Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

پندرھویں رجب کی رات (رجب)

تفصیل:

یہ بڑی ہی با برکت رات ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں :

(۱)       غسل کرے۔

 

(۲)       عبادت کیلئے شب بیداری کرے ، جیساکہ علامہ مجلسی(رح) نے فرمایا ہے۔

 

(۳)          امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے ۔

 

(۴)        چھ رکعت نماز بجا لائے ، جس کا ذکر تیرھویں کی شب میں ہوا ہے ۔

 

(۵)        تیس رکعت نماز کہ جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھی جائے حضرت رسول اﷲ سے اس نماز کی بڑی فضیلت نقل ہوئی ہے ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 289

تفصیل:

بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے اور ہررکعت میں سورہ الحمد، سورہ توحید، سورہ فلق، سورہ ناس، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک کو چار چار مرتبہ پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد چار مرتبہ کہے :

اللّٰهُ اللّٰهُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہِ شَیْئًا وَلَا اتَّخِذُ مِنْ دُونِہٖ وَلِیًّا

ترجمہ:

خدا وہ خدا جو میرا پروردگار ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا اور نہ اس کے سوا کسی کو اپنا سرپرست بناتا ہوں ۔

وضاحت / تفصیلات::

اس کے بعد جو ذکر و دعا چاہے پڑھے ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 289