Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

مناجاتِ شعبانیہ (شعبان)

تفصیل:

ابن خالویہ سے روایت ہے کہ امیرالمومنینؑ اور ان کے فرزندان ماہ شعبان میں روزانہ جو مناجات پڑھا کرتے تھے وہ یہ ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ اسْمَعْ نِدَآئي اِذَا نَادَيْتُكَ وَ اَقْبِلْ عَلَيَّ اِذَا نَاجَيْتُكَ فَقَدْ هَرَبْتُ اِلَيْكَ وَ وَقَفْتُ بَيْنَ يَدَيْكَ مِسْكِيْنًا لَكَ مُتَضَرِّعًا اِلَيْكَ رَاجِيًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْكَ ثَوَابِیْ وَ تَعْلَمُ مَا فِيْ نَفْسِيْ وَ تَخْبُرُ حَاجَتِيْ وَ تَعْرِفُ ضَمِيْرِيْ وَ لَايَخْفٰى عَلَيْكَ اَمْرُ مُنْقَلَبِيْ مَثْوَاىَ وَ مَا اُرِيْدُ اَنْ اُبْدِئَی بِهٖ مِنْ مَنْطِقِيْ وَ اَتَفَوَّهُ بِهٖ مِنْ طَلِبَتِيْ وَ اَرْجُوْهُ لِعَاقِبَتِيْ وَ قَدْ جَرَتْ مَقَادِيْرُكَ عَلَيَّ يَا سَيِّدِيْ فِيْمَا يَكُوْنُ مِنِّيْ اِلٰى اٰخِرِ عُمْرِيْ مِنْ سَرِيْرَتِيْ وَ عَلَانِيَتِيْ وَ بِيَدِكَ لَا بِيَدِ غَيْرِكَ زِيَادَتِيْ وَ نَقْصِيْ وَ نَفْعِيْ وَ ضَّرِيْ اِلٰهِيْ اِنْ حَرَمْتَنِيْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَرْزُقُنِيْ وَ اِنْ خَذَلْتَنِيْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَنْصُرُنِيْ اِلٰهِيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَضَبِكَ وَ حُلُوْلِ سَخَطِكَ اِلٰهِيْ اِنْ كُنْتُ غَيْرَ مُسْتَاْهِلٍ لِرَحْمَتِكَ فَاَنْتَ اَهْلٌ اَنْ تَجُوْدَ عَلَيَّ بِفَضْلِ سَعَتِكَ اِلٰهِيْ كَاَنِّىْ بِنَفْسِيْ وَاقِفَةٌ بَيْنَ يَدَيْكَ وَ قَدْ اَظَلَّهَا حُسْنُ تَوَكُّلِيْ عَلَيْكَ فَقُلْتَ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ تَغَمَّدْتَنِيْ بِعَفْوِكَ اِلٰهِيْ اِنْ عَفَوْتَ فَمَنْ اَوْلٰى مِنْكَ بِذٰلِكَ وَ اِنْ كَانَ قَدْ دَنَا اَجَلِيْ وَ لَمْ يُدْنِنِیْ مِنْكَ عَمَلِيْ فَقَدْ جَعَلْتُ الْاِقْرَارَ بِالذَّنْبِ اِلَيْكَ وَسِيْلَتِيْ اِلٰهِيْ قَدْ جُرْتُ عَلٰى نَفْسِيْ بِالنَّظَرِ لَهَا فَلَهَا الْوَيْلُ اِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَهَا اِلٰهِيْ لَمْ يَزَلْ بِرُّكَ عَلَيَّ اَيَّامُ حَيَاتِيْ فَلَاتَقْطَعْ بِرَّكَ عَنِّيْ فِيْ مَمَاتِيْ اِلٰهِيْ كَيْفَ اٰيَسُ مِنْ حُسْنِ نَظَرِكَ لِيْ بَعْدَ مَمَاتِيْ وَ اَنْتَ لَمْ تُوْلَنِیْ اِلَّا الْجَمِيْلَ فِيْ حَيَاتِيْ اِلٰهِيْ تَوَلَّ مِنْ اَمْرِيْ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ وَ عُدْ بِفَضْلِكَ عَلٰى مُذْنِبٍ قَدْ غَمَرَهُ جَهْلُهُ اِلٰهِيْ قَدْ سَتَرْتَ عَلَيَّ ذُنُوْبًا فِي الدُّنْيَا وَ اَنَا اَحْوَجُ اِلٰى سَتْرِهَا عَلَيَّ مِنْكَ فِيْ الْاُخْرٰى اِلٰهِيْ قَدْ اَحْسَنْتَ اِلَيَّ اِذْ لَمْ تُظْهِرْهَا لِاَحَدٍ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحيْنَ فَلَا تَفْضَحْنِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلٰى رُؤُوْسِ الْاَشْهَادِ اِلٰهِيْ جُوْدُكَ بَسَطَ اَمَلِيْ وَ عَفْوُكَ اَعْظَمُ مِنْ عَمَلِيْ اِلٰهِيْ فَسُرَّنِيْ بِلِقَآئِ كَ يَوْمَ تَقْضِيْ فِيْهِ بَيْنَ عِبَادِكَ اِلٰهِيْ اعْتِذَارِيْ اِلَيْكَ اعْتِذَارُ مَنْ لَمْ يَسْتَغْنِ عَنْ قَبُوْلِ عُذْرِهٖ فَاَقْبَلْ عُذْرِيْ يَا کَرِیْمُ یَا اَكْرَمَ مَنِ اعْتَذَرَ اِلَيْهِ الْمُسِيْئُوْنَ اِلٰهِيْ لَاتَرُدَّ حَاجَتِيْ وَ لَا تُخَيِّبْ طَمَعِيْ وَ لَا تَقْطَعْ مِنْكَ رَجَآئِيْ وَ اَمَلِيْ اِلٰهِيْ لَوْ اَرَدْتَ هَوَآئِيْ لَمْ تَهْدِنِيْ وَ لَوْ اَرَدْتَ فَضِيْحَتِيْ لَمْ تُعَافِنِيْ اِلٰهِيْ مَا اَظُنُّكَ تَرُدَّنِيْ فِيْ حَاجَةٍ قَدْ اَفْنَيْتُ عُمْرِيْ فِيْ طَلَبِهَا مِنْكَ اِلٰهِيْ فَلَكَ الْحَمْدُ اَبَدًا دَآئِمًا سَرْمَدًا يَزِيْدُ وَ لَايَبِيْدُ كَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰى اِلٰهِيْ اِنْ اَخَذْتَنِيْ بِجُرْمِيْ اَخَذْتُكَ بِعَفْوِكَ وَ اِنْ اَخَذْتَنِيْ بِذُنُوْبِيْ اَخَذْتُكَ بِمَغْفِرَتِكَ وَ اِنْ اَدْخَلْتَنِيْ النَّارَ اَعْلَمْتُ اَهْلَهَا اَنِّيْ اُحِبُّكَ اِلٰهِيْ اِلٰهِيْ اِنْ كَانَ صَغُرَ فِيْ جَنْبِ طَاعَتِكَ عَمَلِيْ فَقَدْ كَبُرَ فِيْ جَنْبِ رَجَآئِكَ اَمَلِيْ اِلٰهِيْ كَيْفَ اَنْقَلِبُ مِنْ عِنْدِكَ بِالْخَيْبَةِ مَحْرُوْمًا وَ قَدْ كَانَ حُسْنُ ظَنِّيْ بِجُوْدِكَ اَنْ تَقْلِبَنِيْ بِالنَّجَاةِ مَرْحُوْمًا اِلٰهِيْ قَدْ اَفْنَيْتُ عُمْرِيْ فِيْ شَرِّهِ السَّهْوِ عَنْكَ وَ اَبْلَيْتُ شَبَابِيْ فِيْ سَكْرَةِ التَّبَاعُدِ مِنْكَ اِلٰهِيْ فَلَمْ اَسْتَيْقِظْ اَيَّامَ اغْتِرَارِيْ بِكَ وَ رُكُوْنِيْ اِلٰى سَبِيْلِ سَخَطِكَ اِلٰهِيْ وَ اَنَا عَبْدُكَ وَ ابْنُ عَبْدَیْكَ قَآئِمٌ بَيْنَ يَدَيْكَ مُتَوَسِّلٌ بِكَرَمِكَ اِلَيْكَ اِلٰهِيْ اَنَا عَبْدٌ اَنْتَصَّلُ اِلَيْكَ مِمَّا كُنْتُ اُوَاجِهُكَ بِهٖ مِنْ قِلَّةِ اسْتِحْيَائِيْ مِنْ نَظَرِكَ وَ اَطْلُبُ الْعَفْوَ مِنْكَ اِذِ الْعَفْوُ نَعْتٌ لِكَرَمِكَ اِلٰهِيْ لَمْ يَكُنْ لِيْ حَوْلٌ فَاَنْتَقِلُ بِهٖ عَنْ مَعْصِيَتِكَ اِلَّا فِيْ وَقْتٍ اَيْقَظْتَنِيْ لِمَحَبَّتِكَ وَ كَمَا اَرَدْتَ اَنْ اَكُوْنَ كُنْتُ فَشَكَرْتُكَ بِاِدْخَالِيْ فِيْ كَرَمِكَ وَ لِتَطْهِيْرِ قَلْبِيْ مِنْ اَوْسَاخِ الْغَفْلَةِ عَنْكَ اِلٰهِيْ اُنْظُرْ اِلَيَّ نَظَرَ مَنْ نَادَيْتَهُ فَاَجَابَكَ وَ اسْتَعْمَلْتَهُ بِمَعُوْنَتِكَ فَاَطَاعَكَ يَا قَرِيْبًا لَا يَبْعُدُ عَنِ الْمُغْتَرِّ بِهٖ وَ يَا جَوَادًا لَا يَبْخَلُ عَمَّنْ رَجَا ثَوَابَهُ اِلٰهِيْ هَبْ لِيْ قَلْبًا يُدْنِيْهِ مِنْكَ شَوْقُهُ وَ لِسَانًا يَرْفَعُهُ اِلَيْكَ صِدْقُهُ وَ نَظَراً يُقَرِّبُهُ مِنْكَ حَقُّهٗ اِلٰهِيْ اِنَّ مَنْ تَعَرَّفَ بِكَ غَيْرُ مَجْهُوْلٍ وَ مَنْ لَاذَ بِكَ غَيْرُ مَخْذُوْلٍ وَ مَنْ اَقْبَلْتَ عَلَيْهِ غَيْرُ مَمْلُوْكٍ اِلٰهِيْ اِنَّ مَنِ ابْتَهَجَ بِكَ لَمُسْتَنِيْرٌ وَ اِنَّ مَنِ اعْتَصَمَ بِكَ لَمُسْتَجِيْرٌ وَ قَدْ لُذْتُ بِكَ يَا اِلٰهِيْ وَ سَیِّدِیْ فَلَا تُخَيِّبُ ظَنِّيْ مِنْ رَحْمَتِكَ وَ لَاتَحْجُبْنِيْ عَنْ رَاْفَتِكَ اِلٰهِيْ اَقِمْنِيْ فِيْ اَهْلِ وَلَايَتِكَ مُقَامَ مَنْ رَجَا الزِّيَادَةِ مِنْ مَحَبَّتِكَ اِلٰهِيْ وَ اَلْهِمْنِيْ وَلَهًا بِذِكْرِكَ اِلٰى ذِكْرِكَ وَ اجْعَلْ هِمَّتِيْ اِلٰی رَوْحِ نَجَاحِ اَسْمَآئِكَ وَ مَحَلِّ قُدْسِكَ اِلٰهِيْ بِكَ عَلَيْكَ اَنْ تُلْحِقْنِیْ بِمَحَلٍّ اَهْلِ طَاعَتِكَ وَ الْمَثْوٰى الصَّالِحِ مِنْ مَرْضَاتِكَ فَاِنِّيْ لَا اَقْدِرُ لِنَفْسِيْ رَفْعًا وَّ لَااَمْلِكُ لَهَا نَفْعًا اِلٰهِيْ اَنَا عَبْدُكَ الضَّعِيْفُ الْمُذْنِبُ وَ مَمْلُوْكُكَ الْمُنِيْبُ الْمُعِیْبُ فَلَا تَجْعَلْنِيْ مِمَّنْ صَرَفْتَ عَنْهُ وَجْهَكَ وَ حَجَبَهُ سَهْوُهُ عَنْ عَفْوِكَ اِلٰهِيْ هَبْ لِيْ كَمَالَ الْاِنْقِطَاعِ اِلَيْكَ وَ اَنِرْ اَبْصَارَ قُلُوْبِنَا بِضِيَآءِ نَظَرِهَا اِلَيْكَ حَتّٰٓى تَخْرِقُ اَبْصَارُ الْقُلُوْبِ حُجُبَ النُّوْرِ فَتَصِلُ اِلٰى مَعْدِنِ الْعَظَمَةِ وَ تَصِيْرَ اَرْوَاحُنَا مُعَلَّقَةً بِعِزِّ قُدْسِكَ اِلٰهِيْ وَ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ نَادَيْتَهُ فَاَجَابَكَ وَ لَاحَظْتَهُ فَصَعِقَ لِجَلَالِكَ فَنَاجَيْتَهُ سِرًّا وَّ عَمِلَ لَكَ جَهْرًا اِلٰهِيْ لَمْ اُسَلِّطْ عَلٰى حُسْنِ ظَنِّيْ قُنُوْطَ الْاَيَاسِ وَ لَاانْقَطِعَ رَجَآئِيْ مِنْ جَمِيْلِ كَرَمِكَ اِلٰهِىْ اِنْ كَانَتِ الْخَطَايَا قَدْ اَسْقَطَتْنِيْ لَدَيْكَ فَاصْفَحْ عَنِّيْ بِحُسْنِ تَوَكُّلِيْ عَلَيْكَ اِلٰهِيْ اِنْ حَطَّتْنِيْ الذُّنُوْبُ مِنْ مَكَارِمِ لُطْفِكَ فَقَدْ نَبَّهَنِيْ الْيَقِيْنُ اِلٰى كَرَمِ عَطْفِكَ اِلٰهِيْ اِنْ اَنَامَتْنِيْ الْغَفْلَةُ عَنِ الْاِسْتِعْدَادِ لِلِقَآئِكَ فَقَدْ نَبَّهَتْنِيْ الْمَعْرِفَةُ بِكَرَمِ اٰلَاْئِكَ اِلٰهِيْ اِنْ دَعَانِيْ اِلَى النَّارِ عَظِيْمُ عِقَابِكَ فَقَدْ دَعَانِيْ اِلَى الْجَنَّةِ جَزِيْلُ ثَوَابِكَ اِلٰهِيْ فَلَكَ اَسْئَالُہُ وَ اِلَيْكَ اَبْتَهِلُ وَ اَرْغَبُ وَ اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ اَنْ تَجْعَلَنِيْ مِمَّنَ يُّدِيْمُ ذِكْرَكَ وَ لَا يَنْقُضُ عَهْدَكَ وَ لَا يَغْفُلُ عَنْ شُكْرِكَ وَ لَا يَسْتَخِفُّ بِاَمْرِكَ اِلٰهِيْ وَ اَلْحِقْنِيْ بِنُوْرِ عِزِّكَ الْاَبْهَجِ فَاَكُوْنَ لَكَ عَارِفًا وَ عَنْ سِوَاكَ مُنْحَرِفًا وَ مِنْكَ خَآئِفًا مُرَاقِبًا يَاذَاالْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ وَ صَلَّى اللّهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ رَسُوْلِهٖ وَ اٰلِهٖ الطَّاهِرِيْنَ وَ سَلَّمْ تَسْلِيْمًا كَثِيْرًا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَليٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ

ترجمہ:

شروع کرتاھوں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمٰن و رحیم ہے ۔

یا اللہ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما میری آواز سن جب بھی میں تجھے پکاروں اور جب بھی تجھ سے مناجات کروں تو توجہ دے۔ کیونکہ میں تیری بارگاہ میں دوڑ کر آیا ہوں، تیرے ہی سامنے حاضر ہوا ہوں، تیرے سامنے عاجز ھوں تیرے سامنے فریادی ھوں! میرے لئے جو ثواب تو نے معین فرمایا ہے اس کا امیدوار ہوں اور تجھے خوب معلوم ہے کہ میرے دل میں کیا ہے۔ تو میری ضرورت کا علم رکھتا ہے، تو میرے دل سے واقف ہے تجھ پر میرے نتیجے اور منازل پوشیدہ نہیں، اور جو باتیں اپنی گفتگو میں کہنا چاہتا ہوں جو مطالبے کے موقع پر لانا چاہتا ہوں یا جو اپنی آخرت کے لئے مانگتا ہوں تجھے سب معلوم ہے تیری تقدیر سازی میرے لئے ہو چکی، ائے میرے آقا! مجھ سے آخر عمر تک جو کچھ ہوگا سب تجھے معلوم ہے، خواہ کھلم کھلا ہو، یا چھپ کر، اور تیرے ہی ہاتھ میں ہے غیر کے قبضے میں کچھ نہیں، خواہ وہ زیادتی ہو یا کمی، نفع ہو یا نقصان، بارِ الٰہا! اگر تو نے محروم فرما دیا تو پھر مجھے کون روزی دے گا؟ اور اگر تو نے مجھے ناکام فرما دیا تو پھر مدد کرنے والا کون ہے، میرے معبود! میں تیرے عذاب کے نازل ہونے اور غضب سے پناہ مانگتا ہوں یااللہ! اگرچہ میں تیری رحمت کا اہل نہیں، لیکن تو بہر حال مُجھ پر اپنے فضل سے کرم کا اہل ہے، یااللہ! میں تو گویا اپنا دل لئے تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ھوں، جس پر تیرے حسن توکل کا سایہ ہے، اور یہ عرض کر رہا ہوں کہ معبود تو جس کا اہل ہے اس معافی کا سایہ مجھ پر ڈال دے، میرے معبود! اگر تو معاف فرمادے تو تجھ سے زیادہ اس بات کا سزاوار کون ہے اور اگر میری موت قریب آ چکی ہو اور تیری بارگاہ تک میرے عمل نے مجھے قریب نہ کیا ہو تو میں نے اقرار جرم کو تیری بارگاہ میں حاضری کا وسیلہ بنا لیا ہے۔ ائے معبود! میں نے اپنی دیکھ بھال میں اپنے اوپر ظلم کیا، اب اگر تو نے اسے نہ بخشا تو اس نفس پر تباہی ہوگی۔ ائے میرے اللہ! تیرے احسانات زندگی بھر مجھےپر رہے، اب میری موت کے بعد انہیں ختم نہ کرنا، بارالٰہا! میں تیری اس بہترین نگاہِ کرم سے کیونکر مایوس ہو جاوں جبکہ میری زندگی میں تو نے اچھایئوں کے علاوہ کچھ کیا ہی نہیں۔ بارالٰہا! میرے معاملات میں وہ سربراہی فرما جس کا تو اہل ہے اور اس گنہگار پر احسان فرما، جسے اس کی جہالت نے ڈھانپ رکھا ہے۔ الٰہی! تو نے میرے گناہوں کو دنیا میں چھپایا، حالانکہ تیری اس پردہ پوشی کی آخرت میں بھی بہت ضرورت ہے۔۔۔ بارالہا تو نے احسان یہ فرمایا تھا کہ میری ان برائیوں کو ظاہر نہ ہونے دیا۔ اپنے نیک عمل بندوں پر لہذا قیامت کے دن مجمع عام میں رسوا نہ کرنا۔ یااللہ! تیری بخشش نے میری امیدوں کو پھیلایا اور تیری معافی میرے عمل سے زیادہ بڑی ہے۔ میرے معبود! اس دن اپنے حضور سے مجھے شادکام فرمانا جس دن فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں کا ۔ میرے اللہ! میری معذرت اس شخص کی معذرت جیسی ہے جسے اپنی معذرت قبول نہ ہونے کی فکر ہو۔ ائے کرم کرنے والے ائے ان سب سے زیادہ کریم جس کے پاس بدکار عذر لے کر جائیں،۔ بارالٰہا! میری حاجتیں رد نہ فرما، میری خواہش ناکام نہ کر اور اپنی بارگاہ سے اپنی امید و آرزو منقطع نہ ہونے دے، الٰہی! اگر تو میری خواہشوں کا ہو جاتا تو میری ہدایت نہ کرتا، اور اگر مجھے رسوا کرنا چاہتا تو نہ بچاتا،میرے معبود! مجھے یہ گمان بھی نہیں کہ تو میری اس دعا کو نہ مانے گا جس کی تجھ سے طلب میں، میں نے اپنی زندگی ختم کردی۔ بارالٰہا! تیری ہی حمد ہے، ہمیشہ ہمیشہ، جو بڑھتی رہے کم نہ ہو! اس انداز میں جس طرح تجھے پسند و مرغوب ہے یا اللہ! میرے جرموں کی وجہ سے اگر تو نے میری گرفت فرمائی تو میں تیری معافی کی وجہ سے تجھے نہ چھوڑوں گا، اور اگر تو نے میرے گناہوں کی وجہ سے مجھے ماخوذ فرمایا تو میں تیری مغفرت کی وجہ سے تیرا دامنِ کرم پکڑ لوں گا۔ اور اگر تو نے مجھے جہنم میں بھیجا تو میں جہنمیوں کو بتاوں گا کہ میں تجھ سے محبت رکھتا تھا! الہی! الہی!اگر تیری اطاعت سے میرا عمل بے حیثیت ہے تو تیری امید افزائی آرزوئیں بہت کافی ھیں۔ بار الہا! تیری بارگاہ سے ناکام و محروم کیسے ہو جاوں، جبکہ تیرے کرم سے مجھے امید تھی کہ نجات لے کر قابلِ رحم واپس ہوں گا۔ خدایا! میں نے اپنی ساری زندگی تیری بارگاہ کو بھلانے کے شوق میں گذاری، اور اپنی جوانی تجھ سے دور رہنے کے نشے میں ختم کردی، یااللہ! تیری معافی کے برتنے پر مغرور ہونے، اور تیری راہِ غضب پر چلنے سے ہوشیار نہ ہوا الٰہی میں تیرا بندہ اور تیرے بندے کا فرزند ہوں تیرے سامنے حاضر اور تیرے کرم کو تیرے سامنے سفارشی لے کر آیا ہوں، میرے معبود! میں وہ بندہ ہوں جو تیری بارگاہ میں ان سب گناہوں سے توبہ کرتا ہوں۔ جنہیں میں تیری بارگاہ میں پیش کرتا تھا، صرف تیری مہلت سے بے حیا ہو کر۔ اور میں تجھ سے معافی طلب کرتا ہوں کیونکہ معافی تیرے کرم کی صفت ہے۔ بارالہا! مجھ میں طاقت نہیں کہ اسی کا رخ کروں اور تیرے گناہوں سے بچ جاوں، مگر یہ اس وقت ہوا جب تیری محبت نے مجھے ہوشیار کردیا، جیسا تو چاہتا تھا کہ میں بنوں، ویسا بن گیا اب میں تیرے کرم میں داخل ہونے پر تیرا شکر ادا کرتا ہوں، اور یہ کہ میرا دل تیری طرف سے غفلت کے میل سے صاف ہوگیا۔ خدایا! مجھے اس نظر سے دیکھ جیسے اپنی پکار پر لبّیک کہنے والے کو ملاحظہ فرماتا ہے، اور اسے جسے تو نے کوئی حکم دیا ہو اور اس نے قبول کرلی ہو۔ ائے وہ قریب جو اپنے متوکل بندے سے دور نہیں ہوتا، ائے وہ سخی جو اپنے امیدوارِ ثواب سے بخل نہیں کرتا۔ خدایا وہ دل عطا کر جس کا شوق تجھ سے قریب کردے اور وہ زبان جس کی سچائی تیری خدمت میں سر بلند کردے، وہ نگاہ جس کا حق تجھ سے قریب کردے۔ میرے معبود جس نے تیری وجہ سے شہرت پائی وہ انجان نہیں، اور جو تیرے ذریعے سے پناہ گزیں ہوا وہ لاوارث نہیں جس کی طرف تو نے نگاہِ توجہ فرمائی وہ کسی کا غلام نہیں، یااللہ! جو تجھ سے مسرور ہے وہ روشن دل ہے۔ اور جو تجھ سے متمسّک ہو گیا اسے پناہ مل گئی اور میں نے بھی تو تیری بارگاہ سے پناہ مانگی ہے۔ ائے میرے معبود و آقا تیری رحمت سے وابستہ تمنّاوں کو ناکام نہ کر، اور اپنی مہربانی سے محجوب نہ فرما، الٰہی! اپنی محبت کرنے والوں میں وہ مقام عطا فرما جو تیری محبت میں زیادتی کا خواہشمند ہو۔ بارالٰہا مجھے تیرے ایک ذکر کے بعد پھر ذکر کا ذوقِ فراواں دے۔ میری ہمتیں اپنے نامِ گرامی کی مسرّت بخش کامیابیوں اور منزلِ طہارت سے ہمکنار کردے۔میرے معبود تیرے کرم سے تجھ پر حق ہے کہ مجھے اپنے اطاعت گزاروں کی منزل اور تیری خوشنودی کی منزلِ صالح میں پہنچا دے کیونکہ میں اپنے دل کے لئے بلندی اور اس کے لئے نفع کی دسترس نہیں رکھتا۔ میرے معبود! میں تیرا بندہِ ناتواں تیری ملکیت میں توبہ گذار و گنہگار ہوں، مجھے ان لوگوں میں نہ قرار دینا جن سے تو نے اپنا رخ پھیر لیا اور اس کی غفلت نے تیری معافی کو روک دیا ہو۔ یااللہ! مجھے دنیا سے انتہائی ترکِ تعلق کی توفیق دے کر اپنا لے، اور ہماری دل کی آنکھوں کو اپنی طرف توجہ کا نور عطا فرما، یہاں تک نہ ہمارے دلوں کی بصیرت نور کے پردوں میں اُتر کر عظمت کے مرکز تک پہنچ جائیں، اور ہماری روحیں تیری بارگاہِ مقدس سے وابستہ ہوجائیں، بارالہا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن کو تو نے پکارا اور انہوں نے لبّیک کہی ہو۔ تو نے انہیں دیکھا اور وہ تیری جلالت سے بیہوش ہوگئے، تو نے ان سے سرگوشی کی اور انہوں نے تیرے لئے برملا عمل کئے، یااللہ! میرے حسنِ ظن پر یاس کی مایوسی نہ طاری فرما،اور میری امیدوں کو اپنے بہترین کرم سے منقطع نہ کر۔ میرے معبود! اگر خطاوں نے تیری حضور میں مجھے گرادیا ہے تو مجھ سے درگزر فرما۔ کہ مجھے تیری ذات سے بہت اچھا بھروسہ ہے، الٰہی! اگرچہ میرے گناہوں نے تیرے بہترین الطاف کے قابل نہیں رکھا ہے مگر مجھے ضرور چونکایا ہے تیری توجہ کے کرم نے ۔میرے پروردگار! اگر میری غفلتوں نے تیری ملاقات کے لئے تیاریوں سے مجھے غافل کردیا ہے تو تیری بہترین نعمتوں کی معرفت نے مجھے ہوشیار بھی کیا ہے، یاالٰہی! اگر تیرے عظیم عقاب نے مجھے جہنم کی طرف بلایا، تو تیرے بے انتہاء ثواب نے جنت کی دعوت بھی دی ہے۔ معبود! اب تُجھی سے مانگتا ہوں اور تجھی سے شوق ظاہر کرتا ہوں۔ ایک درخواست یہ ہے کہ محمد ص اور آلِ محمد ص پر رحمت نازل فرما۔ اور یہ کہ مجھے ان لوگوں میں شمار کر جو ہمیشہ تجھے یاد رکھتے ہیں، جو کبھی بھی تیرے شکر سے غافل نہیں ہوتے، جو کبھی بھی تیرے حکم کو سبک نہیں جانتے، یااللہ! مجھے اپنی عزّت کا وہ روشنی خیز نور عطا فرما کہ تیری معرفت حاصل کرکے تیرے ماسوا سے منحرف ہوجاوں، تجھی سے ڈروں تیرا ہی خیال رکھوں۔ ائے مالکِ عظمت و اعزاز، یااللہ اپنے رسول محمد ص پر رحمت نازل فرما اور ان کی اولادِ پاک پر اور انہیں بہت بہت سلامتیاں عطا کر۔ خداوندا درود بھیج محمد و آلِ محمد پر

وضاحت / تفصیلات::

اور یہ بہت جلیل القدر مناجات ہیں جو آئمہ کی طرف سے منسوب ہیں اور یہ دعا مضامین عالیہ پر مشتمل ہے جب انسان حضور قلب رکھتا ہو اس دعا کا پڑھنا مناسب ہے

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 312 --- صحیفہ سجادیہ