22-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

اعمال برائے ۲۰ جمادی الثانی (جمادی الثانی)

تفصیل:

پانچویں یا دوسرے سال بعثت میں اس دن جناب سیدہ سلام اللہ علیہاکی ولادت باسعادت ہوئی اور اس کے چند عمل ہیں ۔

(۱)       روزہ رکھنا۔

 

(۲)       محتاج مومنین کو صدقہ و خیرات دینا۔

 

(۳)          جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زیارت پڑھنا.

حوالہ: مفاتیح الجنان

زیارتِ جنابِ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیہا

یَا مُمْتَحَنَۃُ امْتَحَنَکِ اللهِ الَّذِیْ خَلَقَکِ قَبْلَ اَنْ یَّخْلُقَکِ فَوَجَدَکِ لِمَا امْتَحَنَکِ صَابِرَۃً وَّزَعَمْنَآ اَنَّا لَکِ اَوْلِیَآئٌ وَمُصَدِّقُوْنَ وَصَابِرُوْنَ لِکُلِّ مَآ اَتَانَا بِہٖٓ اَ بُوْکِ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَاَتٰی بِہٖ وَصِیُّہٗ فَاِ نَّا نَسْئَلُکِ اِنْ کُنَّا صَدَّقْنَاکِ اِلَّآ اَلْحَقْتِنَا بِتَصْدِیْقِنَا لَھُمَا لِنُبَشِّرَ اَنْفُسَنَا بِاَنَّا قَدْ طَھُرْنَا بِوِلَایَتِکِ  

نیز مستحب ہے کہ یہ پڑھے

 

اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ نَبِيِّ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ حَبِيْبِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَلِيْلِ اللّٰهِ‏ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ صَفِيِّ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ اَمِيْنِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَيْرِ خَلْقِ اللّٰهِ‏ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ اَفْضَلِ اَنْبِيَآءِ اللّٰہِ وَ رُسُلِهٖ وَ مَلَآئِكَتِهٖٓ‏ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا سَيِّدَةَ نِسَآءِ الْعَالَمِيْنَ مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ‏ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا زَوْجَةَ وَلِيِّ اللّٰهِ وَ خَيْرِ الْخَلْقِ بَعْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ‏ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا اُمَّ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ سَيِّدَيْ شَبَابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الصِّدِّيقَةُ الشَّهِيْدَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الرَّضِيَّةُ الْمَرْضِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْفَاضِلَةُ الزَّكِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْحَوْرَآءُ الْاِنْسِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا التَّقِيَّةُ النَّقِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمُحَدَّثَةُ الْعَلِيْمَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمَظْلُوْمَةُ الْمَغْصُوْبَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمُضْطَهَدَةُ الْمَقْهُوْرَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهٗ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْكِ وَ عَلٰي رُوْحِكِ وَ بَدَنِكِ‏ اَشْهَدُ اَنَّكِ مَضَيْتِ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّكِ وَ اَنَّ مَنْ سَرَّكِ فَقَدْ سَرَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ‏ وَ مَنْ جَفَاكِ فَقَدْ جَفَا رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ‏ وَ مَنْ اَذَاكِ فَقَدْ اَذٰي رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ‏ وَ مَنْ وَصَلَكِ فَقَدْ وَصَلَ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ‏ وَ مَنْ قَطَعَكِ فَقَدْ قَطَعَ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ لِاَنَّكِ بَضْعَةٌ مِنْهٗ وَ رُوْحُهُ الَّذِيْ بَيْنَ جَنْبَيْهِ كَمَا قَالَ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ‏ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ رُسُلَهٗ وَ مَلَآئِكَتَهٗٓ اَنِّيْ رَاضٍ عَمَّنْ رَضِيْتِ عَنْهُ سَاخِطٌ عَلَي مَنْ سَخِطْتِ عَلَيْهِ‏ مُتَبَرِّئٌ مِمَّنْ تَبَرَّاْتِ مِنْهُ مُوَالٍ لِمَنْ وَالَيْتِ مُعَادٍ لِمَنْ عَادَيْتِ‏ مُبْغِضٌ لِمَنْ اَبْغَضْتِ مُحِبٌّ لِمَنْ اَحْبَبْتِ وَ كَفٰي بِاللّٰهِ شَهِيْدًا وَّ حَسِيْبًا وَّ جَازِيًا وَّ مُثِيْبًا

 

ترجمہ:

اے آزمائش شدہ بی بی آپ کا اس اﷲ نے امتحان لیا جس نے آپ کو پیدا کیا اس نے آپ کی خلقت سے پہلے ہی آپ کوصابرہ پایا اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کے محب ماننے والے اور معتقد ہیں ہر اس تعلیم میں جو آپ کے والد بزرگواراور ان کے وصی سے ہمیں ملی ہے خدا کی رحمت ہو ان پر اور انکی آلؑ پر پس ہم درخواست کرتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے مخلص ہیں تو ہمارے اسی اعتقاد کے ساتھ ہمیں

 

نیز مستحب ہے کہ یہ پڑھے

 

آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کی دختر آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے نبیؐ کی بیٹی آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے حبیب کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے خلیل کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ کی دختر آپ پر سلام ہو اے امین اﷲ کی دختر آپ پر سلام ہو اے مخلوق خدا میں سے بہترین کی دخترآپ پر سلام ہو اے نبیوں رسولوں اور فرشتوں سے برتر ہستی کی دختر آپ پر سلام ہو اے بہترین مخلوق کی دختر آپ پر سلام ہو اے جہان میں ﴿اولین وآخرین﴾ سبھی عورتوں کی سیدہ و سردار آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی کی زوجہ جو رسولؐ کے بعد ساری مخلوق میں بہترین ہیں آپ پر سلام ہو اے حسن ؑ و حسین ؑ کی والدہ جو جنت کے جوانوں کے سردار ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ صدیقہ و شہیدہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ خدا سے راضی اور خدا آپ سے راضی ہے آپ پر سلام ہو کہ آپ فضیلت والی اور پاکیزہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ نوع انسانی میں حور صفت ہیں آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار پاکباز آپ پر سلام ہو اے وحی کی رازداں علم و دانش والی آپ پر سلام ہو اے بی بی جس پرظلم ہوا جس کا حق چھینا گیا آپ پر سلام ہو اے ستم کشیدہ۔ اورحاکموں کا قہر دیکھنے والی آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے رسول کی دختر فاطمہ زہرا ؑ آپ پر اﷲ کی رحمت وبرکات ہوں آپ پر اور آپکی روح اور آپ کے جسم پر خدا رحمت فرمائے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی طرف سے روشن دلیل پر زندگی گزری ہے بیشک جس نے آپ کو خوش کیا اس نے رسولؐ کو خوش کیا، خداان پر اور انکی آل  ؑپر رحمت کرے اور جس نے آپ پرظلم کیا اس نے رسول اﷲؐ پرظلم کیا اور خدا رحمت کرے ان پر اور انکی آل ؑ پر، اور جس نے آپ کواذیت دی اس نے رسول اﷲؐ کو اذیت دی ، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر جو آپ کے ساتھ ہوا وہ رسول اﷲؐ کے ساتھ ہواخدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل ؑ پر، اور جو آپ سے جدا ہوا وہ رسول اﷲ ؐ سے جدا ہوا ، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل ؑ پر اس لیے کہ آپ ان کی گوشئہ جگر اور ان کی روح ہیں جو انکے بدن میں ہے میں اﷲاسکے رسولوں اور فرشتوں کو گواہ بناتا ہوںکہ میں خوش ہوں اس سے جس سے آپ خوش ہیں اور خفاہوں اس سے جس سے آپ خفا ہیں دور ہوں اس سے جس سے آپ دور ہیں ساتھی ہوں اسکا آپ جس کیساتھ ہیں دشمن ہوں اسکا جو آپکا دشمن ہے نفرت کرتا ہوں اس سے جس سے آپ کو نفرت ہے چاہتا ہوں اسے جس کو آپ چاہتی ہیں اور اﷲ گواہی میں، حساب، سزا اور جزا دینے میں کافی ہے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

نیز علما اعلام نے ان صدیقہ (س) کی ایک اور طویل زیارت بھی تحریر فرمائی ہے جو یہ ہے

السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ نَبِيِّ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ حَبِيْبِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَلِيْلِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ صَفِيِّ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ اَمِيْنِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَيْرِ خَلْقِ اللّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ اَفْضَلِ اَنْبِيَآءِ اللّٰهِ وَ رُسُلِهِ وَ مَلَآئِكَتِهِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا سَيِّدَةَ نِسَآءِ الْعَالَمِيْنَ مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا زَوْجَةَ وَلِيِّ اللّٰهِ وَ خَيْرِ الْخَلْقِ بَعْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ ، السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا اُمَّ الْحَسَنِؑ وَ الْحُسَيْنِؑ سَيِّدَيْ شَبَابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الصِّدِّيْقَةُ الشَّهِيْدَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الرَّضِيَّةُ الْمَرْضِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْفَاضِلَةُ الزَّكِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْحَوْرَآءُ الْاِنْسِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا التَّقِيَّةُ النَّقِيَّةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمُحَدَّثَةُ الْعَلِيْمَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمَظْلُوْمَةُ الْمَغْصُوْبَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الْمُضْطَهَدَةُ الْمَقْهُوْرَةُ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهٗ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكِ وَ عَلٰی رُوْحِكِ وَ بَدَنِكِ اَشْهَدُ اَنَّكِ مَضَيْتِ عَلٰی بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّكِ وَاَنَّ مَنْ سَرَّكِ فَقَدْ سَرَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ وَ مَنْجَفَاكِ فَقَدْ جَفَا رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ وَ مَنْ اَذَاكِ فَقَدْ اَذٰى رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهٖ وَ مَنْ وَصَلَكِ فَقَدْ وَصَلَ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهٖ وَ مَنْ قَطَعَكِ فَقَدْ قَطَعَ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهٖ لِاَنَّكِ بَضْعَةٌ مِنْهُ وَ رُوْحُهُ الَّذِيْ بَيْنَ جَنْبَيْهِ كَمَا قَالَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهٖ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ رُسُلَهُ وَ مَلَآئِكَتَهُ اَنِّي وَلِيٌّ لِمَنْ وَالَاكِ وَ عَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاكِ وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكِ اَنَا يَا مَوْلَاتِي بِكِ وَ بِاَبِيْكِ وَ بَعْلِكِ وَ الْاَئِمَّةِ مِنْ وُلْدِكِ مُوْقِنٌ وَ بِوِلَايَتِهِمْ مُؤْمِنٌ وَ لِطَاعَتِهِمْ مُلْتَزِمٌ اَشْهَدُ اَنَّ الدِّيْنَ دِيْنُهُمْ وَ الْحُكْمَ حُكْمُهُمْ وَ هُمْ قَدْ بَلَّغُوْا عَنِ اللّٰهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ دَعَوْا اِلٰی سَبِيْلِ اللّٰهِ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ لَا تَأْخُذُهُمْ فِي اللّٰهِ لَوْمَةُ لَّآئِمٍ وَ صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْكِ وَ عَلٰٓی اَبِيْكِ وَ بَعْلِكِ وَ ذُرِّيَّتِكِ الْاَئِمَّةِ الطَّاهِرِيْنَ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اَهْلِ بَيْتِهِ وَ صَلِّ عَلٰی الْبَتُوْلِ الطَّاهِرَةِ الصِّدِّيْقَةِ الْمَعْصُوْمَةِ التَّقِيَّةِ النَّقِيَّةِ الرَّضِيَّةِ الْمَرْضِيَّةِ الزَّكِيَّةِ الرَّشِيْدَةِ الْمَظْلُوْمَةِ الْمَقْهُوْرَةِ الْمَغْصُوْبَةِ حَقُّهَا الْمَمْنُوْعَةِ اِرْثُهَا الْمَكْسُوْرَةِ ضِلْعُهَا الْمَظْلُوْمِ بَعْلُهَا الْمَقْتُوْلِ وَلَدُهَا فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُوْلِكَ وَ بَضْعَةِ لَحْمِهِٖ وَ صَمِيْمِ قَلْبِهٖ وَ فِلْذَةِ كَبِدِهٖ وَ النُّخْبَةِ مِنْكَ لَهٗ وَ التُّحْفَةِ خَصَصْتَ بِهَا وَصِيَّهٗ وَ حَبِيْبَةِ الْمُصْطَفٰی وَ قَرِيْنَةِ الْمُرْتَضٰی وَ سَيِّدَةِ النِّسَآءِ وَ مُبَشِّرَةِ الْاَوْلِيَآءِ حَلِيْفَةِ الْوَرَعِ وَ الزُّهْدِ وَ تُفَّاحَةِ الْفِرْدَوْسِ وَ الْخُلْدِ الَّتِيْ شَرَّفْتَ مَوْلِدَهَا بِنِسَآءِ الْجَنَّةِ وَ سَلَلْتَ مِنْهَا اَنْوَارَ الْاَئِمَّةِ وَ اَرْخَيْتَ دُوْنَهَا حِجَابَ النُّبُوَّةِ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَيْهَا صَلٰوةً تَزِيدُ فِيْ مَحَلِّهَا عِنْدَكَ وَ شَرَفِهَا لَدَيْكَ وَ مَنْزِلَتِهَا مِنْ رِضَاكَ وَ بَلِّغْهَا مِنَّا تَحِيَّةً وَ سَلَامًا وَاٰتِنَا مِنْ لَدُنْكَ فِيْ حُبِّهَا فَضْلاً وَّ اِحْسَانًا وَّ رَحْمَةً وَّ غُفْرَانًا اِنَّكَ ذُوالْعَفْوِ الْكَرِيْمِ.

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کی دختر آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے نبیؐ کی بیٹی آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے حبیب کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے خلیل کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ کی دختر آپ پر سلام ہو اے امین اﷲ کی دختر آپ پر سلام ہو اے مخلوق خدا میں سے بہترین کی دخترآپ پر سلام ہو اے نبیوں رسولوں اور فرشتوں سے برتر ہستی کی دختر آپ پر سلام ہو اے بہترین مخلوق کی دختر آپ پر سلام ہو اے جہان میں ﴿اولین وآخرین﴾ سبھی عورتوں کی سیدہ و سردار آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی کی زوجہ جو رسولؐ کے بعد ساری مخلوق میں بہترین ہیں آپ پر سلام ہو اے حسن ؑ و حسین ؑ کی والدہ جو جنت کے جوانوں کے سردار ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ صدیقہ و شہیدہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ خدا سے راضی اور خدا آپ سے راضی ہے آپ پر سلام ہو کہ آپ فضیلت والی اور پاکیزہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ نوع انسانی میں حور صفت ہیں آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار پاکباز آپ پر سلام ہو اے وحی کی رازداں علم و دانش والی آپ پر سلام ہو اے بی بی جس پرظلم ہوا جس کا حق چھینا گیا آپ پر سلام ہو اے ستم کشیدہ۔ اورحاکموں کا قہر دیکھنے والی آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے رسول کی دختر فاطمہ زہرا ؑ آپ پر اﷲ کی رحمت وبرکات ہوں آپ پر اور آپکی روح اور آپ کے جسم پر خدا رحمت فرمائے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی طرف سے روشن دلیل پر زندگی گزری ہے بیشک جس نے آپ کو خوش کیا اس نے رسولؐ کو خوش کیا، خداان پر اور انکی آل  ؑپر رحمت کرے اور جس نے آپ پرظلم کیا اس نے رسول اﷲؐ پرظلم کیا اور خدا رحمت کرے ان پر اور انکی آل ؑ پر، اور جس نے آپ کواذیت دی اس نے رسول اﷲؐ کو اذیت دی ، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر جو آپ کے ساتھ ہوا وہ رسول اﷲؐ کے ساتھ ہواخدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل ؑ پر، اور جو آپ سے جدا ہوا وہ رسول اﷲ ؐ سے جدا ہوا ، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل ؑ پر اس لیے کہ آپ ان کی گوشئہ جگر اور ان کی روح ہیں جو انکے بدن میں ہے میں اﷲاسکے رسولوں اور فرشتوں کو گواہ بناتا ہوںکہ میں خوش ہوں اس سے جس سے آپ خوش ہیں اور خفاہوں اس سے جس سے آپ خفا ہیں دور ہوں اس سے جس سے آپ دور ہیں ساتھی ہوں اسکا آپ جس کیساتھ ہیں دشمن ہوں اسکا جو آپکا دشمن ہے نفرت کرتا ہوں اس سے جس سے آپ کو نفرت ہے چاہتا ہوں اسے جس کو آپ چاہتی ہیں اور اﷲ گواہی میں، حساب، سزا اور جزا دینے میں کافی ہے۔گواہ بناتا ہوں اﷲ کو اور اس کے فرشتوں کو اس پر کہ میں یقینا آپ کے دوستوں کا دوست آپ کے دشمنوںکا دشمن ہوں اور میری اس سے جنگ ہے جس سے آپ کی جنگ ہے اے میری مالکہ میں آپ کا آپ کے بابا جان کا آپ کے شوہر کا اور آپ کی اولاد میں سے ائمؑہ کا معتقد ہوں انکی ولایت پر ایمان اور ان کی فرمانبرداری کو لازم سمجھتا ہوں گواہی دیتا ہوں کہ دین صرف ان کا دین ہے اور حکم فقط ان کا حکم ہے انہوں نے عزت و جلالت والے خدا کی طرف سے پیغام دیا اور انہوں نے دانائی اور اچھی نصیحت کے ذریعے خدا کے راستے کیطرف بلایا کہ خدا کے بارے انہیں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں اور آپ پر خدا کی رحمت ہو آپ کے بابا جان پر آپ کے شوہر پر اور آپ کی اولاد میں سے پاکباز ائمؑہ پر اے معبود! حضرت محمدؐ پر اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت فرما اور بی بی بتولؑ پر رحمت فرما جو پاکیزہ بہت سچی گناہ سے دور پرہیزگار پاکباز راضی شدہ پسندیدہ پاک باطن ہدایت یافتہ مظلومہ قہر زدہ اپنے حق سے محروم اور اپنی وراثت سے محروم پہلو پر چوٹ کھائے ہوئے ہیں جس کا شوہر مظلوم جس کا بیٹا مقتول ہے وہ تیرے رسولؐ کی دختر فاطمؑہ ہے جو ان کے جسم کا ٹکڑا ان کے دل کا چین ان کے جگر کا گوشہ تیرے نبؐی کے لیے منتخب اور تیرا وہ تحفہ جوتو نے ان کے وصی کو نوازا وہ محمؐد مصطفےٰ کی لاڈلی اور علؑی مرتضی کی شریک حیات ہے عورتوں کی سردار ائمؑہ کی بشارت دینے والی تقویٰ و پرہیز گاری کی مالکہ اور وہ بہشت جادواں کا سیب ہے کہ جس کی ولادت سے تو نے جنت کی عورتوں کو عزت دی اور انوار ائمہ طاہریؑن کو ان کی ذریت میں قرار دیا اور انکے سامنے نبوت کے حجاب کو ڈال دیا اے معبود! اس بی بیؑ پر رحمت فرما کہ جو تیرے حضور اس کے مرتبہ کو بڑھائے اس کے شرف کو زیادہ کرے اور تیری رضا میں اس کی شان بلند کرے اس بی بؑی کو ہمارا درود و سلام پہنچا اور اس کی محبت کے طفیل ہمیں اپنی طرف سے فضل احسان رحمت اور بخشش عطا فرما کہ بے شک تو معاف کرنے والا مہربان ہے۔

وضاحت / تفصیلات::

شیخ نے تہذیب میں فرمایا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت کی بہت زیادہ فضیلت ذکر ہوئی ہے‘ مصباح الانوار میں علامہ مجلسیؒ نے نقل کیا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے روایت ہوئی ہے کہ مجھ سے میرے والد گرامی نے فرمایا کہ جو شخص تجھ پر صلوات بھیجے تو اﷲ تعالیٰ اسے بخش دے گا۔ نیز بہشت میں وہ اس مقام پر میرے ساتھ ہوگا جہاں میں مقیم ہوں گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان