Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

نمازِ عیدالفطر (شوال)

تفصیل:

نماز عیددو رکعت ہے، پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ اعلیٰ پڑھے اور پانچ تکبیریں کہے کہ ہر تکبیر کے بعد یہ قنوت پڑھے:

اَللّٰھُمَّ ٲَھْلَ الْکِبْرِیائِ وَالْعَظَمَۃِ، وَٲَھْلَ الْجُودِ وَالْجَبَرُوتِ، وَٲَھْلَ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَۃِ وَٲَھْلَ التَّقْوی وَالْمَغْفِرَۃِ،ٲَسْٲَلُکَ بِحَقِّ ھذَا الْیَوْمِ الَّذِی جَعَلْتَہُ لِلْمُسْلِمِینَ عِیداً وَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ ذُخْراً وَمَزِیداًٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تُدْخِلَنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ ٲَدْخَلْتَ فِیہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، وَٲَنْ تُخْرِجَنِی مِنْ کُلِّ سُوئٍ ٲَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ خَیْرَ مَا سَٲَلَکَ عِبادُکَ الصَّالِحُونَ، وَٲَعُوذُ بِکَ مِمَّا اسْتَعاذَ مِنْہُ عِبادُکَ الصَّالِحُونَ۔

ترجمہ:

بارالہا بزرگیوں کا اور بڑائی کا مالک تو ہے اور بخشش کا اور دبدبے کا مالک تو ہے درگزر اور مہربانی کا مالک تو ہے  میں پناہ و پردہ پوشی کا سوال کرتا ہوں میں بواسطہ آج کے دن کے جس کو تو نے مسلمانوںکیلئے،  محمد کیلئے عید قرار دیا اسے سرمایہ اور اضافہ کادن بنایا ہے آج محمد(ص) وآل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ  داخل کر مجھے ہر اس نیکی میں جس میں تو نے محمد(ص) وآل(ع) محمد(ص) کو داخل کیا اور یہ کہ دور کردے مجھے ہر اس بدی  سے جس سے تو نے محمد(ص) و آل محمد(ص) کو دور رکھا تیری رحمتیں ہوں آنحضرت(ص) پر اور انکی آل پر اے معبود! میں سوال کرتاہوں تجھ سے ہر اس  بھلائی کا جس کاسوال تجھ سے تیرے نیک بندوں نے کیا اور پناہ لیتا ہوں تیری جس سے تیرے نیکوکاربندوں نے پناہ چاہی ہے ۔

وضاحت / تفصیلات::

دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الشمس پڑھے اور چار تکبیریں کہے ، ہر تکبیر کے بعد وہی قنوت پڑھے اور پانچویں تکبیر کہہ کر رکوع و سجود کرے اور تشہد و سلام کے بعد تسبیح فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پڑھے:

 مستحب ہے کہ نماز عید زیر آسمان ایسی زمین پرپڑھے، جس کا فرش نہ کیا گیا ہو۔نماز کے بعد گھر واپس آتے ہوئے اس راستے سے نہ آئے، جس سے نماز کے لیے گیا تھا اس روز اپنے لیے اور اپنے دینی بھائیوں کیلئے جو دعا بھی مانگے گا قبول ہوگی۔ 

حوالہ: مفاتیح الجنان