Columbus , US
05-01-2025 |6 Rajab 1446 AH

آٹھویں ربیع الاول کا دن (ربیع الاوّل)

تفصیل:

قول مشہور کے مطابق 260ھ میں اسی دن امام حسن عسکریؑ کی وفات ہوئی اور آپ کے بعد امام العصر عجل اللہ فرجہ منصب امامت پر فائز ہوئے اس لئے مناسب ہے کہ اس روز ان دونوں بزرگواروں کی زیارت پڑھی جائے ۔

زیارتِ امام حسن عسکری علیہ السلام:

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَايَ يَا اَبَا مُحَمَّدٍالْحَسَنِ بْنَ عَلِيٍّ الْهَادِيَ الْمُھْتَدِيَ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ وَابْنَ اَوْلِيَآئِهٖ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللّٰهِ وَابْنَ حُجَجِهٖ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا صَفِيَّ اللّٰهِ وَابْنَ اَصْفِيَآئِهٖ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَلِيْفَةَ اللّٰهِ وَابْنَ خُلَفَآئِهٖ وَاَبَا خَلِيْفَتِهٖ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ سَيِّدَةِ نِسَآئِ الْعَالَمِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ الْاَئِمَّةِ الْھَادِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ الْاَوْصِيَآئِ الرَّاشِدِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عِصْمَةَ الْمُتَّقِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اِمَامَ الْفَآئِزِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رُكْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا فَرَجَ الْمَلْھُوْفِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ الْاَنْبِيَآئِ الْمُنْتَجَبِيْنَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَازِنَ عِلْمِ وَصِيِّ رَسُوْلِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّھَا الدَّاعِيْ بِحُكْمِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ ٲَيُّھَا النَّاطِقُ بِكِتَابِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ الْحُجَجِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ھَادِيَ الْاُمَمِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ النِّعَمِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَيْبَةَ الْعِلْمِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا سَفِيْنَةَ الْحِلْمِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَبَا الْاِمَامِ الْمُنْتَظَرِ الظَّاھِرَةِ لِلْعَاقِلِ حُجَّتُهٗ وَالثَّابِتَةِ فِي الْيَقِيْنِ مَعْرِفَتُهٗ الْمُحْتَجَبِ عَنْ اَعْيُنِ الظَّالِمِيْنَ وَالْمُغَيَّبِ عَنْ دَوْلَةِ الْفَاسِقِيْنَ وَالْمُعِيْدِ رَبُّنَا بِهِ الْاِسْلَامَ جَدِيْدًا بَعْدَ الْاِنْطِمَاسِ وَالْقُرْآنَ غَضَّاً بَعْدَ الْاِنْدِرَاسِ اَشْھَدُ يَامَوْلَايَ اَنَّكَ اَقَمْتَ الصَّلوٰةَ وَآتَيْتَ الزَّكَوٰةَ وَاَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَھَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَدَعَوْتَ اِلٰي سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَعَبَدْتَ اللّٰهَ مُخْلِصًا حَتّٰي اَتَاكَ الْيَقِيْنُ اَسْئَلُ اللّٰهَ بِالشَّاْنِ الَّذِيْ لَكُمْ عِنْدَہٗٓ اَنْ يَّتَقَبَّلَ زِيَارَتِيْ لَكُمْ وَيَشْكُرَ سَعْيِيْٓ اِلَيْكُمْ وَيَسْتَجِيْبَ دُعَآئِيْ بِكُمْ وَيَجْعَلَنِيْ مِنْ اَنْصَارِ الْحَقِّ وَاَتْبَاعِهٖ وَاَشْيَاعِهٖ وَمَوَالِيْهِ وَمُحِبِّيْهِ وَاَلسَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔

 

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے میرے آقا اے ابو محمد حسن ابن علی الہادی (ع)جو ہدایت یافتہ ہیں آپ پر خدا کی رحمت و برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے ولی خدا اور اولیائے خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے حجت خدا و حجت ہائے خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے پسندیدہ خدا پسندیدگان خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے خلیفہ خدا خلفائے خدا کے فرزند اور خلیفۂ خدا کے والد آپ پر سلام ہو اے خاتم انبیا(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے سردار اوصیا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے امیرالمؤمنین(ع) کے فرزند آپ پر سلام ہواے زنان عالم کی سردار کے فرزند آپ پر سلام ہو اے ہدایت کرنے والے ائمہ کے فرزند آپ پر سلام ہو اے ہدایت کرنے والے اوصیا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے پرہیزگاروں کے محافظ آپ پر سلام ہو اے کامیاب لوگوں کے امام آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے ستون آپ پر سلام ہو اے دکھیوں کے دکھ دور کرنے والے آپ پر سلام ہو اے برگزیدہ نبیوں(ع) کے وارث آپ پر سلام ہو اے وصی رسول(ص) کے علم کے خزینہ دار آپ پر سلام ہوکہ آپ حکم خدا سے تبلیغ کرنے والے ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ قرآن کریم کی تشریح کرنے والے ہیں آپ پر سلام ہو اے حجتوں کی حجت آپ پر سلام ہو اے قوموں کے رہنما آپ پر سلام ہو اے نعمتوں کے وسیلے آپ پر سلام ہو اے گنجینہ علوم آپ پر سلام ہو اے بردباری کے جامع آپ پر سلام ہو اے امام منتظر(ع) کے والد کہ اہل عقل کے لئے ان کی حجت ظاہر ہے یقین والوں کو ان کی معرفت حاصل ہے وہ ستمگاروں کی آنکھوں سے اوجھل اور بے دین حکمرانوں سے پوشیدہ ہیں ہمارا پروردگار انکے ذریعے اسلام کو زندہ کریگا، فراموش ہونے کے بعداور قرآن کو زندہ کرے گا، ترک ہو نے کے بعد میں گواہ ہوں اے میرے آقا کہ یقینا آپ نے نماز قائم کی اور زکوۃ ادا کرتے رہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اوربرے کاموں سے منع فرمایا آپ نے لوگوں کو اپنے رب کے دین کیطرف بلایا دانشمندی اور بہترین نصیحت سے اور آپ نے خدا کی عبادت کی خلوص کیساتھ یہاں تک کہ آپ انتقال فرماگئے سوال کرتا ہوں خدا سے اس شان کے واسطے سے جو آپ، اس کے ہاں رکھتے ہیں یہ کہ میری زیارت قبول فرمائے میری آپکے ہاں حاضری کو پسند کرے آپ کے واسطے سے میری دعا قبول کرے اور مجھے حق کے مددگاروں پیروکاروں، حق کے ساتھیوں، دوستوں اور چاہنے والوں میں قرار دے اورسلام ہو آپ پر، خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

زیارتِ امامِ زمانؑ (عج)

اَلسَّلَامُ عَلٰی الْحَقِّ الْجَدِیْدِ وَالْعَالِمِ الَّذِیْ عِلْمُہٗ لَا یَبِیْدُ اَلسَّلَامُ عَلٰی مُحْیِی الْمُؤْمِنِیْنَ وَمُبِیْرِ الْکَافِرِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلٰی مَھْدِیِّ الْاُمَمِ وَجَامِعِ الْکَلِمِ اَلسَّلَامُ عَلٰی خَلَفِ السَّلَفِ وَصَاحِبِ الشَّرَفِ اَلسَّلَامُ عَلٰی حُجَّۃِ الْمَعْبُوْدِ وَکَلِمَۃِ الْمَحْمُوْدِ اَلسَّلَامُ عَلٰی مُعِزِّ الْاَوْلِیَآئِ وَمُذِلِّ الْاَعْدَآئِ اَلسَّلَامُ عَلٰی وَارِثِ الْاَنْبِیَآئِ وَخَاتِمِ الْاَوْصِیَآئِ اَلسَّلَامُ عَلٰی الْقَآئِمِ الْمُنْتَظَرِ وَالْعَدْلِ الْمُشْتَھَرِ اَلسَّلَامُ عَلٰی السَّیْفِ الشَّاھِرِ وَالْقَمَرِ الزَّاھِرِ وَالنُّوْرِ الْبَاھِرِ اَلسَّلَامُ عَلٰی شَمْسِ الظَّلَامِ وَبَدْرِ التَّمَامِ اَلسَّلَامُ عَلٰی رَبِیْعِ الْاَنَامِ وَنَضْرَۃِ الْاَیَّامِ اَلسَّلَامُ عَلٰی صَاحِبِ الصَّمْصَامِ وَفَلاَّقِ الْہَامِ اَلسَّلَامُ عَلٰی الدِّیْنِ الْمَاْثُوْرِ وَالْکِتَابِ الْمَسْطُوْرِ اَلسَّلَامُ عَلٰی بَقِیَّۃِ اللهِ فِی بِلَادِہٖ وَحُجَّتِہٖ عَلٰی عِبَادِہِ الْمُنْتَہٰی اِلَیْہِ مَوَارِیْثُ الْاَنْبِیَآئِ وَلَدَیْہِ مَوْجُوْدٌ آثارُ الْاَصْفِیَآئِ اَلسَّلَامُ عَلٰی الْمُؤْتَمَنِ عَلَی السِّرِّ وَالْوَلِیِّ لِلاَمْرِ اَلسَّلَامُ عَلٰی الْمَھْدِیِّ الَّذِیْ وَعَدَ اللّهُ عَزَّوَجَلَّ بِہِ الْاُمَمَ اَنْ یَجْمَعَ بِہِ الْکَلِمَ وَیَلُمَّ بِہِ الشَّعَثَ وَیَمْلَاَ بِہِ الْاَرْضَ قِسْطًا وَّعَدْلاًوَّیُمَکِّنَ لَہٗ وَیُنْجِزَ بِہٖ وَعْدَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَشْھَدُ یَا مَوْلَایَ اَنَّکَ وَالْاَئِمَّۃَ مِنْ آبَآئِکَ اَئِمَّتِی وَمَوَالِیَّ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَیَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْہَادُ اَسْئَلُکَ یَا مَوْلَایَ اَنْ تَسْئَلَ اللّٰهَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی فِیْ صَلَاحِ شَاْنِیْ وَقَضَآئِ حَوَائِجِیْ وَغُفْرَانِ ذُنُوْبِیْ وَالْاَخْذِ بِیَدِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ لِیْ وَلِاِخْوَانِیْ وَاَخَوَاتِیْ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ کَآفَّۃً اِنَّہُ غَفُوْرٌ رَحِیْمٌ۔ 

ترجمہ:

سلام ہو اس پر جو امام بر حق اور مجدد ہے زندہ اورایسا عالم ہے جس کا علم ختم نہیں ہوتا سلام ہو مومنوں کو زندہ کرنے والے اور کافروں کو نابود کرنے والے پر سلام ہو قوموں کے رہبر اور تمام کلمات الہی کے عالم پر سلام ہو تمام گذشتگان کے جانشین اور بزرگیوں کے مالک پر سلام ہو خدا کی حجت اور تعریف کیے ہوئے کلمے پر سلام ہو دوستوں کی عزت بڑھانے والے اور دشمنوں کو پست کرنے والے پر سلام ہو اس پر جو نبیوں کا وارث اور او صیا میں آخر ہے سلام ہو اس قائم پرجس کا انتظار ہے اور جو عدل میں مشہور ہے سلام ہو اس پر جو تلوار سونتے ہوئے ہے چمکتا ہوا چاند اور روشن تر نور ہے سلام ہو اس پر جو تاریکیوں میں سورج اور چودھویں کا چاند ہے سلام ہو اس پر جو لوگوں میں نشان بہار اور زمانے کی تازگی ہے سلام ہو اس پر جو شمشیر بکف اور متکبروں کی کھوپڑیاں توڑنے والا ہے سلام ہو اس پر جو مقرر شدہ دین اور قلم قدرت کی لکھی ہوئی کتاب ہے سلام ہو جو خدا کے شہروں میں اس کا آخری نمائندہ اور لوگوں پر اس کی حجت ہے نبیوں کی وراثتیں اس تک پہنچیں اور وہ برگزیدوں کے آثار و نقوش کا حامل ہے وہ راز الہی کا امانتدار اور صاحب حکومت ہے سلام ہو اس امام مہدی(ع) پر جنکا وعدہ خدا نے قوموں سے کیا کہ وہ انکے درمیان وحدت کلمہ پیدا کریں گے بے اتفاقی کو دور کریں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کر دیں گے وہ انہیں مقتدر بنائے گا اور مومنوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے گا میں گواہی دیتا ہوں اے میرے آقا کہ بے شک آپ اور وہ ائمہ(ع) جو آپ(ع) کے بزرگان میں سے ہیں میرے امام اور حاکم ہیں دنیاوی زندگی میں اور قیامت کے دن بھی سوال کرتا ہوں آپ(ع) سے اے میرے آقا یہ کہ آپ خدائے بزرگ و برترکے حضور دعا فرمائیں کہ میری حالت سدھر جائے میری حاجات پوری ہوں میرے گناہ بخش دیے جائیں میری دستگیری کی جائے دین میں، دنیا میں اور آخرت میں نیز میرے سبھی مومن بھائیوں اور میری مومنہ بہنوں کی دستگیری بھی ہو بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان