Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

ذالحجہ کا پہلا دن (ذوالحجۃ)

تفصیل:

اس میں چند ایک اعمال ہیں ۔

﴿۱         روزہ رکھے اس کا ثواب اَ سّی﴿80﴾ مہینوں کے روزے رکھنے کے ثواب کے برابر ہے ۔

﴿۲        زوال سے آدھ گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس دس مرتبہ سورہ توحید آیۃ الکرسی اور سورہ قدر پڑھے :

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 494

تفصیل:

نماز حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا بجا لائے شیخ فرماتے ہیں کہ یہ نماز چار رکعت ہے دو دو کرکے پڑھے جیسے کہ امیر المومنینؑ کی نماز پڑھی جاتی ہے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید اور بعداز نماز تسبیح فاطمہ الزہراسلام اللہ علیہا پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:

سُبْحَانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیْفِ سُبْحَانَ ذِی الْجَلَالِ الْبَاذِخِ الْعَظِیْمِ سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ الْفَاخِرِ الْقَدِیْمِ سُبْحَانَ مَنْ یَّرٰی اَثَرَ النَّمْلَۃِ فِی الصَّفَا سُبْحَانَ مَنْ یَّرٰی وَقُعَ الطَّیْرِ فِی الْھَوَآئِ سُبْحَانَ مَنْ ھُوَ ھٰکَذَا وَلَا ھٰکَذَا غَیْرُہٗ

ترجمہ:

پاک ہے وہ جو بلند و بالا عزت کا مالک ہے پاک ہے وہ صاحب جلالت شان و عظمت والا پاک ہے وہ قدیمی قابل فخر حکومت کا مالک پاک ہے وہ جو چٹیل پتھر پر چیونٹی کے پاؤں کا نشان دیکھتا ہے پاک ہے وہ جو فضا میں پرندے کے اڑنے کے خط دیکھتا ہے پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 495

تفصیل:

جو شخص کسی ظالم سے خوف زدہ ہو وہ آج کے دن یہ کلمات کہے تاکہ حق تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے محفوظ فرمائے وہ کلمات یہ ہیں :

حَسْبِیْ حَسْبِیْ حَسْبِیْ مِنْ سُوَالِیْ عِلْمُکَ بِحَالِیْ

ترجمہ:

مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے سوال کی نسبت میرے حال سے متعلق تیرا علم۔

وضاحت / تفصیلات::

واضح ہو کہ آج کے دن ہی حضرت ابراہیمؑ کی ولادت ہوئی تھی اور شیخین کی روایت کے مطابق امیرالمومنینؑ کے ساتھ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تزویج بھی اسی دن ہوئی ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 495