جاری رکھنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
شیخ نے مصباح میں داؤد بن سرحان کے ذریعے امام جعفر صادق سے اس نماز کا ایک اور طریقہ بیان کیا ہے کہ پندرہ رجب کی شب میں بارہ رکعت نماز ادا کرے جسکی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد کوئی ایک سورہ پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد سورہ الحمد ، سورہ فلق ، سورہ ناس، سورہ توحید اور آیۃ الکرسی میں سے ہر ایک چار چار مرتبہ پڑھے ۔ اور پھرچار مرتبہ کہے:
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ اللّٰهِ وَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَکْبَرُ
اس کے بعد کہے:
اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّیْ لَآاُ شْرِکُ بِہٖ شَیْئًا وَّمَا شَآئَ اللّٰهُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمَ
خدا پاک ہے اور حمد خدا ہی کے لئے ہےاور نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اور اللہ بزرگ تر ہے۔
اس کے بعد کہے:
خدا ، وہ خدا جو میرا پروردگار ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا وہی ہوگا جو اللہ چاہے نہیں کوئی وقت مگر وہ جو بلند بزرگ خدا سے ہے۔
نیز ستائیس رجب کی شب میں بھی یہی نماز بجالائے۔