Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

اعمال برائے ۳ جمادی الثانی (جمادی الثانی)

تفصیل:

ایک قول کی بنا پر ۱۱ھ میں اس دن جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت ہوئی، لہذا شیعہ مسلمانوں کو اس دن ان بی بی سلام اللہ علیہا کی صف ماتم بچھانا اور آپ کی زیارت پڑھنا چاہیے ،نیز آپ پر ظلم کرنے والوں اور آپ کا حق غصب کرنے والوں پر نفرین کرنا چاہیے ۔سید ابن طاؤس نے کتاب اقبال میں آج کے دن ان محرومہ و مغمومہ بی بی سلام اللہ علیہا کی زیارت یوں نقل فرمائی ہے :

اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا سَيِّدَةَ نِسَآءِ الْعَالَمِيْنَ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا وَالِدَةَ الْحُجَجِ عَلَى النَّاسِ اَجْمَعِيْنَ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمَظْلُوْمَةُ الْمَمْنُوْعَةُ حَقَّهَا اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰٓی اَمَتِكَ وَ ابْنَةِ نَبِيِّكَ وَ زَوْجَةِ وَصِيِّ نَبِيِّكَ صَلوٰةً تُزْلِفُهَا فَوْقَ زُلْفَى عِبَادِكَ الْمُكَرَّمِيْنَ مِنْ اَهْلِ السَّمَوٰتِ وَ اَهْلِ الْاَرَضِيْنَ

 

ترجمہ:

سلام ہو آپؑ پر اے جہانوں کی عورتوں کی سردار سلام ہو آپؑ پر اے ان کی والدہ جو لوگوں پر خدا کی حجتیں ہیں سلام ہو آپؑ پر اے وہ مظلومہ جس کا حق چھین لیا گیا اے معبود! رحمت نازل فرما اپنی کنیز اپنے نبی کی دختر اور اپنے نبی کے وصیؑ کی شریکئہ حیات پر ایسی رحمت جو نزدیک کرے اسکو بڑھ کر تیری عزت والے بندوں کی نسبت جو آسمانوں میں رہنے والے اور زمین میں بسنے والے ہیں ۔

وضاحت / تفصیلات::

روایت میں آیا ہے کہ آج جو شخص جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی یہ زیارت پڑھے اور اپنے گناہوں کی معافی کا طالب ہو تو خدائے تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا اور اس کو جنت میں داخل کرے گا ۔

 

سید ابن طاؤس(رح) کے فرزند نے بھی اس زیارت کو زوایدالفوائد میں درج کیا اور کہا ہے کہ یہ زیارت جناب زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے لئے خاص ہے کہ جو تیسری جمادی الثانی کو ہوئی تھی انہوں نے آپ کی زیارت کی کیفیت اس طرح بیان کی ہے کہ دو رکعت نماز زیارت بجا لائے یا نماز جناب سیدہ فاطمۃالزہرا ﴿س﴾پڑھے جو کہ دو رکعت ہے اور اس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ساٹھ مرتبہ سورۂ توحید پڑھے اگر اس قدر نہ پڑھ سکے تو پھر پہلی رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۂ توحید اور دوسری رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۂ کافرون پڑھے اور سلام کے بعد مذکورہ بالا زیارت پڑھے :

حوالہ: مفاتیح الجنان