Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

نویں ذی الحجہ کی رات (شبِ روزِ عرفات) (ذوالحجۃ)

تفصیل:

یہ بڑی مبارک رات ہے یہ قاضی الحاجات سے مناجات اور راز و نیاز کی رات ہے اس رات توبہ قبول اور دعا مستجاب ہوتی ہے۔ پس جو شخص یہ رات عبادت میں گزارے گویا وہ ایک سو ستر سال تک عبادت میں مصروف رہا ہے.

 

اس رات کے چند اعمال ہیں :

یہ دعا پڑھے روایت ہے کہ شب عرفہ یا شب جمعہ میں اس دعا کے پڑھنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں وہ دعا یہ ہے :

اَللّٰھُمَّ یَا شَاھِدَ کُلِّ نَجْوٰی وَمَوْضِعَ کُلِّ شَکْوٰی وَعَالِمَ کُلِّ خَفِیَّۃٍ وَمُنْتَھٰی کُلِّ حَاجَۃٍ یَا مُبْتَدِئًا بِالنِّعَمِ عَلَی الْعِبَادِ یَا کَرِیْمَ الْعَفْوِ یَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ یَا جَوَادُ یَا مَنْ لَّا یُوَارِی مِنْہُ لَیْلٌ دَاجٍ وَّلَا بَحْرٌ عَجَّاجٌ وَّلَا سَمَآئٌ ذَاتُ اَبْرَاجٍ وَّلَا ظُلَمٌ ذَاتُ ارْتِتَاجٍ یَا مَنِ الظُّلْمَۃُ عِنْدَہٗ ضِیَآئٌ اَسْئَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الْکَرِیْمِ الَّذِیْ تَجَلَّیْتَ بِہٖ لِلْجَبَلِ فَجَعَلْتَہٗ دَ کًّا وَّخَرَّ مُوْسٰی صَعِقًا وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ رَفَعْتَ بِہِ السَّمٰوَاتِ بِلَا عَمَدٍ وَّسَطَحْتَ بِہِ الْاَرْضَ عَلٰی وَجْہِ مَآئٍ جَمَدٍ وَّبِاسْمِکَ الْمَخْزُوْنِ الْمَکْنُوْنِ الْمَکْتُوْبِ الطَّاھِرِ الَّذِیْ اِذَا دُعِیْتَ بِہٖٓ اَجَبْتَ وَ اِذَا سُئِلْتَ بِہٖٓ اَعْطَیْتَ وَبِاسْمِکَ السُّبُّوْحِ الْقُدُّوْسِ الْبُرْھَانِ الَّذِیْ ھُوَ نُوْرٌ عَلٰی کُلِّ نُوْرٍ وَّنُوْرٌ مِّنْ نُوْرٍ یُضِٓیْئُ مِنْہُ کُلُّ نُوْرٍ اِذَا بَلَغَ الْاَرْضَ انْشَقَّتْ وَ اِذَا بَلَغَ السَّمٰوَاتِ فُتِحَتْ وَاِذَا بَلَغَ الْعَرْشَ اھْتَزَّ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ تَرْتَعِدُ مِنْہُ فَرَآئِصُ مَلَآئِکَتِکَ وَاَسئَلُکَ بِحَقِّ جَبْرَآئِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَ اِسْرَافِیْلَ وَبِحَقِّ مُحَمَّدٍنِ الْمُصْطَفٰی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَعَلٰی جَمِیْعِ الْاَ نْبِیَآئِ وَجَمِیْعِ الْمَلَآئِکَۃِ وَبِالْاِسْمِ الَّذِیْ مَشٰی بِہٖ الْخِضْرُ عَلٰی قُلَلِ الْمَآئِ کَمَا مَشٰی بِہٖ عَلٰی جَدَدِ الْاَرْضِ، وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ فَلَقْتَ بِہ الْبَحْرَ لِمُوْسٰی وَاَغْرَقْتَ فِرْعَوْنَ وَقَوْمَہٗ وَاَنْجَیْتَ بِہٖ مُوسٰی بْنَ عِمْرَانَ وَمَنْ مَعَہٗ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖ مُوْسٰی بْنُ عِمْرَانَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَن فَاسْتَجَبْتَ لَہٗ وَاَلْقَیْتَ عَلَیْہِ مَحَبَّۃً مِنْکَ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ بِہٖٓ اَحْیٰی عِیْسَی بْنُ مَرْیَمَ الْمَوْتٰی وَتَکَلَّمَ فِی الْمَھْدِ صَبِیًّا وَّاَبْرَاَ الْاَکْمَہَ والْاَ بْرَصَ بِاِذْنِکَ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖ حَمَلَۃُ عَرْشِکَ وَجَبْرَآئِیْلُ وَمِیْکَآئِیْلُ وَ اِسْرَافِیْلُ وَحَبِیْبُکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَمَلَآئِکَتُکَ الْمُقَرَّبُوْنَ وَاَنْبِیَآؤُکَ الْمُرْسَلُوْنَ وَعِبَادُکَ الصَّالِحُوْنَ مِنْ اَھْلِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرَضِیْنَ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہِ ذُوْ النُّوْنِ اِذْ ذَھَبَ مُغاضِباً فَظَنَّ اَنْ لَّنْ تَقْدِرَ عَلَیْہِ فَنَادٰی فِی الظُّلُمَاتِ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَ نْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ فَاسْتَجَبْتَ لَہٗ وَنَجَّیْتَہٗ مِنَ الْغَمِّ وَکَذَلِکَ تُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ وَبِاسْمِکَ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖ دَاوٗدُ وَخَرَّ لَکَ سَاجِدًا فَغَفَرْتَ لَہٗ ذَ نْبَہٗ، وَبِاسْمِکَ الَّذِیّ دَعَتْکَ بِہٖٓ اٰسِیَۃُ امْرَاَۃُ فِرْعَوْنَ اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَکَ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ وَنَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِہٖ وَنَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِیْنَ فَاسْتَجَبْتَ لَھَا دُعَآئَھَا وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖ اَیُّوْبُ اِذْ حَلَّ بِہِ الْبَلَآئُ فَعَافَیْتَہٗ وَاٰتَیْتَہٗٓ اَھْلَہٗ وَمِثْلَھُمْ مَعَھُمْ رَحْمَۃً مِنْ عِنْدِکَ وَذِکْرٰی لِلْعَابِدِیْنَ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖ یَعْقُوْبُ فَرَدَدْتَ عَلَیْہِ بَصَرَہٗ وَقُرَّۃَ عَیْنِہٖ یُوْسُفَ وَجَمَعْتَ شَمْلَہٗ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖ سُلَیْمَانُ فَوَھَبْتَ لَہٗ مُلْکًا لَّا یَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِنْ بَعْدِھٖٓ اِنَّکَ اَ نْتَ الْوَہَّابُ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ سَخَّرْتَ بِہِ الْبُرَاقَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِذْ قَالَ تَعَالٰی سُبْحَانَ الَّذِیْٓ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصٰی وَقَوْلُہٗ سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِیْنَ وَ اِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ تَنَزَّلَ بِہٖ جَبْرَآئِیْلُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَبِاسْمِکَ الَّذِیْ دَعَاکَ بِہٖٓ آدَمُ فَغَفَرْتَ لَہٗ ذَ نْبَہٗ وَاَسْکَنْتَہٗ جَنَّتَکَ وَاَسْئَلُکَ بِحَقِّ الْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ وَبِحَقِّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ، وَبِحَقِّ اِبْرَاھِیْمَ ، وَبِحَقِّ فَصْلِکَ یَوْمَ الْقَضَآئِ، وَبِحَقِّ الْمَوَازِیْنِ اِذَا نُصِبَتْ، وَالصُّحُفِ اِذَا نُشِرَتْ، وَبِحَقِّ الْقَلَمِ وَمَا جَرٰی وَاللَّوْحِ وَمَا اَحْصٰی وَبِحَقِّ الْاِسْمِ الَّذِیْ کَتَبْتَہٗ عَلٰی سُرَادِقِ الْعَرْشِ قَبْلَ خَلْقِکَ الْخَلْقَ وَالدُّنْیَا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ بِاَ لْفَیْ عَامٍ وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الْمَخْزُوْنِ فِی خَزَآئِنِکَ الَّذِیْ اسْتَٲْثَرْتَ بِہٖ فِیْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ لَمْ یَظْھَرْ عَلَیْہِ اَحَدٌ مِنْ خَلْقِکَ لَا مَلَکٌ مُقَرَّبٌ وَّلَا نَبِیٌّ مُرْسَلٌ وَّلَا عَبْدٌ مُصْطَفًی وَّاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ شَقَقْتَ بِہِ الْبِحَارَ وَقَامَتْ بِہِ الْجِبَالُ وَاخْتَلَفَ بِہِ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُ وَبِحَقِّ السَّبْعِ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ وَبِحَقِّ الْکِرَامِ الْکَاتِبِیْنَ وَبِحَقِّ طٰہٰ وَیٰسٓ وَکٓھٰیٰعٓصٓ وَحٰمٓعٓسٓقٓ وَبِحَقِّ تَوْرٰۃِ مُوْسٰی وَ اِنْجِیْلِ عِیْسٰی وَزَبُوْرِ دَاوٗدَ وَفُرْقَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَعَلٰی جَمِیْعِ الرُّسُلِ وَبَاھِیًّا شَرَاھِیًّا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ بِحَقِّ تِلْکَ الْمُنَاجَاۃِ الَّتِیْ کَانَتْ بَیْنَکَ وَبَیْنَ مُوْسَی بْنِ عِمْرَانَ فَوْقَ جَبَلِ طُوْرِ سَیْنَآئَ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ عَلَّمْتَہٗ مَلَکَ الْمَوْتِ لِقَبْضِ الْاَرْوَاحِ وَاَسَئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ کُتِبَ عَلٰی وَرَقِ الزَّیْتُوْنِ فَخَضَعْتِ النِّیْرَانُ لِتِلْکَ الْوَرَقَۃِ فَقُلْتَ یَا نَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلَامًا وَاَسْاَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ کَتَبْتَہٗ عَلٰی سُرَادِقِ الْمَجْدِ وَالْکَرَامَۃِ یَا مَنْ لَّا یُخْفِیْہِ سَآئِلٌ وَّلَا یَنْقُصُہٗ نَآئِلٌ یَا مَنْ بِہٖ یُسْتَغَاثُ وَ اِلَیْہِ یُلْجَٲُ اَسْئَلُکَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِکَ وَمُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَابِکَ وَبِاسْمِکَ الْاَعْظَمِ وَجَدِّکَ الْاَعْلٰی وَکَلِمَاتِکَ التَّآمَّاتِ الْعُلٰی اَللّٰھُمَّ رَبَّ الرِّیَاحِ وَمَا ذَرَتْ وَالسَّمَآئِ وَمَا اَظَلَّتْ وَالْاَرْضِ وَمَا اَقَلَّتْ وَالشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ وَالْبِحَارِ وَمَا جَرَتْ وَبِحَقِّ کُلِّ حَقٍّ ھُوَ عَلَیْکَ حَقٌّ وَبِحَقِّ الْمَلَآئِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَالرَّوْحَانِیِّیْنَ وَالْکَرُوْبِیِّیْنَ وَالْمُسَبِّحِیْنَ لَکَ بِاللَّیْلِ وَالنَّھَارِ لَا یَفْتُرُوْنَ وَبِحَقِّ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلِکَ وَبِحَقِّ کُلِّ وَ لِیٍّ یُنَادِیْکَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَتَسْتَجِیْبُ لَہٗ دُعَآئَہٗ یَا مُجِیْبُ اَسْئَلُکَ بِحَقِّ ھٰذِہِ الْاَسْمَآئِ وَبِھٰذِہِ الدَّعَوَاتِ اَنْ تَغْفِرَ لَنَا مَا قَدَّمْنَا وَمَا اٰخَّرْنَا وَمَا اَسْرَرْنَا وَمَا اَعْلَنَّا وَمَا اَبْدَیْنَا وَمَا اَخْفَیْنَا وَمَا اَ نْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنَّآ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ یَا حَافِظَ کُلِّ غَرِیْبٍ یَا مُؤْ نِسَ کُلِّ وَحِیْدٍ یَا قُوَّۃَ کُلِّ ضَعِیْفٍ یَا ناصِرَ کُلِّ مَظْلُوْمٍ یَا رَازِقَ کُلِّ مَحْرُوْمٍ یَا مُؤْ نِسَ کُلِّ مُسْتَوْحِشِ یَا صَاحِبَ کُلِّ مُسَافِرٍ یَا عِمَادَ کُلِّ حاضِرٍ یَا غَافِرَ کُلِّ ذَ نْبٍ وَخَطِیْئَۃٍ یَا غِیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ یَا صَرِیْخَ الْمُسْتَصْرِخِیْنَ، یَا کَاشِفَ کَرْبِ الْمَکْرُوْبِیْنَ، یَا فَارِجَ ھَمِّ الْمَھْمُوْمِیْنَ یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرَضِیْنَ یَا مُنْتَہٰی غَایَۃِ الطَّالِبِیْنَ، یَا مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ یَا دَیَّانَ یَوْمِ الدِّیْنِ یَا اَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْنَ یَا اَکْرَمَ الْاَکْرَمِیْنَ یَا اَسْمَعَ السَّامِعِیْنَ یَا اَبْصَرَ النَّاظِرِیْنَ یَا اَ قْدَرَ الْقَادِرِیْنَ اغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِی تُغَیِّرُ النِّعَمَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِی تُوْرِثُ النَّدَمَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُوْرِثُ السَّقَمَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَھْتِکُ الْعِصَمَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَرُدُّ الدُّعَآئَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَحْبِسُ قَطْرَ السَّمَآئِ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُعَجِّلُ الْفَنَآئَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَجْلِبُ الشَّقَآئَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُظْلِمُ الْھَوَآئَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَکْشِفُ الْغِطَآئَ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ لَا یَغْفِرُھَا غَیْرُکَ یَا اللّٰهُ وَاحْمِلْ عَنِّیْ کُلَّ تَبِعَۃٍ لِّاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ وَاجْعَلْ لِیْ مِنْ اَمْرِیْ فَرَجًا وَّمَخْرَجًا وَیُسْرًا وَاَنْزِلْ یَقِیْنَکَ فِیْ صَدْرِیْ وَرَجَآئَکَ فِیْ قَلْبِیْ حَتّٰی لَآ اَرْجُوَ غَیْرَکَ اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ وَعَافِنِیْ فِیْ مَقَامِیْ وَاصْحَبْنِیْ فِیْ لَیْلِیْ وَنَہَارِیْ وَمِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَمِنْ تَحْتِیْ وَیَسِّرْ لِیَ السَّبِیْلَ وَاَحْسِنْ لِیَ التَّیْسِیْرَ وَلَا تَخْذُلْنِیْ فِی الْعَسِیْرِ وَاھْدِنِیْ یَا خَیْرَ دَلِیْلٍ وَلَا تَکِلْنِیْٓ اِلٰی نَفْسِیْ فِی الْاُمُوْرِ وَلَقِّنِیْ کُلَّ سُرُوْرٍ وَّاقْلِبْنِیْٓ اِلٰٓی اَھْلِیْ بِالْفَلَاحِ وَالنَّجَاحِ مَحْبُوْرًا فِی الْعَاجِلِ وَالْاٰجِلِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَارْزُقْنِیْ مِنْ فَضْلِکَ وَاَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ طَیِّبَاتِ رِزْقِکَ وَاسْتَعْمِلْنِیْ فِیْ طَاعَتِکَ وَاَجِرْنِیْ مِنْ عَذَابِکَ وَنَارِکَ وَاقْلِبْنِیْ اِذَا تَوَفَّیْتَنِیْ اِلٰی جَنَّتِکَ بِرَحْمَتِکَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ، وَمِنْ تَحْوِیْلِ عَافِیَتِکَ وَمِنْ حُلُوْلِ نَقِمَتِکَ وَمِنْ نُزُوْلِ عَذَابِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَآئِ وَدَرَکِ الشَّقَآئِ وَمِنْ سُوْٓئِ الْقَضَآئِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَآئِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ وَمِنْ شَرِّ مَا فِی الْکِتَابِ الْمُنْزَلِ اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْنِیْ مِنَ الْاَشْرَارِ وَلَا مِنْ اَصْحَابِ النَّارِ وَلَا تَحْرِمْنِیْ صُحْبَۃَ الْاَخْیَارِ وَاَحْیِنِیْ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً وَتَوَفَّنِیْ وَفَاۃً طَیِّبَۃً تُلْحِقُنِیْ بِالْاَ بْرَارِ وَارْزُقْنِیْ مُرَافَقَۃَ الْاَنْبِیَآئِ فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْکٍ مُقْتَدِرٍ اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی حُسْنِ بَلَآئِکَ وَصُنْعِکَ وَلَکَ الْحَمْدُ عَلَی الْاِسْلَامِ وَاتِّبَاعِ السُّنَّۃِ یَا رَبِّ کَمَا ھَدَیْتَھُمْ لِدِیْنِکَ وَعَلَّمْتَھُمْ کِتَابَکَ فَاھْدِنَا وَعَلِّمْنَا وَلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی حُسْنِ بَلَاْئِکَ وَصُنْعِکَ عِنْدِیْ خَاصَّۃً کَمَا خَلَقْتَنِیْ فَاَحْسَنْتَ خَلْقِیْ وَعَلَّمْتَنِیْ فَاَحْسَنْتَ تَعْلِیْمِیْ وَھَدَیْتَنِیْ فَاَحْسَنْتَ ھِدَایَتِیْ فَلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی اِنْعَامِکَ عَلَیَّ قَدِیْمًا وَحَدِیْثًا فَکَمْ مِنْ کَرْبٍ یَا سَیِّدِیْ قَدْ فَرَّجْتَہٗ وَکَمْ مِنْ غَمٍّ یَا سَیِّدِیْ قَدْ نَفَّسْتَہٗ وَکَمْ مِنْ ھَمٍّ یَا سَیِّدِیْ قَدْ کَشَفْتَہٗ وَکَمْ مِنْ بَلَآئٍ یَا سَیِّدِیْ قَدْ صَرَفْتَہٗ وَکَمْ مِنْ عَیْبٍ یَا سَیِّدِیْ قَدْ سَتَرْتَہٗ فَلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی کُلِّ حَالٍ فِیْ کُلِّ مَثْوًی وَّزَمَانٍ وَمُنْقَلَبٍ وَمَقَامٍ وَّعَلٰی ھٰذِہِ الْحَالِ وَکُلِّ حَالٍ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنْ اَفْضَلِ عِبَادِکَ نَصِیْبًا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ مِنْ خَیْرٍ تَقْسِمُہٗٓ اَوْ ضُرٍّ تَکْشِفُہٗٓ اَوْ سُوْٓئٍ تَصْرِفُہٗٓ اَوْ بَلَآئٍ تَدْفَعُہٗٓ اَوْ خَیْرٍ تَسُوْقُہٗٓ، اَوْ رَحْمَۃٍ تَنْشُرُھَآ اَوْ عَافِیَۃٍ تُلْبِسُھَا فَاِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَبِیَدِکَ خَزَآئِنُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاَنْتَ الْوَاحِدُ الْکَرِیْمُ الْمُعْطِی الَّذِیْ لَا یُرَدُّ سَآئِلُہٗ وَلَا یُخَیَّبُ اٰمِلُہٗ وَلَا یَنْقُصُ نَائِلُہٗ وَلَا یَنْفَدُ مَا عِنْدَہٗ بَلْ یَزْدَادُ کَثْرَۃً وَّطِیْبًا وَّعَطَآئً وَّجُوْدًا وَارْزُقْنِیْ مِنْ خَزَآئِنِکَ الَّتِیْ لَا تَفْنٰی وَمِنْ رَّحْمَتِکَ الْوَاسِعَۃِ اِنَّ عَطَآئَکَ لَمْ یَکُنْ مَّحْظُوْرًا وَاَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔

ترجمہ:

اے اﷲ ! اے ہر راز کے گواہ اے ہر شکایت کے پہنچنے کے مقام اے ہر پوشیدہ چیز کے جاننے والے اور ہر حاجت کی آخری جگہ اے بندوں پر اپنی نعمتوں کا آغاز کرنے والے اے مہربان معاف کرنے والے اے بہترین در گزر کرنے والے اے عطا والے اے وہ جس سے نہاں نہیں ہے تاریک رات نہ بے کراں سمندر نہ برجوں والا آسمان اور نہ یکبارگی اٹھنے والی موجیں نہاں ہیں اے وہ تاریکیاں جس کیلئے روشن ہیں سوال کرتا ہوں بواسطہ تیری عزت والی ذات کے نور کے جسکو تونے پہاڑ پر چمکایا تو وہ بکھر کر رہ گیا اور حضرت موسیٰ (ع)بے ہوش ہو کر گر پڑے اور بواسطہ تیرے نام کے جس سے تونے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند کیا اور زمین کو جمے ہوئے پانی کی سطح کے اوپر پھیلایا اور سوالی ہوں بواسطہ تیرے محفوظ پوشیدہ لکھے ہوئے پاک تر نام کے کہ جس سے تجھے پکارا جائے تو جواب دیتا ہے اور جب اس کے ذریعے تجھ سے مانگا جائے تو عطاکرتا ہے اور بواسطہ تیرے پاکسا وپاکیزہ نام کے سوالی ہوں جو ہر نور سے بالا تر نور ہے وہ نور ہے اس نورمیںسے اورجس سے ہر نور چمکتا ہے جب وہ زمین پر پہنچا تو وہ پھٹ گئی جب آسمانوں پر پہنچا تووہ کشادہ ہوگئے جب عرش پر پہنچا تو وہ لرزنے لگا اور بواسطہ تیرے اس نام کے کہ جس سے تیرے فرشتوںکے دل دہل جاتے ہیں اورسوالی ہوںجبرائیل میکائیل اور اسرافیل کے واسطے سے اور حضرت محمد مصطفےٰ کے اس حق کے واسطے سے سوالی ہوں جوتمام نبیوںاورفرشتوںپرہے اور سوالی ہوں کہ جس کی برکت سے خضر پانی کی لہروں پر چلتے تھے جیساکہ وہ اس زمین کی بلندیوں پر چلتے تھے اور بواسطہ تیرے نام کے جس سے تو نے موسی(ع) کیلئے دریا کو چیرا فرعون کو اس کی قوم سمیت غرق کیا اور موسی(ع) بن عمران کو ساتھیوں سمیت نجات دی اور بواسطہ اس نام کے جس سے موسی(ع) بن عمران نے طور ایمن کی ایک سمت سے پکارا تھا پس تو نے اس کو جواب دیا اور اس پر اپنی محبت نازل فرمائی اور سوالی ہوں بواسطہ اس نام کے جس کی برکت سے عیسیٰ بن مریم نے مردے زندہ کیئے بچپنے میں گہوارے میں کلام کیا اور تیرے حکم سے اس نام کے ساتھ جذام و برص والوں کو شفا دی اور بواسطہ تیرے اس نام کے جس سے تجھے حاملان عرش اور جبرائیل میکائیل اور اسرافیل اور تیرے حبیب حضرت محمد تجھے پکارتے ہیں نیز جس نام سے تیرے مقرب فرشتے تیرے بھیجے ہوئے انبیائ اور تیرے نیکوکار بندے تجھے پکارتے ہیں جو آسمان والوں اور زمین والوں میں ہیں اور بواسطہ تیرے اس نام کے جس سے تجھے پکارا مچھلی والے نے جب وہ غصے میں جا رہا تھا تو اس نے خیال کیا کہ تو اسے نہ پکڑے گا پس اس نے وہ پانی کی تاریکیوں میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک ہے بے شک میں ظالموں میں سے ہوں پس تو نے اسکی دعا قبول کی اور تو نے اسے رنج و غم میں سے نکالا اور تو مومنوں کو اسی طرح رہائی دیتا ہے اور سوالی ہوں تیرے بزرگتر نام کے واسطے سے جسکے ساتھ تجھے داؤد (ع) نے سجدے کی حالت میں پکارا پس بخش دی تو نے اسکی بھول اور بواسطہ تیرے نام کے جسکے ساتھ تجھے آسیہ زوجہ فرعون نے پکارا جب کہنے لگی کہ میرے رب میرے لئے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اسکے عمل سے نجات دے اور مجھے ظالموں کے گروہ سے نجات دے پس تو نے اسکی دعا سن لی اور سوالی ہوں بواسطہ تیرے اس نام کے جسکے ساتھ تجھے ایوب(ع) نے پکارا جب ان پر سختی آن پڑی پس تونے انکو نجات دی اور اپنی رحمت سے انہیں اہلبیت دیئے اور ان جیسے اور بھی عطا کیئے تاکہ عبادت گزاروں کیلئے یادگار بنے اور سوالی ہوں بواسطہ تیرے اس نام کے جسکے ساتھ تجھے یعقوب (ع) نے پکارا پس تو نے انہیں آنکھیں واپس دیں اور انکا نور نظر یوسف (ع) بھی اور اس بکھرے خاندان کو یکجاہ کردیا اور بواسطہ تیرے اس نام کے جسکے ساتھ تجھے سلیمان(ع) نے پکارا پس تو نے انہیں ایسا ملک و حکومت بخشا جو ان کے بعد کسی کیلئے نہیں بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے اور بواسطہ تیرے اس نام کے جس کے ساتھ تو نے براق کو بخاطر محمد مطیع کیا جیساکہ فرمایا خدائے تعالیٰ نے پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے کو سیر کرائی راتوں رات کعبہ شریف سے مسجد اقصی تک کی اور قول خدا ہے پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے لئے مطیع کیا ورنہ ہم میں ایسی طاقت نہ تھی اور اپنے پروردگار کی طرف پلٹنے والے ہیں اور بواسطہ تیرے اس نام کے جسے جبرائیل حضرت محمد کے پاس لے کے آئے ۔اور بواسطہ تیرے اس نام کے جس کے ساتھ تجھے آدم (ع) نے پکارا پس معاف کی تو نے ان کی بھول اور انہیں اپنی جنت میں ٹہرایا اور سوال کرتا ہوں تجھ سے عظمت والے قرآن کے واسطے سے حضرت محمد (ص) نبیوں کے خاتم کے واسطے سے اور ابراہیم (ع) کے واسطے سے اور قیامت کے روز تیرے فیصلے کے واسطے سے اور میزان و عدل کے واسطے سے جب نصب کی جائے گی اور صحیفے کھولے جائیں گے اور قلم کے واسطے سے جب وہ چلے گا اور لوح کے واسطے سے جب وہ پر ہوجائے گی اور اس نام کے واسطے سے جس کو تونے عرش کے پردوں پر لکھااس سے پہلے کہ تونے مخلوق، سورج اور چاند کو دو ہزار سال میں بنایا اور گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوائ کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے اسکا کوئی ثانی نہیں اور یہ کہ حضرت محمد(ص) اسکے بندے اور رسول ہیں اور سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ اس نام کے جو تیرے خزانوں میں محفوظ ہے جسکو خاص کیا ہے تونے علم غیب کے ساتھ اپنے حضور میں جس پر تیری مخلوق میں سے کوئی بھی آگاہ نہیں ہے نہ کوئی مقرب فرشتہ نہ کوئی بھیجا ہوا نبی اور نہ ہی کوئی برگزیدہ بندہ اور سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے اس نام کے جس کے ساتھ تو نے دریاؤں کو چیرا پہاڑوں کو قائم فرمایا اور اس سے دن رات میں تفریق کی ہے اور بواسطہ دوبارہ نازل ہونے والی سات آیتوں اور عظمت والے قرآن کے بواسطہ عزت والے کاتبوں کے بواسطہ طہ و یٰس اور کھیعص اور حمعسق اور بواسطہ موسٰی(ع) کی توریت عیسیٰ(ع) کی انجیل داؤد(ع) کی زبور اور بواسطہ محمد(ص) کے قرآن کے خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آل پر اور تمام رسولوں پر اور اپنے دونوں اسمائ اعظم پر اے اﷲ میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ اس راز و نیاز کے جو تیرے اور موسیٰ(ع) بن عمران کے درمیان طور سینا ئ کے با برکت پہاڑ پر ہوا تھا اور سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے اس نام کے جو تونے روحیں قبض کرنے کیلئے فرشتہ موت کو تعلیم فرمایا اور سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے اس نام کے جو شجر زیتون کے پتے پر لکھا گیا پس دوزخ اس پتے کے آگے جھک گیاپھر کہا تونے کہ اے آگ ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی والی اور سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے اس نام کے جسے تونے عزت اور بزرگی کے پردوں پر لکھا ہے اے وہ کہ جسے سوال سے تنگی نہیں ہوتی اور عطائ سے کمی نہیں آتی اے وہ جس سے مدد مانگی اور جس سے پناہ لی جاتی ہے سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے عرش کے عزت والے مقامات تیری کتاب میں موجود انتہائی رحمت کے اور بواسطہ تیرے اسم اعظم تیری بلند شان اور تیرے کامل اور بلندتر کلمات کے اے اللہ اے ہواؤں اور ان کے اثرات کے رب اے آسمان اور اس کے سایہ کے رب اے زمین اور اس کے بوجھ کے رب اے شیطانوں اور ان کے گمراہ کردہ کے رب اے دریاؤں اور ان کی روانی کے رب اور بواسطہ ہر اس حق کے جو تجھ پر ہے اور بواسطہ مقرب فرشتوں روحانیوں کروبیوں اور رات اور دن میں تیری تسبیح کرنے والوں کے جو تھکتے نہیں ہیں اور بواسطہ تیرے خلیل ابراہیم(ع) کے اور بواسطہ تیرے ہر دوست کے جو صفا و مروہ کے درمیان تجھے پکارتا ہے اور تو اس کی دعا قبول کرتا ہے اے قبول کرنے والے میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ ان ناموں کے اور بواسطہ ان دعاؤں کے یہ کہ ہمارے گناہ بخش دے جو ہم کرچکے اور کریں گے اور جو ہم نے چھپ کر کیے ہیں اور جو ظاہر کیے ہیں اور جو ہم نے بیان کیے ہیں اور جو ہم نے چھپائے اور جن کو تو ہم سے زیادہ جانتا ہے بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے بذریعہ اپنی رحمت کے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے ہر بے وطن کے نگہبان اے ہر تنہا کے مونس وغمخوار اے ہر کمزور کی قوت اے ہر ستم دیدہ کی مدد کرنے والے اے ہر محروم کے رازق اے ہر خوف زدہ کے ہمدم اے ہر مسافر کے ہمراہی اے ہر حاضر کے سہارے اے ہر گناہ اور خطا کے بخشنے والے اے فریادیوں کے فریادرس اے ہر پکارنے والے کی ﴿پکار﴾ سننے والے اے دکھیارے لوگوں کے دکھوں کے دور کرنے والے اے غم زدوں کے غم مٹانے والے اے آسمانوں اور زمینوں کے پیدا کرنے والے اے طلبگاروںکے مقصد کی انتہائ اے پریشان لوگوںکی دعا قبول کرنے والے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے سب جہانوں کے رب اے یوم جزا کو بدلہ دینے والے اے عطا کرنے والوں سے زیادہ عطا کرنے والے اے مہربانوں سے زیادہ مہربان اے سننے والوں سے زیادہ سننے والے اے دیکھنے والوں سے زیادہ دیکھنے والے اے طاقتوروں سے زیادہ طاقت والے میرے وہ گناہ معاف کردے جو نعمتوں سے محروم کرتے ہیں میرے وہ گناہ بخش دے جو شرمندگی کا باعث بنتے ہیں میرے وہ گناہ معاف کردے جو بیماریاں پیدا کرتے ہیں میرے وہ گناہ بخش دے جو پردوں کو فاش کرتے ہیں میرے وہ گناہ معاف کردے جو دعا کو روک دیتے ہیںمیرے وہ گناہ بخش دے جو بارشوں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں میرے وہ گناہ معاف کردے جو جلد موت لاتے ہیں میرے وہ گناہ بخش دے جو بدبختی کا موجب بنتے ہیں میرے وہ گناہ معاف کردے جو میری دنیا کو تاریک کرتے ہیں میرے وہ گناہ بخش دے جو بے پردگی کا سبب بنتے ہیں اور میرے وہ گناہ معاف کردے جن کو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرسکتا اے اللہ! تیری مخلوق میں سے مجھ پر کسی کا جو بوجھ ہے وہ مجھ سے ہٹادے میرے کاموں میںکشائش آسانی اور سہولت پیدا کردے میرے سینے میں اپنا یقین اور میرے دل میں اپنی امید کو جگہ دے یہاں تک کہ تیرے غیر سے امید نہ رکھوں اے اللہ! میرے مقام میں میری حفاظت کر اور مجھے پناہ دے اور میرے ساتھ رہ دن میں رات میں میری نگہبانی کر میرے آگے سے پیچھے سے میرے دائیں سے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور نیچے سے اور میرا راستہ آسان کردے میرے لیے بہتر آسائش پیدا کردے اور مجھے تنگی میں ذلیل و خوار نہ کر مجھے راہ سمجھا دے اے بہترین رہبر اور معاملات میں مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر مجھے ہر طرح کی خوشی عطا فرما اور بہتری اور کامیابی کے ساتھ اور دنیا و آخرت کی بھلائی کے ساتھ مجھے اپنے کنبے میں واپس لے چل بے شک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے اور مجھ پر اپنا فضل و کرم کر میرے لیے اپنے پاکیزہ رزق میں فراوانی فرما مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگادے مجھے اپنی سزا اور آگ سے پناہ دے اور جب تو مجھے وفات دے تو اپنی رحمت سے مجھے جنت میں پہنچادے اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ مجھ سے تیری نعمت چھن جائے اور تیری نگہبانی حاصل نہ رہے اور تیری پناہ چاہتا ہوں تیری طرف سے سختی اورعذاب کے آنے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں سخت آزمائش سے بدبختی کے آنے سے بری تقدیر سے دشمنوں کے طعن سے اور اس تکلیف سے جو آسمان سے نازل ہو اور ہر اس برائی سے جس کا ذکر نازل شدہ کتاب میں ہے اے اللہ! مجھے برے لوگوں میں قرار نہ دے اور نہ ہی اہل جہنم میں سے قرار دے اور نہ ہی مجھے نیک افراد کی صحبت سے محروم رکھ مجھے پاکیزہ زندگی نصیب کرمجھ کو بہترین حالت میں موت دے نیکوکاروں میں شامل کردینا مجھے انبیائ کا ساتھ عطا فرمانا اس مقام صدق و صفا میں جو تیری زبردست حکومت میں ہے اے معبود! حمد تیرے ہی لیے ہے تیری طرف سے بہترین آزمائش میں مدد کرنے پر اور حمد تیرے لیے ہے کہ تو نے اسلام کی پیروی اور سنت پر عمل کرنے کی توفیق دی ہے اے پروردگار جیسے تونے ان کی اپنے دین کی طرف رہنمائی کی اپنی کتاب انہیں سکھائی پس ہماری بھی رہنمائی کر اور ہمیں سکھا اور حمد تیرے لیے ہے بہترین آزمائش پر اور اس خاص احسان پر جو تو نے مجھ پر کیا ہے جیسا کہ تو نے مجھے پیدا کیا ہے تو اچھی صورت دی ہے مجھے علم سکھایا تو بہترین تعلیم دی ہے اور میری رہنمائی کی تو کیا خوب رہنمائی کی ہے پس حمد تیرے لیے ہے کہ تو نے مجھے اول سے آخر تک مسلسل نعمتیں دیں پس اے میرے سردار کتنے ہی دکھ تھے جو تو نے دور کردیے میرے آقا کتنے ہی غم تھے جو تو نے مٹادیے اے میرے مالک! کتنے ہی اندیشے تھے جو تو نے محو کردیئے اے میرے آقا کتنی ہی پریشانیاں تھیں جو تو نے ختم کردیںاور کتنے ہی عیب تھے جو تو نے ڈھانپ لیے پس حمد تیرے لیے ہے ہر ایک حال میں ہرجگہ ہر زمانے میں ہر ایک منزل اور ہر ایک مقام پر اور اس موجودہ حالت میں اور ہر حالت میں اے معبود! آج کے دن مجھے حصہ و نصیب کے لحاظ سے اپنے سب بندوں سے برتر قرار دے اس بھلائی میں جوتو نے تقسیم کی یا جو تکلیف تو نے دور کی یا جو برائی تو نے ہٹائی یا جو سختی تو نے ٹالی یا جو خیر تو نے عطا کی یا جو رحمت تو نے عام کی یا جو عافیت تو نے عنایت کی ہے کہ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے آسمانوں اور زمین کے خزانے تیرے قبضے میں ہیںاور تو وہ یکتا بزرگی والا عطا کرنے والا ہے جو کسی سائل کو ہٹکاتا نہیں کسی امیدوار کو مایوس نہیں کرتا اور جس کی عطاکم نہیں ہوتی اور جو کچھ اس کے پاس ہے ختم نہیں ہوتا بلکہ وہ بڑھتاہے مقدارمیں پاکیزگی میں عطا میں اور سخاوت میں اور مجھے اپنے ان خزانوں سے عنایت کر جو ختم نہیں ہوتے اور اپنی وسیع رحمت میں سے مجھے عطا کر کہ بے شک تیری عطا کبھی بند نہیں ہوتی اور تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 496

تفصیل:

یہ دعا پڑھے کہ جوکتابِ مصباح سے نقل کی گئی ہے۔

اَللّٰھُمَّ مَنْ تَعَبَّٲَ وَتَھَیَّاَ وَٲَعَدَّ وَاسْتَعَدَّ لِوِفَادَۃٍ اِلٰی مَخْلُوْقَ رِجَآئَ رِفْدِہٖ وَطَلَبَ نآئِلِہٖ وَجَآئِزَتِہٖ فَاِ لَیْکَ یَا رَبِّ تَعْبِیَتِیْ وَاسْتِعْدَادِیْ رَجَآئَ عَفْوِکَ وَطَلَبَ نَآئِلِکَ وَجَآئِزَتِکَ فَلَا تُخَیِّبْ دُعَآئِیْ یَا مَنْ لَّا یَخِیْبُ عَلَیْہِ سَآئِلٌ وَّلَا یَنْقُصُہٗ نَآئِلٌ فَاِنِّی لَمْ اٰتِکَ ثِقَۃًبِعَمَلٍ صَالِحٍ عَمِلْتُہٗ وَلَا لِوَفَادَۃِ مَخْلُوْقٍ رَجَوْتُہٗٓ اَتَیْتُکَ مُقِرًّا عَلٰی نَفْسِیْ بِالْاِسَآئَۃِ وَالظُّلْمِ مُعْتَرِفًا بِاَنْ لَّا حُجَّۃَ لِیْ وَلَا عُذْرَ اَتَیْتُکَ اَرْجُوْ عَظِیْمَ عَفْوِکَالَّذِیْ عَفَوْتَ بِہٖ عَنِ الْخَاطِئِیْنَ فَلَمْ یَمْنَعْکَ طُوْلُ عُکُوْفِھِمْ عَلٰی عَظِیْمِ الْجُرْمِ اَنْ عُذْتَّ عَلَیْھِمْ بِالرَّحْمَۃِ فَیَا مَنْ رَحْمَتُہٗ وَاسِعَۃٌ وَعَفْوُہُ عَظِیْمٌ، یَا عَظِیْمُ یَاعَظِیْمُ یَا عَظِیْمُ لَا یَرُدُّ غَضَبَکَ اِلَّا حِلْمُکَ وَلَا یُنْجِیْ مِنْ سَخَطِکَ اِلَّا التَّضَرُّعُ اِلَیْکَ فَھَبْ لِیْ یَا اِلٰھِیْ فَرَجًا بِالْقُدْرَۃِ الَّتِیْ تُحْیِیْ بِھَا مَیْتَ الْبِلَادِ وَلَا تُھْلِکْنِیْ غَمًّاحَتّٰی تَسْتَجِیْبَ لِیْ وَتُعَرِّفَنِیْ الْاِجَابَۃَ فِیْ دُعَاْئِیْ وَاَذِقْنِیْ طَعْمَ الْعَافِیَۃِ اِلٰی مُنْتَہٰٓی اَجَلِیْ وَلَا تُشْمِتْ بِیْ عَدُوِّیْ وَلَا تُسَلِّطْہُ عَلَیَّ وَلَا تُمَکِّنْہُ مِنْ عُنُقِیْاَللّٰھُمَّ اِنْ وَضَعْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَرْفَعُنِیْ وَ اِنْ رَفَعْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَضَعُنِیْ وَ اِنْ اَھْلَکْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْرِضُ لَکَ فِیْ عَبْدِکَ اَوْ یَسْئَلُکَ عَنْ ٲَمْرِہٖ وَقَدْ عَلِمْتُ اَنَّہٗ لَیْسَ فِیْ حُکْمِکَ ظُلْمٌ وَلَا فِی نَقِمَتِکَ عَجَلَۃٌ وَ اِنَّمَا یَعْجَلُ مَنْ یَخَافُ الْفَوْتَ وَ اِنَّمَا یَحْتَاجُ اِلَی الظُّلْمِ الضَّعِیْفُ وَقَدْ تَعَالَیْتَ یَآ اِلٰھِیْ عَنْ ذٰلِکَ عُلُوًّا کَبِیْرًااَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ فَاَعِذْنِی وَاَسْتَجِیْرُ بِکَ فَاَجِرْنِیْ وَاَسْتَرْزِقُکَ فَارْزُقْنِیْ وَاَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ فَاکْفِنِیْ وَاَسْتَنْصِرُکَ عَلٰی عَدُوِّیْ فَانْصُرْنِیْ وَاَسْتَعِیْنُ بِکَ فَاَعِنِّیْ وَاَسْتَغْفِرُکَ یَا اِلٰھِیْ فَاغْفِرْ لِیْ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ

ترجمہ:

خدایا جو بھی عطاوبخشش کے لیے مخلوق کی طرف جانے کو آمادہ اور مستعد ہو اس کی امید اسی کی داد وہش پر لگیہوتی ہے تو اے میرے پروردگار میری آمادگی و تیاری تیرے عفو و درگزر تیری بخشش اور تیرے انعام کے حصول کی امید پر ہےپس میری دعا کو مایوس نہ کر اے وہ ذات جس سے کوئی سائل ناامید نہیں ہوتاکسی کا حاصل کرنا اسکی عطا کو کم نہیں کر سکتا ہے پس میںنے جو عمل صالح کیا اس کے بھروسے پر تیری جناب میں نہیں آیااور نہ ہی مخلوق کے دین کی امید رکھتا ہوں میں تو اپنی برائیوں اور ظلم کااقرار کرتے ہوئے تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ہوںاور اعتراف کرتا ہوں کہ میں کوئی حجت اور عذر نہیں رکھتا ہوں میں تیرے حضور عفوعظیم کی امید لے کر آیا ہوںجس سے تو خطاکاروں کو معاف فرماتا ہے کہ ان کے بڑے گناہوں کا تسلسل تجھے ان پر رحمت کرنےسے باز نہیں رکھ سکتا تو اے وہ ذات جسکی رحمت عام اور عفو وبخشش عظیم ہے اے خدائے عظیم اے خدائے عظیم اے خدائےعظیم تیرا غضب تیرے ہی حلم سے پلٹ سکتا ہے اور تیری ناراضگی تیرے حضور نالہ وفریاد سے ہی دورہوسکتی ہے تو اے میرے خدا مجھے اپنی قدرت سے کشائش عطا کر جس سے تو اجڑے ہوئے شہروں کو آباد کرتا ہے مجھے غمگینی میںہلاک نہ کر یہاں تک کہ تو میری دعا کو قبول کر لے اور دعا کی قبولیت سے مجھے آگاہ فرما دے مجھے آخر دم تک صحت وعافیت سےرکھ اور میرے دشمن کو میری بری حالت پر خوش نہ ہونے دے اور اسے مجھ پر تسلط اور اختیار نہ دےاے پروردگار! اگر تو مجھے گرا دے تو کون مجھے اٹھانے والا ہے اور اگر تو مجھے بلند کرے تو کون ہے جو مجھے پست کر سکتا ہےاگر تو مجھے ہلاک کرے تو کون تیرے بندے سے متعلق تجھے کچھ کہہ سکتا ہے اس کے متعلق سوال کر سکتا ہے بے شک میں جانتا ہوںکہ تیرے فیصلے میںظلم نہیں اور تیرے عذاب میں جلدی نہیں اور بے شک جلدی وہ کرتا ہے جسے وقت نکل جانے کا ڈر ہواور ظلم وہ کرتا ہے جو کمزور ہو اور اے میرے معبود! تو ان باتوں سے بہت بلند اور بہت بڑا ہےاے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں تو مجھے پناہ دے تیرے نزدیک آتا ہوںمجھے نزدیک کرلے تجھ سے روزی مانگتا ہوں مجھے روزیدے تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں میری کفالت فرما اپنے دشمن کے خلاف تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور اعانت کا طالبہوں میری مدد فرما اور میرے معبود تجھ سے بخشش کا طالب ہوں مجھے بخش دے آمین آمین آمین۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 506

زمین کربلا میں امام حسینؑ کی زیارت کرے اور یوم عید تک وہیں رہے تا کہ اس سال میں ہر شر سے محفوظ رہ سکے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 506