جاری رکھنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
یہ امام حسینؑ کے چہلم کا دن ہے، بقول شیخین، امام حسینؑ کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی، اسی دن جابر بن عبداللہ انصاری حضرت امام حسین کی زیارت کیلئے کربلا معلی پہنچے اور یہ بزرگ حضرت امام حسین کے اولین زائر ہیں، آج کے دن حضرت امام حسین کی زیارت کرنا مستحب ہے، حضرت امام حسن عسکری سے روایت ہوئی ہے کہ مومن کی پانچ علامتیں ہیں،
﴿۱﴾ رات دن میں اکاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ ادا کرنا،
﴿۲﴾ زیارت اربعین پڑھنا
﴿۳﴾ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا،
﴿۴﴾ سجدے میں پیشانی خاک پر رکھنا،
﴿۵﴾ اور نماز میں بہ آواز بلند
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
پڑھاجائے۔