Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

پہلی ربیع الاول کی رات (ربیع الاوّل)

تفصیل:

بعثت کے تیرھویں سال اسی رات حضرت رسولﷺ کی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کو ہجرت کا آغاز ہوا ،اس رات آپﷺ غار ثور میں پوشیدہ رہے اور حضرت امیرؑ اپنی جان آپ پر فدا کرنے کیلئے مشرک قبائل کی تلواروں سے بے پرواہ ہو کر حضورﷺ کے بستر پر سو رہے تھے ۔ اس طرح آپ نے اپنی فضیلت اور حضورﷺ کے ساتھ اپنی اخوت اور ہمدردی کی عظمت کو سارے عالم پر آشکار کردیا ۔پس اسی رات امیرالمؤمنینؑ کی شان میں یہ آیت نازل ہوئی۔

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَہُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاْتِ اللّٰهِ۔

اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے.

حوالہ: مفاتیح الجنان