Columbus , US
26-12-2024 |25 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

پہلی ربیع الاول کا دن (ربیع الاوّل)

تفصیل:

علماء کرام کا فرمان ہے کہ اس دن رسول اکرم اور امیرالمؤمنینؑ کی جانیں بچ جانے پر شکرانے کا روزہ رکھنا مستحب ہے اور آج کے دن ان دونوں ہستیوں کی زیارت پڑھنا بھی مستحب ہے۔

زیارتِ رسولِ خداﷺ

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ السَّلَاَمُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللّٰه السَّلَاَمُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللّٰهِ السَّلَاَمُ عَلَيْكَ يَا خَاتَمَ النَّبِيِّيْن اَشْهَدُ اَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ الرِّسَالَةَ وَ اَقَمْتَ الصَّلاَةَ وَ آتَيْتَ الزَّكَاةَ وَ اَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَر وَ عَبَدْتَ اللّٰهَ مُخْلِصًا حَتّٰي اَتَاكَ الْيَقِيٌنُ فَصَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَ رَحْمَتُهٗ وَ عَلٰي اَهْلِ بَيْتِكَ الطَّاهِرِيْن اَشْهَدُ اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهٗ وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ اَنَّكَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰه وَ اَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَتِ رَبِّكَ وَ نَصَحْتَ لِأُمَّتِكَ وَ جَاهَدْتَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰه وَ عَبَدْتَ اللّٰهَ حَتّٰي اَتَاكَ الْيَقِيْنُ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ اَدَّيْتَ الَّذِيْ عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ وَ اَنَّكَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ وَ غَلُظْتَ عَلَي الْكَافِرِيْنَ فَبَلَّغَ اللّٰهُ بِكَ اَفْضَلَ شَرَفِ مَحَلِّ الْمُكَرَّمِيْنَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي اسْتَنْقَذَنَا بِكَ مِنَ الشِّرْكِ وَ الضَّلَالَةِ اَللّٰهُمَّ فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَ صَلَوَاتِ مَلَائِكَتِكَ الْمُقَرَّبِيْنَ وَ اَنْبِيَآئِكَ الْمُرْسَلِيْنَ وَ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ وَ اَهْلِ السَّمَوٰتِ وَ الْاَرَضِيْنَ وَ مَنْ سَبَّحَ لَكَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْن عَلٰي مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ وَ نَبِيِّكَ وَ اَمِيْنِكَ وَ نَجِيِّكَ وَ حَبِيْبِكَ وَ صَفِيِّكَ وَ خَاصَّتِكَ وَ صَفْوَتِكَ وَ خِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ اَللّٰهُمَّ اَعْطِهِ الدَّرَجَةَ الرَّفِيْعَةَ وَ اٰتِهِ الْوَسِيْلَةَ مِنَ الْجَنَّةِ وَ ابْعَثْهٗ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا يَغْبِطُهٗ بِهِ الْأَوَّلُوْنَ وَ الْاٰخِرُوْنَ اللّٰهُمَّ اِنَّكَ قُلْتَ وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَلَمُوْا اَنْفُسَهُمْ جَاءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوْا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوْا اللّٰهَ تَوَّابًا رَحِيْمًا وَ اِنِّيْ اَتَيْتُكَ مُسْتَغْفِرًا تَائِبًا مِنْ ذُنُوْبِيْ وَ اِنِّيْ اَتَوَجَّهُ بِكَ اِلَي اللّٰهِ رَبِّيْ وَ رَبِّكَ لِيَغْفِرَ لِيْ ذُنُوْبِيْ

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے رسول(ص) سلام ہو آپ پر اے اﷲکے نبی(ص) سلام ہو آپ پر اے محمد(ص) بن عبداﷲ(ع) آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے خاتم میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے پیغام حق پہنچایا نماز کو قائم فرمایا زکات ادا کی نیک کاموں کا حکم دیا برائیوں سے روکتے رہے اورخلوص کے ساتھ اﷲ کی عبادت کی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا پس آپ(ص) پر اور آپ(ص) کے پاک و پاکیزہ اہل (ع)بیت پرخدا کا درود اور اس کی رحمت ہو میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اسکا شریک نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ص) اسکے بندے و رسول ہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ اﷲ کے رسول(ص) ہیں اور آپ محمد(ص) بن عبداﷲ(ع) ہیں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے رب کے احکام لوگوں تک پہنچائے اپنی امت کو نصیحت فرمائی آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت کی یہاں تک کہ آپ کو اپنی پر حکمت تبلیغ اور بہترین پند و نصیحت پر اطمینان ہوگیااور حق سے متعلق اپنی ہر ذمہ داری پوری کی بے شک آپ نے مومنوں کے ساتھ مہربانی اور کافروں کے ساتھ سختی کی پس خدا نے آپ کو عزت وتکریم کے بلند مقام پر پہنچا دیا حمد ہے اس خدا کی جس نے ہمیں آپ کے وسیلے سے شرک اور گمراہی سے نجات دی اے معبود! قرار دے اپنی رحمتیں، اور اپنے تمام مقرب فرشتوں، اپنے بھیجے ہوئے سارے نبیوں، اپنے سارے نیک بندوں آسمان زمین پربسنے والی مخلوقات اور جو تیری تسبیح کرتے ہیں اے تمام جہانوں کے رب اولین وآخرین سے سب کی طرف سے درود قرار دے محمد(ص) پر جو تیرے بندے، رسول، نبی، امانتدار، برگذیدہ، حبیب، منتخب، خاص، منتخب شدہ اور تیری مخلوق میں سب سے بہتر ہیں اے معبود! آنحضرت(ص) کو بلند درجہ عطا فرما ان کو جنت کی طرف وسیلہ بنا اور انہیں مقام محمود پر فائز فرما کہ جس پر اولین اورآخرین رشک کریں اے معبود! یقینا تو نے فرمایاہے کہ اور اگر لوگ اپنے نفسوں پر ظلم کرکے تیرے پاس آئیں پھر وہ اﷲ تعالیٰ سے استغفارکریں اور رسول بھی ان کے لیے بخشش طلب کریں تو وہ یقیناًاﷲ کو توبہ قبول کرنیوالااور مہربان پائیں گے اور میںآپ کے حضور استغفاراور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے آیا ہوں بے شک میں آپ کے وسیلے سے اﷲ کی طرف متوجہ ہوں جو میرا اور آپ کا پروردگار ہے تاکہ وہ میرے گناہ بخش دے۔


تفصیل:

زیارتِ امیرالمؤمنینؑ (زیارتِ امین اللہ)

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْنَ اللّٰهِ فِيْ اَرْضِهٖ وَ حُجَّتَهُ عَلٰي عِبَادِهٖ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ‏ اَشْهَدُ أَنَّكَ جَاهَدْتَ فِي اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ وَ عَمِلْتَ بِكِتَابِهٖ وَ اتَّبَعْتَ سُنَنَ نَبِيِّهٖ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ حَتّٰي دَعَاكَ اللّٰهُ اِلٰي جِوَارِهٖ فَقَبَضَكَ اِلَيْهِ بِاخْتِيَارِهٖ‏ وَ ااَلْزَمَ اَعْدَآءَكَ الْحُجَّةَ مَعَ مَا لَكَ مِنَ الْحُجَجِ الْبَالِغَةِ عَلَي جَمِيْعِ خَلْقِهٖ‏ اَللّٰهُمَّ فَاجْعَلْ نَفْسِيْ مُطْمَئِنَّةً بِقَدَرِكَ رَاضِيَةً بِقَضَائِكَ مُولَعَةً بِذِكْرِكَ وَ دُعَآئِكَ‏ مُحِبَّةً لِصَفْوَةِ اَوْلِيَائِكَ مَحْبُوْبَةً فِيْ اَرْضِكَ وَ سَمَائِكَ صَابِرَةً عَلٰي نُزُوْلِ بَلَآئِكَ‏ شَاكِرَةً لِفَوَاضِلِ نَعْمَائِكَ ذَاكِرَةً لِسَوَابِغِ آلَآئِكَ مُشْتَاقَةً اِلَي فَرْحَةِ لِقَآئِكَ مُتَزَوِّدَةً التَّقْوٰي لِيَوْمِ جَزَائِكَ‏ مُسْتَنَّةً بِسُنَنِ اَوْلِيَآئِكَ مُفَارِقَةً لِاَخْلَاَقِ اَعْدَآئِكَ مَشْغُوْلَةً عَنِ الدُّنْيَا بِحَمْدِكَ وَ ثَنَآئِكَ‏ اَللّٰهُمَّ اِنَّ قُلُوْبَ الْمُخْبِتِيْنَ اِلَيْكَ وَالِهَةٌ وَ سُبُلَ الرَّاغِبِيْنَ اِلَيْكَ شَارِعَةٌ وَ ااَعْلاَمَ الْقَاصِدِيْنَ اِلَيْكَ وَاضِحَةٌ وَ اَفْئِدَةَ الْعَارِفِيْنَ مِنْكَ فَازِعَةٌ وَ اَصْوَاتَ الدَّاعِيْنَ اِلَيْكَ صَاعِدَةٌ وَ اَبْوَابَ الْاِجَابَةِ لَهُمْ مُفَتَّحَةٌ وَ دَعْوَةَ مَنْ نَاجَاكَ مُسْتَجَابَةٌ وَ تَوْبَةَ مَنْ اَنَابَ اِلَيْكَ مَقْبُوْلَةٌ وَ عَبْرَةَ مَنْ بَكٰي مِنْ خَوْفِكَ مَرْحُوْمَةٌ وَ الْاِغَاثَةَ لِمَنِ اسْتَغَاثَ بِكَ مَوْجُوْدَةٌ وَ الْاِعَانَةَ لِمَنِ اسْتَعَانَ بِكَ مَبْذُوْلَةٌ وَ عِدَاتِكَ لِعِبَادِكَ مُنْجَزَةٌ وَ زَلَلَ مَنِ اسْتَقَالَكَ مُقَالَةٌ وَ اَعْمَالَ الْعَامِلِيْنَ لَدَيْكَ مَحْفُوْظَةٌ وَ اَرْزَاقَكَ اِلٰي الْخَلَآئِقِ مِنْ لَدُنْكَ نَازِلَةٌ وَ عَوَآئِدَ الْمَزِيْدِ اِلَيْهِمْ وَاصِلَةٌ وَ ذُنُوْبَ الْمُسْتَغْفِرِيْنَ مَغْفُوْرَةٌ وَ حَوَائِجَ خَلْقِكَ عِنْدَكَ مَقْضِيَّةٌ وَ جَوَائِزَ السَّائِلِيْنَ عِنْدَكَ مُوَفَّرَةٌ وَ عَوَآئِدَ الْمَزِيْدِ مُتَوَاتِرَةٌ وَ مَوَائِدَ الْمُسْتَطْعِمِيْنَ مُعَدَّةٌ وَ مَنَاهِلَ الظِّمَاءِ مُتْرَعَةٌ اَللّٰهُمَّ فَاسْتَجِبْ دُعَآئِيْ وَ اقْبَلْ ثَنَآئِيْ وَ اجْمَعْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَ اَوْلِيَآئِي‏ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ عَلِيٍّ وَ فَاطِمَةَ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ‏ اِنَّكَ وَلِيُّ نَعْمَآئِي وَ مُنْتَهَي مُنَايَ وَ غَايَةُ رَجَآئِي فِيْ مُنْقَلَبِيْ وَ مَثْوَايَ‏ اَنْتَ اِلٰهِيْ وَ سَيِّدِيْ وَ مَوْلَاَيَ اغْفِرْ لِاَوْلِيَآئِنَا وَ كُفَّ عَنَّا اَعْدَآءَنَا وَ اشْغَلْهُمْ عَنْ اَذَانَا وَ اَظْهِرْ كَلِمَةَ الْحَقِّ وَ اجْعَلْهَا الْعُلْيَا وَ اَدْحِضْ كَلِمَةَ الْبَاطِلِ وَ اجْعَلْهَا السُّفْلَي اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْر

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے امین اور اس کے بندوں پر اس کی حجت سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے سردار میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کا حق ادا کیا اس کی کتاب پر عمل کیا اور اس کے نبی(ص) کی سنتوں کی پیروی کی خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آل(ع) پر پھر خدا نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا اپنے اختیار سے آپ کی جان قبض کر لی اور آپ کے دشمنوں پر حجت قائم کی جبکہ تمام مخلوق کے لئے آپ کے وجود میں بہت سی کامل حجتیں ہیں اے اللہ میرے نفس کو ایسا بنا کہ تیری تقدیر پر مطمئن ہو تیرے فیصلے پر راضی و خوش رہے تیرے ذکر کا مشتاق اور دعا میں حریص ہو تیرے برگزیدہ دوستوں سے محبت کرنے والا تیرے زمین و آسمان میں محبوب و منظور ہو تیری طرف سے مصائب کی آمد پر صبر کرنے والا ہو تیری بہترین نعمتوں پر شکر کرنے والا تیری کثیر مہربانیوں کو یاد کرنے والا ہو تیری ملاقات کی خوشی کا خواہاں یوم جزا کے لئے تقوی کو زاد راہ بنانے والا ہو تیرے دوستوں کے نقش قدم پر چلنے والا تیرے دشمنوں کے طور طریقوں سے متنفر و دور اور دنیا سے بچ بچا کر تیری حمد و ثناء میں مشغول رہنے والا ہو۔ پھر اپنا رخسار قبر مبارک پر رکھا اور فرمایا: اے معبود! بے شک ڈرنے والوں کے قلوب تیرے لئے بے تاب ہیں شوق رکھنے والوں کے لئے راستے کھلے ہوئے ہیں تیرا قصد کرنے والوں کی نشانیاں واضح ہیں معرفت رکھنے والوں کے دل تجھ سے کانپتے ہیں تیری بارگاہ میں دعا کرنے والوں کی آوازیں بلند ہیں اور ان کے لئے دعا کی قبولیت کے دروازے کھلے ہیں تجھ سے راز و نیاز کرنے والوں کی دعا قبول ہے جو تیری طرف پلٹ آئے اس کی توبہ منظور و مقبول ہے تیرے خوف میں رونے والے کے آنسوؤں پر رحمت ہوتی ہے جو تجھ سے فریاد کرے اس کے لئے داد رسی موجود ہے جو تجھ سے مدد طلب کرے اس کو مدد ملتی ہے اپنے بندوں سے کیے گئے تیرے وعدے پورے ہوتے ہیں تیرے ہاں عذر خواہوں کی خطائیں معاف اور عمل کرنے والوں کے اعمال محفوظ ہوتے ہیں مخلوقات کے لئے رزق و روزی تیری جانب سے ہی آتی ہے اور ان کو مزید عطائیں حاصل ہوتی ہیں طالبان بخشش کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ساری مخلوق کی حاجتیں تیرے ہاں سے پوری ہوتی ہیں تجھ سے سوال کرنے والوں کو بہت زیادہ ملتا ہے اور پے در پے عطائیں ہوتی ہیں کھانے والوں کیلئے دستر خوان تیار ہے اور پیاسوں کی خاطر چشمے بھرے ہوئے ہیں اے معبود ! میری دعائیں قبول کر لے اس ثناء کو پسند فرما مجھے میرے اولیاء کے ساتھ جمع کر دے کہ واسطہ دیتا ہوں محمد(ص) و علی (ع)و فاطمہ(س) و حسن(ع) و حسین(ع) کا بے شک تو مجھے نعمتیں دینے والادنیاو آخرت میں میری آرزوؤں کی انتہا ء میری امیدوں کا مرکز۔ تو میرا معبود میرا آقا اور میرا مالک ہے ہمارے دوستوں کو معاف فرما دشمنوں کو ہم سے دور کر ان کو ہمیں ایذا دینے سے باز رکھ کلمہ حق کا ظہور فرما اور اسے بلند قرار دے کلمہ باطل کو دبا دے اور اس کو پست قرار دے کہ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

وضاحت / تفصیلات::

شیخ و کفعمی کے بقول آج ہی کے دن امام حسن عسکریؑ کی شہادت ہوئی، لیکن قول مشہور یہ ہے کہ آپ کی شہادت اس مہینے کی آٹھویں کو ہوئی، لہذا ممکن ہے کہ پہلی کو آپ کے مرض کی ابتدا ہوئی ہو ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان