Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

اعمالِ جمعۃ الوداع (رمضان)

تفصیل:

سید و شیخ صدوق (رح)نے جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت کی ہے کہ میں رسول اﷲ کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ دن رمضان مبارک کا آخری جمعہ تھا ۔ جب آنحضرت (ص) کی نظر مجھ پر پڑی تو فرمایا کہ اے جابر! یہ ماہ رمضان کا آخری جمعہ ہے پس ماہ رمضان کو الوداع کرو اور کہو:

اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْهُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ صِيَامِنَااِيَّاهُ فَاِنْ جَعَلْتَهٗ فَاجْعَلْنِيْ مَرْحُوْمًا وَّلَا تَجْعَلْنِيْ مَحْرُوْمًا

ترجمہ:

خداوند !  نہ قرار دے اس موقعہ کو آخری موقعہ ہمارے روزہ رکھنے کا اس مہینہ میں اگر تو نے ایسا کیا، تو ہم کو موردِ رحمت قرار دینا اور نہ قرار دینا محروم!

وضاحت / تفصیلات::

جوشخض اس دعا کو پڑھے تو یقینًا وہ دوسعادتوں میں سے ایک ضرور حاصل کرتا ہے۔ یعنی وہ آئندہ رمضان کو پائے گا یا خدا کی انتہائی رحمت و بخشش سے ہم کنار ہو کر عالم بقائ میںراحتی حاصل کرے گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان