Columbus , US
14-11-2024 |13 Jumādá al-ūlá 1446 AH

ماہ رمضان کی آخری رات (رمضان)

تفصیل:

یہ بڑی بابرکت رات ہے اور اس میں چند اعمال ہیں:

غسل کرے۔

 

سید ابن طائوس (رح) وشیخ کفعمی (رح) نے رسول اﷲ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: جوشخص ماہ رمضان کی آخری رات دس رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں دس مرتبہ سورۂ توحید اور رکوع وسجود میں دس دس مرتبہ کہے:

سُبْحَانَ اللّهِ وَ الْحَمْدُ ﷲِ وَ لَا اِلَہَ اِلَّا اﷲ وَ اﷲ اَکْبَر

نیز ہر دورکعت کے بعد تشہدوسلام پڑھے اور یہ دس رکعت نماز ختم کرکے ہزار مرتبہ استغفار کرے پھر سجدہ میں جائے اور کہے۔

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا ذَا الْجَلالِ وَ الْاِكْرَامِ يَا رَحْمَانَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ رَحِيمَهُمَا يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ يَا اِلَهَ الْاَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ تَقَبَّلْ مِنَّا صَلاتَنَا وَ صِيَامَنَا وَ قِيَامَنَا

ترجمہ:

اے زندہ، اے نگہبان ،اے جلالت اور بزرگی کے مالک ،اے دنیا وآخرت میں رحم کرنے والے اور ان دونوں میں مہربان اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے اولین و آخرین کے معبود ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری نمازیں ہمارے روزے اور ہماری عبادتیں قبول فرما۔

 

حوالہ: مفاتیح الجنان

تاکید ہے کہ آج رات زیارتِ امامِ حسینؑ انجام دے

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

 سورۂ انعام ، سورۂ کہف اور سورۂ یاسین کی تلاوت کرے اور سومرتبہ کہے:

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَ اَتُوبُ اِلَيْهِ

ترجمہ:

بخشش چاہتا ہوں اللہ سے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

شیخ کلینیؒ نے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ یہ دعا پڑھے:

اللّٰهُمَّ هٰذَا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي اَنْزَلْتَ فِيهِ الْقُرْآنَ وَ قَدْ تَصَرَّمَ وَ اَعُوذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيمِ يَا رَبِّ اَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَيْلَتِي هَذِهِ اَوْ يَتَصَرَّمَ شَهْرُ رَمَضَانَ وَ لَكَ قِبَلِي تَبِعَةٌ اَوْ ذَنْبٌ تُرِيدُ اَنْ تُعَذِّبَنِي بِهِ يَوْمَ اَلْقَاكَ

ترجمہ:

اے معبود! یہ ماہ رمضان المبارک ہے جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا اور وہ مہینہ ختم ہو گیا ہے اور پناہ لیتا ہوں میں تیری ذات کریم کی اے پروردگار اس سے کہ آج کی رات ختم ہو اور صبح ہو جائے یا رمضان مبارک کا مہینہ گزر جائے اور مجھ پر تیری کوئی سزا باقی ہو یا کوئی گناہ ہو کہ تو مجھے اس پر عذاب دینا چاہتا ہو جس دن میں پیش ہوں گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

نیز سید ابن طاؤس نے امام جعفر صادق ؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان کی آخری رات کو الوداع کرے تو یہ کہے:

اللّٰهُمَّ لا تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِيَامِي لِشَهْرِ رَمَضَانَ وَ اَعُوذُ بِكَ اَنْ يَطْلُعَ فَجْرُ هَذِهِ اللَّيْلَةِ اِلا وَ قَدْ غَفَرْتَ لِي

ترجمہ:

اے اﷲ! رمضان کے اس مہینے کے روزے میرے لیے آخری روزے قرار نہ دے اور میں پناہ مانگتا ہوںتیری اس سے کہ اس رات کی صبح ہو جائے لیکن تو نے مجھے بخش دیا ہو۔

وضاحت / تفصیلات::

جوشخص ان کلمات کے کیساتھ ماہ رمضان کوالوداع کرے تو حق تعالیٰ اسے صبح ہونے سے پہلے بخش دے گا اور اس کو توبہ و استغفار کی توفیق عطا کرے گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

سید ابن طائوسؒ  وشیخ کفعمیؒ نے رسول اﷲ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: جوشخص ماہ رمضان کی آخری رات دس رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں دس مرتبہ سورۂ توحید اور رکوع وسجود میں دس دس مرتبہ کہے:

سُبْحَانَ اللّهِ وَ الْحَمْدُ ﷲِ وَ لَا اِلَہَ اِلَّا اﷲ وَ اﷲ اَکْبَر

ترجمہ:

پاک تر ہے خدا کہ حمد اسی کے لئے ہے اور نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ اور اللہ بزرگ تر ہے

وضاحت / تفصیلات::

ہر دورکعت کے بعد تشہدوسلام پڑھے اور یہ دس رکعت نماز ختم کرکے ہزار مرتبہ استغفار کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

بعد از نماز سجدہ میں جائے اور کہے۔

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا ذَا الْجَلالِ وَ الْاِكْرَامِ يَا رَحْمَانَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ رَحِيمَهُمَا يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ  يَا اِلَهَ الْاَوَّلِينَ  وَ الْآخِرِينَ اغْفِرْ لَنَا  ذُنُوبَنَا وَ تَقَبَّلْ  مِنَّا صَلاتَنَا وَ صِيَا مَنَا وَ قِيَامَنَا

ترجمہ:

اے زندہ، اے نگہبان ،اے جلالت اور بزرگی کے مالک ،اے دنیا وآخرت میں رحم کرنے والے اور ان دونوں میں مہربان اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے اولین و آخرین کے معبود ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری نمازیں ہمارے روزے اور ہماری عبادتیں قبول فرما۔

وضاحت / تفصیلات::

آنحضرت(ص) نے مزید فرمایا:مجھے اس ذات کے حق کی قسم کہ جس نے مجھے شرف نبوت سے نوازا ہے کہ جبرائیل نے مجھے خبر دی ہے اسرفیل کے ذریعہ اور اسرافیل نے خدا وند عالم سے لیا ہے وہ شخص ابھی سر سجدے سے نہیں اٹھائے گا کہ اس کے ماہ رمضان میں بجالائے ہوئے اعمال قبول کر لیے جائیں گے او ر اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان