاهِرَةِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ رَبَّ الْحَمْدِ وَلِيَّ الْحَمْدِ، مِنْكَ بَدْءُ الْحَمْدِ وَ اِلَيْكَ يَنْتَهِي الْحَمْدُ.اَلْحَمْدُ لِلَّهِ فِي اَوَّلِ اللَّيْلِ وَ اٰخِرِ النَّهَارِ، وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ فِي الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ، وَ الْحَمْدُلِلَّهِ مِلْأَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِيْنَ وَ مَا يَشَآءُ بَعْدَ ذٰلِكَ حَتَّي يَرْضٰي اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ خَلْقِهٖ وَ اَفْضَلَ مِنْ ذٰلِكَ مَا يَشَآءُ، فَاِنَّهٗ اَحْصٰي كُلَّ شَيْ ءٍ عَدَدًا، وَ وَسِعَ كُلَّ شَيْ ءٍ رَحْمَةً اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي اَلْعَرْشِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ يُرٰي، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ زَيَّنَ السَّمَآءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ وَ جَعَلَهَا رُجُوْمًا لِلشَّيَاطِيْنِ.اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ جَعَلَ الْاَرْضَ بِسَاطًا، وَ اَنْبَتَ لَنَا فِيْهَا مِنَ الشَّجَرِ وَ الزَّرْعِ وَ الْفَوَاكِهِ وَ النَّخْلِ اَلْوَانًا، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ جَعَلَ فِي الْاَرْضِ جَنَّاتٍ وَ اَعْنَابًا وَ فَجَّرَ فِيْهَا عُيُوْنًا وَ جَعَلَ فِيْهَا اَنْهَارًا، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ جَعَلَ فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِنَا فَجَعَلَهَا لِلْاَرْضِ اَوْتَادًا.اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فيهٖ بِاَمْرِهٖ، وَ لِنَبْتَغِيَ مِنْ فَضْلِهٖ، وَ جَعَلَ لَنَا مِنْهُ حِلْيَةً نَلْبِسُهَا وَ لَحْمًا طَرِيًّا. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا الْاَنْعَامَ لِتَأْكُلَ مِنْهَا، وَ جَعَلَ لَنَا مِنْهَا رَكُوْبًا، وَ جَعَلَ لَنَا مِنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُيُوْتًا وَ لِبَاسًا وَ فِرَاشًا وَ مَتَاعًا اِلٰي حِيْنٍ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الْكَرِيْمِ في مُلْكِهٖ، الْقَادِرِ عَلٰي اَمْرِهِ، الْمَحْمُوْدِ فِي صُنْعِهِ، اللَّطِيْفِ بِعِلْمِهِ، الرَّؤُوْفِ بِعِبَادِهٖ، الْمُسْتَأْثِرِ بِجَبَرُوْتِهِ فِي عِزِّهِ وَ جَلَالِهٖ وَ هَيْبَتِهٖ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الْفَاشِيْ فِي الْخَلْقِ حَمْدُهُ، الظَّاهِرِ بِالْكِبْرِيَآءِ مَجْدُهُ، الْبَاسِطِ بِالْخَيْرِ يَدَهُ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ تَرَدّٰي بِالْحَمْدِ، وَ تَعَطَّفَ بِالْفَخْرِ، وَ تَكَبَّرَ بِالْمَهَابَةِ، وَ اسْتَشْعَرَ بِالْجَبَرُوْتِ، وَ احْتَجَبَ بِشُعَاعِ نُوْرِهٖ عَنْ نَوَاظِرِ خَلْقِهِ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ لَا مُضَادَّ لَهُ وَ لَا مُنازِعَ لَهُ فِيْ اَمْرِهٖ وَ لَا شِبْهَ لَهُ فِيْ خَلْقِهٖ، لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ، لَا رَادَّ لِاَمْرِهٖ وَ لَا دَافِعَ لِقَضَآئِهِ، لَيْسَ لَهٗ ضِدٌّ وَ لَانِدٌّ، وَ لَا عِدْلٌ وَ لَا شِبْهٌ وَ لَا مِثْلٌ، وَ لَا يُعْجِزُهُ مَنْ طَلَبَهُ، وَ لَا يَسْبِقُهُ مَنْ هَرَبَ، وَ لَا يَمْتَنِعُ مِنْهُ اَحَدٌ، خَلَقَ الْخَلْقَ عَلٰي غَيْرِ اَصْلٍ، وَ ابْتَدَءَهُمْ عَلٰي غَيْرِ مِثَالٍ، وَ قَهَرَ الْعِبَادَ بِغَيْرِ اَعْوَانٍ، وَ رَفَعَ السَّمَآءَ بِغَيْرِ عَمَدٍ، وَ بَسَطَ الْاَرْضَ عَلَي الْهَوَآءِ بِغَيْرِ اَرْكَانٍ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلٰي مَا مَضٰي وَ عَلءي مَا بَقيٰ، وَ لَهُ الْحَمْدُ عَلٰي مَا يُبْدِيُ وَ عَلٰي مَا يَخْفٰي وَ عَلٰي مَا كَانَ وَ عَلٰي مَا يَكُوْنَ. اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلي ٰحِلْمِكَ بَعْدَ عِلْمِكَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي عَفْوِكَ بَعْدَ قُدْرَتِكَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلي صَفْحِكَ بَعْدَ اِعْذارِكَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي مَا تَاْخُذُ وَ عَلٰي مَا تُعْطِيْ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي ما تُبْلِيْ وَ تَبْتَلِيْ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي اَمْرِكَ، حَمْدًا لَا يَعْجِزُ عَنْكَ، وَ لَايَقْصُرُ دُوْنَ اَفْضَلِ رِضاكَ يَا اَرْحَمَ الرَّحِمِيْنَ وَ صَلَّي اللّٰهُ عَلٰي مَحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاھِرِيْنَ۔

ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔ بارِ خدایا! راتوں میں تیری حمد جب وہ جا رہی ہوں، تیری حمد صبح کو جب وہ ابھر رہی ہو۔اور تیری حمد اور ایسی حمدجس کے آغاز میں تیرا شکر اور آخر میں تیری خوشنودیاں ہوں، تیری حمد کہ آسمانوں میں تو قابلِ حمد ہےاور اپنے بندوں میں معبود ہے۔ بارِالٰہا تیری حمد فیصلے کے موقع پر، اور تیری حمد آسانیوں میں، تیری حمد دشواریوں میں اور تیری حمد ظاہری نعمتوں میں،تیری حمد پوشیدہ نعمتوں میں اور تیری حمد پے در پے نعمتعں میں اور تیری حمد کہ تو مالکِ حمد ہے ، تیری حمد کہ تو ولی ِ حمد ہے، تیری ذات ہی سے حمد شروع اور تیری ذات ہی پے انتہا ہوئی ۔ اللہ کی مکمل حمد آغاز شب میں اور آخر روز میں ، اور اللہ کی حمد مکمل اوّلین و آخرین میں۔ اللہ ہی کی حمد آسمانوں اور زمینوں کی وسعتوں میںاور اس کے بعد جہاں تک ارادہِ تخلیق ہو۔ اتنی حمد کہ تو رضا مند ہوجائے۔ اللہ تعالٰی کی حمد جس قدر اس کی مخلوق ہے۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ تااینکہ تو راضی ہوجائے۔ کیونکہ وہ ہر چیز کے عدد کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ ہر شے پر اس (اللہ) کی رحمت محیط ہے۔ اور اس اللہ کی حمدکہ جس نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان آبادیوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔ پھر عرش پر اپنی توانائیاں قائم کیں، اس اللہ کی حمد کہ جس نے آسمانوں کو بغیر کسی دیدنی ستون کے بلند کیا۔ اُس اللہ کی حمدجس نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے مزّین کیااور ان چراغوں کو شیطانو ں کے لئے سنگ زن بنایا۔اس اللہ کی حمد جس نے آسمان میں ہمارے مقدر کی روزی خلق کی، اس اللہ کی حمد جس نے زمین کو فرش بنایا اور اس پر ہمارے لئے طرح طرح کے درخت اور کھیت ، پھل اور شجر خرما پیدا کئے، اس اللہ کی حمد کہ جس نے زمین میں چمن اور انگورستان پیدا کئے ۔اور زمین پر چشموں کے سونے بہائے، اس میں دریا رواں کئے اس اللہ کی حمد جس نے اس زمیں میں پہاڑوں کو پیدا کیا تاکہ وہ کہیں ہمیں لے کر الٹ نہ جائے۔ ان پہاڑوں کو زمین کی مضبوطی کا ذریعہ (میخ) بنایا، اس اللہ کی حمد و تعریف جس نے ہمارے لئے سمندر کو مسخّرکیا کہ اُس کے حکم سے اس میں جہاز چل سکیں۔ اور ہم فضلِ خدا تعالٰی (منافع تجارت) حاصل کریں۔ اور اس نے پہننے کے زیور اور تاذہ تاذہ گوشت پیدا کیا ۔ اس اللہ کی حمد جس نے ہمارے لئے جانوروں کو مسخّر کیا ۔ تاکہ ہم انہیں کھا سکیں۔ اس میں سے کچھ جانوروں کو سواری کے لئے بنایا۔ اور ان جانوروں کی کھالوں سے ہمارے لئے خیمے بنائے۔ اور لباس و فروش اور ایک مدّت معین کے لئے سرمایہ عطا فرمایا، اس اللہ کی حمد جو اپنے ملک میں کریم، مخلوقات کے لئے قادر ، اس کے معاملات مین با اختیار اپنی ےخلیق میں قابلِ تعریف، اپنے علم میں لطیف ، اپنے بندوں پر مہربان۔ اپنی ہیبت و جلالت و عزّت میں جبروت کے ساتھ غالب، اس اللہ کی حمد جس کی حمد مخلوقات پر عیاں ہےجس کی کبریائی سے بزرگیاں ظاہر ہیں۔ جو نیکیوں کے لئے دستِ قدرت کھولے ہوئےہے۔اس اللہ کی حمد جس نے خلعت حمد زیب تن کی اور فخر کی شال اوڑھ لی ہے ، اور عظمت کی وجہ سے سر بلند ہے۔ جبروتیت کا لباس اور اپنےنور کی شعاعوں کی وجہ سے لوگوں کی نگاہوں سے اوٹ میں آگیا ۔ اس اللہ کی حمد جس کا نہ کوئی مقابل ہےنہ س کے معاملات میں کوئی حریف، نہ مخلوق میں کوئی اس کا مشابہ ہے۔ اس کے سوا کوئی اللہ نہیں۔ اس کے حکم کو رد کرنے ولا کوئی نہیں ، نہ اس کے فیصلے کو کوئی دفع کرنے والا ہےنہ کوئی ٹکّر کی چیز ہے نہ مقابل کی، نہ جواب ہے۔ نہ شبیہ نہ مثال ہے، اور جسے وہ حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ناکام نہیں بنایا جا سکتا، اور جو اس سے فرار ہونا چاہے وہ بھاگ کر کہیں جا نہیں سکتا، نہ اس سے کوئی بچا سکتا ہےکسی اصل (بنیادی مادے)کے بغیر خلقت کو پیدا کیا، جسے مثال کے بغیر ابتدا کردی، مددگاروں کے بغیر بندوں پر غلبہ حاصل کیا ۔اور آسمان کوبے سہارا بلند کیا ۔ زمین کو بنیادوں کے بغیر فضا میں بچھایا، اس اللہ کی حمد اس بات پر بھی جو ہو چکا اور اس پر بھی جو باقی ہے۔ اور اس کی حمد ان چیزوں پر بھی جو ظاہر ہیں اور ان باتوں پر جو نہیں معلوم، جو ہوچکااور جو ہوگا۔ پروردگار! تیری حمد اس بات پر کہ علم ہوتے ہوئے چشم پوشی کرتا ہے ۔ اور تیری حمد کہ قدرت کے باوجود معاف فرماتا ہے۔ اور تیری حمد کہ موقع توبہ دینے کے بعد بھی معاف کیا۔ اور تیری حمد جو بھی تو واپس لیتا یا عطا فرماتا ہے اور تیری حمد ہر آزمائش و امتحان پر اور تیری حمد تیرے احکام پر، ایسی حمد کہ تیرے حضور تک رسائی میں ناکام نہ رہے۔ نہ تیری بہترین خوشنودیوں تک پہنچنے میں کوتاہ ہو۔ ائے مہربانوں میں سب سے بڑے مہربان۔ اور رحمت نازل فرما محمدﷺ اور ان کی طیّب وطاہر اولادؑ پر۔
حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۲۸