Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

پچیسویں ذیقعد کی رات (اعمالِ دحوالارض) (ذوالقعدۃ)

تفصیل:

یہ دحوالارض کی رات ہے کہ اس میں خانہ کعبہ کے نیچے زمین پانی پر بچھائی گئی تھی۔ یہ بڑی فضیلت والی رات ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوئی ہے۔ لہٰذا اس میں مصروف عبادت رہنا باعث اجر و ثواب ہے۔ حسن بن علی وشا سے روایت ہے کہ میں کم سن تھا کہ ایک مرتبہ 25 ذیقعد کی رات کو اپنے والد کے ساتھ امام علی رضاؑ کے ہاں گیا اور رات کا کھانا حضرت کے ساتھ کھایا۔ تب آپؑ نے فرمایا کہ آج کی رات ہی میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت عیسٰیؑ متولد ہوئے اور روئے زمین کو خانہ کعبہ کے نیچے بچھایا گیا ۔

جو شخص اس دن روزہ رکھے تو گویااس نے ساٹھ مہینوں کے روزے رکھے ہیں۔

وضاحت / تفصیلات::

ایک روایت کے مطابق وہ یہی دن ہے جس میں قائم آلِ محمدؑ کا قیام شروع ہوگا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان