Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

نحوست سے محفوظ رہنے کی دعا (صفر)

تفصیل:

یہ مہینہ اپنی نحوست کے ساتھ مشہور ہے اور نحوست کو دور کرنے میں صدقہ دینے ،دعا کرنے اور خدا سے پناہ طلب کرنے سے بہتر کوئی اور چیز وارد نہیں ہوئی اگر کوئی شخص اس مہینے میں وارد ہونے والی بلاؤں سے محفوظ رہنا چاہے تو جیسا کہ محدث فیض اور دیگر بزرگوں نے فرمایا ہے، وہ اس دعا کو ہر روز دس مرتبہ پڑھتا رہے:

یَا شَدِیْدَ الْقُوٰی وَیَا شَدِیْدَ الْمِحَالِ یَا عَزِیزُ یَا عَزِیْزُ یَا عَزِیْزُ ذَ لَّتْ بِعَظَمَتِکَ جَمِیْعُ خَلْقِکَ فَاکْفِنِیْ شَرَّ خَلْقِکَ، یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ یَا لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ فَاسْتَجَبْنَا لَہُ وَنَجَّیْنَاہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذَلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ، وَصَلَّی اللّٰهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہِ  الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ

ترجمہ:

اے زبردست قوتوں والے اے سخت گرفت کرنے والے اے غالب اے غالب اے غالب تیری بڑائی کے آگے تیری ساری مخلوق پست ہے پس اپنی مخلوق کے شر سے بچائے رکھ اے احسان والے اے نیکی والے اے نعمت والے اے فضل والے اے کہ نہیں کوئی معبود سوائے تیرے تو پاک تر ہے بے شک میں ظالموں میں سے ہوں پس ہم نے اسکی دعا قبول کی اور اسے نجات دے دی اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیتے ہیں خدا محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل کرے جو پاک و پاکیزہ ہیں ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان