Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

چھٹی تاریخ کی دعا (سب)

تفصیل: چھٹی تاریخ کے لئے حضرت علیؑ کی دعائے مبارکہ

اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا اَبْلُغُ بِهٖ رِضَاكَ، وَ اُؤَدِّيْ بِهٖ شُكْرَكَ، وَ اَسْتَوْجِبُ بِهٖ الْمَزِيْدَ مِنْ فَضْلِكَ، اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي حِلْمِكَ بَعْدَ عِلْمِكَ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي عَفْوِكَ بَعْدَ قُدْرَتِكَ، اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا اَنْعَمْتَ عَلَيْنَا نِعَمًا بَعْدَ نِعَمٍ. اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ بِالْاِسْلَامِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ بِالْقُرْاَنِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ بِالْاَهْلِ وَ الْمَالِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ بِالْمُعَافَاةِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي السَّرَّآءِ وَ الضَّرَّآءِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الشِّدَّةِ وَ الرَّخَآءِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰي كُلِّ حَالٍ، اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا اَنْتَ اَهْلُهُ، وَ كَمَا يَنْبَغِيْ لِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ. اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ الشَّعْرِ وَ الْوَبَرِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ الْوَرَقِ وَ الشَّجَرِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ الْحَصٰي وَ الْمَدَرِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ رَمْلِ عَالِجٍ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ اَيَّامِ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ، وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ نُجُوْمِ السَّمَآءِ، اَللّٰهُمَّ فَاِنَّا نَشْكُرُكَ عَلٰي مَا اصْطَنَعْتَ عِنْدَنَا، وَ نَحْمَدُكَ عَلٰي كُلِّ اَمْرٍ اَرَدْتَ اَنْ تَقُوْلَ لَهُ كُنْ فَيَكُوْنُ. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَا يَنْسٰي مَنْ ذَكَرَهُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَا يُخِيْبُ مَنْ دَعَاهُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ مَنْ تَوَكَّلَ عَلَيْهِ كَفَاهُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذي مَنْ وَثِقَ بِهِ لَمْ يَكِلْهُ اِلٰي غَيْرِهٖ. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يَجْزِيْ بِالْاِحْسَانِ اِحْسَانًا وَ بِالصَّبْرِ نَجَاةً، وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يَكْشِفُ عَنَّا الضُّرَّ وَ الْكَرْبَ، اَلْحَمْدُ لِلٰهِ الَّذِيْ هُوَ ثِقَتُنَا حِيْنَ يَنْقَطِعُ الْحِيَلُ مِنَّا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ هُوَ رَجَآءُنَا حِيْنَ تَسُوْٓءُ ظُنُوْنَنَا بِاَعْمَالِنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَسئَلُهُ الْعَافِيَةَ فَيُعَافِيْنِيْ، وَ اِنْ كُنْتُ مُتَعَرِّضًا لِّمَا يُؤْذِيْنْي، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَسْتَعِيْنُهُ فَيُعِيْنُنِيْ. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَدْعُوهُ فَيُجِيْبُنِيْ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَسْتَنْصِرُهٗ فَيَنْصُرُنِيْ، اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِيْ اَسْئَلُهُ فَيُعْطِيْنِيْ وَ اِنْ كُنْتُ بَخِيْلًا حِيْنَ يَسْتَقْرِضُنِيْ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اُنَادِيْهِ كُلَّمَا شِئْتُ لِحَاجَتِيْ. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يَحْلُمُ عَنِّيْ كَاَنِّيْ لَا ذَنْبَ لِيْ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ تَحَبَّبُ اِلَيَّ وَ هُوَ غَنِيٌّ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَكِلْنِيْ اِلَي النَّاسِ فَيُهِيْنُوْنِيْ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ مَنَّ عَلَيْنَا بِنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ حَمَلَنَا فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقَنَا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَ فَضَّلَنَا عَلٰي كَثيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اٰمَنَ رَوْعَتَنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ سَتَرَ عَوْرَتَنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَشْبَعَ جَوْعَتَنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَقَالَنَا عَثْرَتَنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ رَزَقَنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اٰمَنَنَا، اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِيْ كَبَتَ عَدُوَّنَا.اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِنَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ مَالِكِ الْمُلْكِ تَجْرِيْ الْفُلْكِ، اَلْحَمْدُلِلَّهِ نَاشِرِ الرِّيَاحِ، فَالِقِ الْاِصْبَاحِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَلَا فَقَهَرَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ بَطَنَ فَخَبَرَ، اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِيْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عِلْمًا، وَ اَحْصٰي كُلَّ شَيْءٍ عَدَدًا.اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ نَفَذَ فِيْ كُلِّ شَيْ ءٍ بَصَرُهٗ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَطُفَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ خَبَرُهُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَهُ الشَّرَفُ الْاَعْلٰي وَ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰي، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَيْسَ مِنْ اَمْرِهٖ مَنْجَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَيْسَ عَنْهُ مُحِيْدٌ، وَ لَا عَنْهُ مُنْصَرِفٌ، بَلْ اِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَ الْمُزْدَلَفُ.اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَا يَغْفُلُ عَنْ شَيْ ءٍ وَ لَايُلْهِيْهِ شَيْ ءٌ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَا تَسْتُرُ مِنْهُ الْقُصُوْرُ، وَ لَا تَكِنُّ مِنْهُ السُّتُوْرُ، وَ لَا يُوَارِيْ مِنْهُ الْبُحُوْرُ، وَ كُلُّ شَيْ ءٍ اِلَيْهِ يَصِيْرُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ صَدَقَ وَعْدَهُ وَ نَصَرَ عَبْدَهٗ وَ هَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَهُ.اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يُحْيِي الْمَوْتٰي وَ يُمِيْتُ الْاَحْيَآءَ وَ هُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرٌ، اَلْحَمْدُلِلَّهِ جَزِيْلُ الْعَطَآءِ فَصْلِ الْقَضَآءِ سَابِقِ النَّعْمَآءِ، اِلٰهِ الْاَرْضِ وَ السَّمَآءِ، اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِيْ هُوَ اَوْلَي الْمَحْمُوْدِيْنَ بِالْحَمْدِ وَ اَوْلَي الْمَمْدُوْحِيْنَ بِالثَّنَآءِ وَ الْمَجْدِ.اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَا يَزُوْلُ مُلْكُهُ وَ لَايَتَضَعْضَعُ رُكْنُهٗ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَا تُرامُ قُوَّتُهٗ، اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي اللَّيْلِ اِذَا يَغْشٰي، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي النَّهَارِ اِذا تَجَلّٰي، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰي، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوٰاتِ الْعُلٰي، وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الْاَرْضِيْنَ وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰي. اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا يَزِيْدُ وَ لَا يَبِيْدُ، وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا يَصْعَدُ وَ لَايَنْفَدُ، وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا يَبْقٰي وَ لَايَفْنٰي، وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا تَضَعُ لَكَ السَّمٰوٰتُ كَنَفَيْهَا، وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا دَائِمًا اَبَدًا، فَاَنْتَ الَّذِيْ تُسَبِّحُ لَكَ الْاَرْضُ وَ مَنْ عَلَيْهَا يَا كَرِيْمُ.

ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ خداوندا!تیری حمداور اس طرح کی کہ تیری رضا تک پہنچ سکوں، اور اس سے تیرا شکر ادا کر سکوں اس وجہ سے تیرے مزید فضل کا مستحق بن سکوں۔ خدایا تیر ی حمد کہ علم کے بعد بھی رحم فرماتا ہے ۔تیری حد کہ قدرت کے نا وجود معاف فرماتا ہے، بارِ خدایا تیری حمد جس طرح تو نے ہمیں تعمت بالائے نعمت عطا فرمائی۔ بارالٰہا، تیری حمد اسلام عطا فرمانے پر ، اور تیری حمد عطائے قرآن پر۔ اور تیری حمد مال و اولا دعطا فرمانے پر۔ عفو فرمانے پر تیری حمد ، بارِ خدایا ! تیری حمد جس طرح کہ تو اہل ہےاور جس طرح تیری ذاتِ کریم کے شایانِ شان ہے۔ ائے میرے پروردگار تیری حمد بادلوں اور رونگٹوں کی تعداد میں، اور تیری حمد درختوں اور پتوںکی گنتی بھراور تیری حمد سنگریزوں اور اینٹوں کی تعداد میں، اور تیری حمد ریگستانِ عالج کے ذرّات کے برابر۔اور تیری حمد دنیا و آخرت کے دنوں اور تیری حمد ستارہ ہائے فلک کے برابر۔ ائے میرے پروردگار تو نے جو ہم پر احسان کئے ہین ہم اس کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اور جس چیز کے لئے بھی تو کُن کہے اور ارادہ کرے وہ چیز ہونے والی ہےاس چیز پر تیری حمد۔ اس اللہ کی حمد کہ جو اسے یاد رکھے اسے وہ بھولتا نہیں، اس اللہ کی حمد کہ جو اسے پکارے وہ ناکام نہیں ہوتا۔ اس اللہ کی حمد کہ جو اس پر توکل کر لے اس کی کفایت فرماتا ہے۔ اس اللہ کی حمد کہ جو اس پر بھروسہ کر لےوہ اس کو اپنے سوا کسی غیر کے سپرد نہیں کرتا، اس اللہ کی تعریف جو احسان کا بدلہ احسان سے دیتا ہے ۔اور صبر کے بدلے نجات۔ اور اس اللہ کی حمد جو ہم سے نقصان اور تکلیف کو دور کرتا ہے۔ اس اللہ کی حمد جو ہماری تمنّاؤں کیلئے تمام تدبیریں ختم ہونے کے بعد منزلِ اعتبار ہے۔ اس اللہ کی حمد جو ہمارے اعمالِ بد سے خیالات کے بگڑنے کے وقت بھی ہمارا آسرا ہے۔ اس اللہ کی حمد کہ جس سے عافیت طلب کرتا ہوں تو مجھے بچا لیتاہے ، چاہے میں خود اپنی اذیّت دہ چیزوں کی طرف ہی کیوںنہ بڑھ رہا ہوں، اس اللہ کی حمد کہ جب اس سے مدد مانگتا ہوں تو میری مدد کرتا ہے۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں کہ جب اسے پکارتا ہوں تو وہ جواب دیتا ہے۔ اس اللہ کی حمد کہ جب اس سے نصرت طلب کرتا ہوں تو وہ میر ی نصرت (مدد)کرتا ہے ۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں کہ جب اس سے مانگتا ہوں تو باوجودیکہ میں اس کے قرض طلب کرنے کے وقت بُخل کرتا ہوں مگر وہ مجھے سرفراز فرماتا ہے۔ اس اللہ کی حمد کہ جسے جب چاہتا ہوں اپنی حاجتوں کے لئے پکار لیتا ہوں۔ اس اللہ کی حمد جو میرے اوپر مکمل رحم کرتا ہےگویا میرا کوئی گناہی نہیں ۔ اس خدا کی حمد جس نے مجھے عام لوگوں کے سُپرد نہیں کیا کہ وہ مجھے ذلیل کر دیتے، اس اللہ کی حمد کہ جس نے ہم پر ہمارے نبی محمد مصطفٰی ﷺ کو بھیج کر ہم پر احسان فرمایا۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہمیں ہر خشک و تر پر چلنے کی قوت دی اور ان انسانوں کو پاکیزی روزی دی، اور اپنی مخلوق میں سے بہت چیزوں پر برتری عطا فرمائی، اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہمارے خوف کو دور کردیا۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہمارے عیوب کی پردہ پوشی کی، اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے بھوک میں شکم سیر کیا۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہماری لغزشوں سے درگزر فرمایا۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہمارے دشمنوں کو رسوا کیا ۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہمارے دلوں میں الفت پیدا کی۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جو ملک کا مالک اور کشتیوں کا کھیون ہارا ہے۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جو ہواؤں کو پھیلاتا ہے صبح کو روشن کرتا ہے۔ اس اللہ کی تمام تعریفیںجو بلند ہےاس لئے غائب ہے۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جو مخفی ہے اور باخبر ہے۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جس کی نگاہِ قدرت ہر چیز میں اتری ہوئی ہے۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جس کا علم ہر چیز سے مطلع ہے۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جس کے لئے شرف ارجمند اور اسمائے حسنٰی ہیں۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس کے حکم سے کوئی مفر نہیں۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس سے نہ کوئی پناہ ہےنہ کوئی بازگشت کی جگہ بلکہ اسی کی طرف رجوع اور اسی کے حضور انعام یابی ہے۔ اس اللہ کی حمد جو نہ کسی چیز سے غافل ہوتاہے نہ کوئی بات اسے مشغول کرتی ہے۔ اس اللہ کی حمد جس نے نہ قلعے بچا سکتے ہیں نہ دیواریںچھپا سکتی ہیںنہ سمندر دور کر سکتے ہیں۔ اور ہر چیز کو اسی کی بارگاہ میں جانا ہوگا۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس کا وعدہ سچا جس کا پرستار کامیاب، جس ایک اکیلے سے لشکر شکست کھا چکے۔ اس اللہ کی حمد جو مردوں کو زندہ اور زندوں کو مردہ بناتا ہے۔ اور وہ ہر ہر چیز پر قادر ہے۔ اس اللہ کی حمد جس کی عطا وافر، فیصلہ قطعی، نعمتیں سابق، زمین و آسمان کا معبود، اللہ کی حمد جو تمام قابلِ تعریف افراد میں سب سے زیادہ حمد کا اہل ہے۔ اور تمام حمد و حین میں بزرگی و ثناء کا مستحق ہے ، اس اللہ کی حمد جس کا ملک زائل اور جس کی بنیادیں متزلزل نہیں ہو سکتیں۔ اس اللہ کی حمد جس کی قوت کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ پروردگار! تیری تمام تعریفیںرات جب چھا جائے۔ اور تیری حمد صبح جن چمک اٹھےاور تیری حمد آخر واوّل، تیری حمد بلند آسمانوں پر تیری حمد زمینوں اور اس کے نیچے کی مخلوق میں، ائے میرے پروردگار ، تیری حمد و تعریف اور اس طرح کی بڑھتی رہے، فنا نہ ہو۔ تیری حمدکہ بلند ہوتی رہےختم نہ ہو۔ اور تیری حمد ایسی جو باقی رہے فنا نہ ہو۔ اور تیری حمد وہ حمد جو دائمی اور ابدی ہو، تو ہی ہے جس کے لئے مخلوق تسبیح کرتی ہے۔ اور تیرے ہی لئے زمین اور اس پر رہنے والوں کی بادشاہی ہے ائے کریم۔
حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۲۹