Columbus , US
03-12-2024 |02 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

اعمالِ شبِ قدر (برائے ۱۹، ۲۱ اور ۲۳ ویں شب ھائے رمضان) (رمضان)

تفصیل:

شب قدر ایسی عظیم رات ہے کہ عام راتیں اس کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتیں کیونکہ اس رات کا عمل ہزارمہینوں کے عمل سے بہتر ہے۔ اسی رات تقدیر بنتی ہے اور روح کہ جو ملائکہ میں سب سے عظیم ہے وہ اسی رات پروردگار کے حکم سے فرشتوں کے ہمراہ زمین پر نازل ہوتا ہے۔ یہ ملائکہ امام العصر (عج) کی خدمت میں حاضر ہوتے اور ہر کسی کے مقدر میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی تفصیل حضرت(ع) کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ شب قدر کے اعمال کے ضمن میں ہم یہاں مشترکہ اعمال کا ذکر کر رہے ہیں جو ۱۹ ، ۲۱ اور ۲۳ ان تینوں راتوں کے لئے مشترک ہیں

غسل اِن تینوں راتوں میں سنت موکدّہ ہے۔اور علامہ مجلسی کافرمان ہے کہ غروب آفتاب کے نزدیک غسل کیا جائے اور نماز مغرب اسی غسل کے ساتھ ادا کی جائے۔ ہرشب قدر کو دور رکعت نماز قربتہ الی اللہ کی نیّت کرکے بجالائے۔ ہر رکعت میں الحمد کے بعد سات مرتبہ قل ھو اللہ پڑھے اور نماز کے بعد ستر مرتبہ  یہ کلمات دہرائے

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ

 

ترجمہ:

میں مغفرت طلب کرتا ہوں اللہ سے اور توبہ کرتا ہوں اس کی بارگاہ میں

وضاحت / تفصیلات::

حضرت رسول اﷲ سے مروی ہے کہ ابھی وہ شخص اپنی جگہ سے اٹھا بھی نہ ہو گا کہ حق تعالی اس کے اور اس کے ماں باپ کے گناہ معاف کردے گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ ان راتوں میں قرآن مجید اپنے ہاتھ میں لے کر کھولے اور اپنے منہ کو سامنے رکھ کر یہ دُعا پڑھے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ وَمَافِيْهِ وَفِيْهِ اسْمُكَ الْاَكْبَرُوَاَسْمَائُكَ الْحُسْنٰي وَمَايَخَافُ وَيُرْجٰي اَنْتَجْعَلَنِيْ مِنْ عُتَقَائِكَ مِنَ النَّارِوَتَقْضِيْ حَوَائِجِيْ لِلدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ

ترجمہ:

خداوندا ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے واسطے سے تیری اُتاری ہونی  کتاب کے اور جو اس میں ہے اور اس میں تیرا سب سے بڑا نام ہے اور تیرے بہترین صفات ہیں اور وہ چیزیں ہیں کہ جن سے خوف اور اُمید پیدا ہو کر تو قرار دے مجھ کو اپنے آزاد  کئے ہوئے اشخاص میں آتش  جہنم سے اور پورا کر میری دُنیا اور آخرت کی حاجتوں کو !

وضاحت / تفصیلات::

اس کے بعد جو حاجت چاہے طلب کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ قرآن مجیدبند کرکے اپنے سر پر رکھے اور یہ دعا پڑھے 

اَللّٰھُمَّ بِحَّقِّ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ وَبِحَقِّ مَنْ اَرْسَلْتَهٗ بِهٖ وَبِحَقِّ كُلِّ مُؤْمِنٍ مَّدَحْتَهٗ فِيْهِ وَبِحَقِّكَ عَلَيْھِمْ فَلَا اَحَدَ اَعْرَفُ بِحَقِّكَ مِنْكَ

پس دس دس مرتبہ یہ کلمات دہرائے

بِكَ يَا اَللّٰهُ

بِمُحَمَّدٍ ؐ 

بِعَلِيّ ؑ

بِفَاطِمَةِ ؑ

بِالْحَسَنِ ؑ

بِالْحُسَيْنِ ؑ

بِعَلِيِّ ابْنِ الْحُسَيْنِ ؑ

بِمُحَمَّدٍ ابْنِ عَلِيٍّ ؑ

بِجَعْفَرِ ابْنِ مُحَمَّدٍ ؑ

بِمُوْسٰي  ابْنِ جَعْفرٍ ؑ

بِعَلِيّ ابْنِ مُوْسيٰ ؑ

بِمُحَمَّدٍ بْنِ عَلِيٍّ ؑ

عَلِيٍّ ابْنِ مُحَمَّدٍ ؑ

بِالْحَسَنِ ابْنِ عَليٍ ؑ

بِالْحُجَّةِ ؑ

ترجمہ:

خداوندا !واسطہ اس قرآن کا اور واسطہ اس کا جسے تو نے یہ قرآن دے کر بھیجا ہے اور واسطہ ہر اس مومن کا جس کی تو نے تعریف کی اس میں اور واسطہ تیرے حق کا جو ان پر ہے کیونکہ نہیں جانتا تیرے حق کو تجھ سے زیادہ کوئی!

پس دس دس مرتبہ یہ کلمات دہرائے

ائے اللہ تیرا واسطہ!

محمدؐ کا واسطہ!

علیؑ کا واسطہ!

فاطمہؑ کا واسطہ! 

حسنؑ کا واسطہ

حسینؑ کا واسطہ

علی بن حسینؑ کا واسطہ!

محمد ابنِ علیؑ کا واسطہً

جعفر ابنِ محمدؐ کا واسطہ!

موسٰی ابنِ جعفرؑ کا واسطہً!

علی ابنِ موسٰیؑ کا واسطہ!

محمد ابن علیؑ کا واسطہ!

علی ابن محمدؑ کا واسطہ!

حسن ابنِ علیؑ کا واسطہ!

حجت القائمؑ (عج) کا واسطہ!

وضاحت / تفصیلات::

پس اب خدا سے اپنی حاجت طلب کرے۔!

حوالہ: مفاتیح الجنان

زیارتِ حضرت امام حسینؑ ان تینوں راتوں میں پڑھنا سنت مؤکدہ ہے

وضاحت / تفصیلات::

روایت ہے کہ شب قدر میں ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ حق تعالیٰ نے ہر اس شخص کے گناہ معاف کر دئیے جو زیارت امام حسینؑ کے لیے آیا ہے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 443

روایات میں ہے کہ شب قدر کی تین راتوں میں دعائے جوشن کبیر پڑھے