Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

تیسویں رمضان کا دن (رمضان)

تفصیل:

عمومًا لوگ اس دن رمضان مبارک میں شروع کیا ہوا قرآن مجید ختم کرتے ہیں۔ پس ختم قرآن کے بعد ان کیلئے صحیفہ کاملہ کی بیالیسویں دعا کا پڑھنا بہتر ہے اور اگر کوئی شخص اسکی بجائے مختصر دعا پڑھنا چاہے تو وہ یہ دعا پڑھے جو شیخ نے حضرت امیرالمومنین ؑ سے نقل کی ہے:

اللّٰهُمَّ اشْرَحْ بِالْقُرْآنِ صَدْرِي وَ اسْتَعْمِلْ بِالْقُرْآنِ بَدَنِي وَ نَوِّرْ بِالْقُرْآنِ بَصَرِي وَ اَطْلِقْ بِالْقُرْآنِ لِسَانِي وَ اَعِنِّي عَلَيْهِ مَا اَبْقَيْتَنِي فَاِنَّهُ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلا بِكَ.

ترجمہ:

اے معبود ! میرے سینے کو قرآن کے ذریعے کشادہ کر دے، میرے بدن کو قرآن پر عمل پیرا بنا دے، میری آنکھوں کوقرآن سے روشن کر دے اور میری زبان کو قرآن کیلئے رواں کر دے اور جب تک مجھے زندہ رکھے اس میں میرا مددگار رہ کہ نہیں کوئی حرکت وقوت مگر جو تیری طرف سے ہے

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

نیز یہ دعا پڑھے جو امیرالمؤمنینؑ سے منقول ہے:

اللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ اِخْبَاتَ الْمُخْبِتِينَ وَ اِخْلاصَ الْمُوقِنِينَ وَ مُرَافَقَةَ الْاَبْرَارِ وَ اسْتِحْقَاقَ حَقَائِقِ الْاِيمَانِ وَ الْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ وَ السَّلامَةَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ وَ وُجُوبَ رَحْمَتِكَ وَ عَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَ الْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَ النَّجَاةَ مِنَ النَّارِ

ترجمہ:

اے معبود! میں تجھ سے دل لگانیوالوں کی توجہ مانگتا ہوں اور یقین رکھنے والوں کا خلوص، نیکوکاروں کی ہمراہی، کا سئوال کرتا ہوں اور ایمان کی حقیقتوں تک رسائی، ہر نیکی میں اپنی حصے داری اور ہر گناہ سے بچے رہنے کی صلاحیت کا خواہاں ہوں نیز اپنے لیے تیری رحمت کے لازمی ہونے، تیری طرف سے اپنی بخشش کے یقینی ہونے، جنت میں داخل ہونے اور جہنم سے رہائی کا سوال کرتا ہوں۔

حوالہ: مفاتیح الجنان