Columbus , US
24-12-2024 |23 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

سترھویں ربیع الاول کادن (ربیع الاوّل)

تفصیل:

علماء شیعہ امامیہ میں یہ قول مشہور و معروف ہے کہ یہ رسول اللہﷺ کا یوم ولادت ہے اور انکے درمیان یہ امر بھی مسلمہ ہے کہ آپکی ولادت باسعادت روز جمعہ طلوح فجر کے وقت اپنے گھر میں ہوئی جب کہ عام الفیل کا پہلا سال اور نوشیرواں عادل کا عہد حکومت تھا نیز 83ھ میں اسی دن امام جعفر صادقؑ کی ولادت باسعادت ہوئی لہذا اس دن کی عظمت و بزرگی میں اور بھی اضافہ ہوا ۔

خلاصہ یہ کہ اس دن کو بڑی عظمت عزت اور شرافت حاصل ہے اس میں چند ایک اعمال ہیں:

(۱)      غسل کرنا

(۲)       آج کے روز روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت ہے، روایت ہوئی ہے کہ اللہ تعالٰی اس دن کا روزہ رکھنے والے کو ایک سال کے روزے رکھنے کا ثواب عطا فرمائے گا، آج کا دن سال کے ان چار دنوں میں سے ایک ہے جن میں روزہ رکھنے کی خاص فضیلت و اہمیت کا حامل ہے:

(۳)     آج کے دن دور و نزدیک سے حضرت رسول اللہؐ کی زیارت پڑھے:

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

17 ربیع الاول عید میلاد النبی کا دن ہے‘ علامہ مجلسیؒ نے زادالمعاد میں اس دن کے اعمال میں کہا کہ شیخ مفیدؒ  اور سید ابن طاؤس نے فرمایا ہے کہ جب اس روز مدینہ منورہ کے علاوہ کسی اور مقام سے رسول اﷲؐ کی زیارت کرنا چاہے تو غسل کرنے کے بعد مٹی وغیرہ سے قبر جیسی شکل بنائے اور اس پر رسول اﷲؐ کا اسم گرامی لکھے‘ پھر اپنے دل کو آنحضرتؐ  کی طرف متوجہ کرے اور یہ پڑھے:

اَشْھَدُ اَنْ لَّاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَاَ نَّہٗ سَیِّدُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ وَاَ نَّہُ سَیِّدُ الْاَ نْبِیَآئِ وَالْمُرْسَلِیْنَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰٓی اَھْلِ بَیْتِہِ الْاَئِمَۃِ الطَّیِّبِیْنَ

اس کے بعد کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَلِیْلَ اللّٰهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّٰهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَفِیَّ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَحْمَۃَ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَۃَ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَجِیْبَ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَآئِمًا بِالْقِسْطِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فَاتِحَ الْخَیْرِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَعْدِنَ الْوَحْیِ وَالتَّنْزِیْلِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُبَلِّغًا عَنِ اللٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا السِّرَاجُ الْمُنِیْرُاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُبَشِّرُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَذِیْرُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُنْذِرُاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نُوْرَ اللّٰهِ الَّذِی یُسْتَضَآئُ بِہٖ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلٰی اَھْلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ الْھَادِیْنَ الْمَھْدِیِّیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلٰی جَدِّکَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَعَلٰی اَبِیْکَ عَبْدِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلٰی اُمِّکَ آمِنَۃَ بِنْتِ وَھَبٍ اَلسَّلَامُ عَلٰی عَمِّکَ حَمْزَۃَ سَیِّدِ الشُّھَدَآئِ اَلسَّلَامُ عَلَی عَمِّکَ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اَلسَّلَامُ عَلٰی عَمِّکَ وَکَفِیلِکَ اَبِی طَالِبٍ اَلسَّلَامُ عَلٰی ابْنِ عَمِّکَ جَعْفَرٍ الطَّیَّارِ فِیْ جِنَانِ الْخُلْدِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَحْمَدُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّٰهِ عَلَی الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ وَالسَّابِقَ اِلٰی طَاعَۃِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالْمُھَیْمِنَ عَلٰی رُسُلِہٖ وَالْخَاتِمَ لْاَ نْبِیَآئِہٖ وَالشَّاھِدَ عَلٰی خَلْقِہٖ وَالشَّفِیْعَ اِلَیْہِ وَالْمَکِیْنَ لَدَیْہِ وَالْمُطَاعَ فِی مَلَکُوْتِہِ الْاَحْمَدَ مِنَ الْاَوْصَافِ الْمُحَمَّدَ لِسَآئِرِ الْاَشْرَافِ الْکَرِیْمَ عِنْدَ الرَّبِّ، وَالْمُکَلَّمَ مِنْ وَرَآئِ الْحُجُبِ الْفَآئِزَ بِالسِّبَاقِ وَالْفَآئِتَ عَنِ اللِّحَاقِ، تَسْلِیْمَ عارِفٍ بِحَقِّکَ مُعْتَرِفٍ بِالتَّقْصِیْرِ فِیْ قِیَامِہٖ بِوَاجِبِکَ غَیْرِ مُنْکِرٍ مَا انْتَھٰٓی اِلَیْہِ مِنْ فَضْلِکَ مُوْقِنٍۢ بِالْمَزِیْدَاتِ مِنْ رَبِّکَ مُؤْمِنٍ بِالْکِتَابِ الْمُنْزَلِ عَلَیْکَ مُحَلِّلٍ حَلَالَکَ، مُحَرِّمٍ حَرَامَکَ، اَشْھَدُ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ مَعَ کُلِّ شَاھِدٍوَّاَتَحَمَّلُھَا عَنْ کُلِّ جَاحِدٍ اَ نَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لِاُمَّتِکَ وَجاھَدْتَ فِیْ سَبِیْلِ رَبِّکَ وَصَدَعْتَ بِاَمْرِہٖ وَاحْتَمَلْتَ الْاَذٰی فِیْ جَنْبِہٖ، وَدَعَوْتَ اِلٰی سَبِیْلِہٖ بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ الْجَمِیْلَۃِ وَاَدَّیْتَ الْحَقَّ الَّذِیْ کَانَ عَلَیْکَ وَاَنَّکَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ وَغَلُظْتَ عَلَی الْکَافِرِیْنَ وَعَبَدْتَ اللّٰهَ مُخْلِصًا حَتّٰی اَتَاکَ الْیَقِیْنُ، فَبَلَغَ اللّٰهُ بِکَ اَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِیْنَ وَاَعْلٰی مَنَازِلِ الْمُقَرَّبِیْنَ، وَاَرْفَعَ دَرَجَاتِ الْمُرْسَلِیْنَ حَیْثُ لَا یَلْحَقُکَ لَاحِقٌ وَلَا یَفُوْقُکَ فَآئِقٌ وَلَا یَسْبِقُکَ سَابِقٌ وَلَا یَطْمَعُ فِیْٓ اِدْرَاکِکَ طَامِعٌ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اسْتَنْقَذَنَا بِکَ مِنَ الْھَلَکَۃِ وَھَدَانَا بِکَ مِنَ الضَّلَالَۃِ وَنَوَّرَنَا بِکَ مِنَ الظُّلْمَۃِ فَجَزَاکَ اللّٰهُ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ مِنْ مَبْعُوْثٍ اَفْضَلَ مَا جَازَیٰ نَبِیًّا عَنْ اُمَّتِہٖ وَرَسُوْلًا عَمَّنْ اُرْسِلَ اِلَیْہِ بِاَبِیْ اَنْتَ وَاُمِّیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ زُرْتُکَ عَارِفًا بِۢحَقِّکَ مُقِرًّا بِۢفَضْلِکَ مُسْتَبْصِرًاۢ بِضَلَالَۃِ مَنْ خَالَفَکَ وَخَالَفَ اَھْلَ بَیْتِکَ عَارِفًا بِۢالْھُدَی الَّذِیْ اَنْتَ عَلَیْہِ بِاَبِیْ اَنْتَ وَاُمِّیْ وَنَفْسِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ وَوَلَدِیْ اَنَا اُصَلِّیْ عَلَیْکَ کَمَا صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْکَ وَصَلَّی عَلَیْکَ مَلَاْئِکَتُہٗ وَٲَ نْبِیَآؤُہٗ وَرُسُلُہٗ صَلَاۃً مُتَتِابِعَۃً وَافِرَۃً مُتَوَاصِلَۃً لَّا انْقِطَاعَ لَھَا وَلَآ اَمَدَ وَلَآ اَجَلَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْکَ وَعَلٰٓی اَھْلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ کَمَا اَنْتُمْ اَھْلُہٗ

پھر اپنے ہاتھ پھیلا کر پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ جَوَامِعَ صَلَوَاتِکَ وَنَوَامِیَ بَرَکَاتِکَ وَفَوَاضِلَ خَیْرَاتِکَ وَشَرَآئِفَ تَحِیَّاتِکَ وَتَسْلِیْمَاتِکَ وَکَرَامَاتِکَ وَرَحَمَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلَآئِکَتِکَ الْمُقَرَّبِیْنَ، وَاَنْبِیَآئِکَ الْمُرْسَلِیْنَ وَاَئِمَّتِکَ الْمُنْتَجَبِیْنَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ وَاَھْلِ السَّمٰوَتِ وَالْاَرَضِیْنَ، وَمَنْ سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعالَمِیْنَ مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاَخِرِیْنَ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْ لِکَ وَشَاھِدِکَ وَنَبِیِّکَ وَنَذِیْرِکَ وَاَمِیْنِکَ وَمَکِیْنِکَ وَنَجِیِّکَ وَنَجِیْبِکَ وَحَبِیْبِکَ وَخَلِیْلِکَ وَصَفِیِّکَ وَصَفْوَتِکَ وَخَاصَّتِکَ وَخَالِصَتِکَ وَرَحْمَتِکَ وَخَیْرِ خِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ، وَخَازِنِ الْمَغْفِرَۃِ وَقَآئِدِ الْخَیْرِ وَالْبَرَکَۃِ وَمُنْقِذِ الْعِبَادِ مِنَ الْھَلَکَۃِ بِاِذْنِکَ وَدَاعِیْھِمْ اِلٰی دِیْنِکَ الْقَیِّمِ بِاَمْرِکَ، اَوَّلِ النَّبِیِّیْنَ مِیْثَاقًا وَّاٰخِرِھِمْ مَبْعَثًا الَّذِیْ غَمَسْتَہُ فِی بَحْرِ الْفَضِیْلَۃِوَالْمَنْزِلَۃِ الْجَلِیْلَۃِ وَالدَّرَجَۃِ الرَّفِیْعَۃِ وَالْمَرْتَبَۃِ الْخَطِیْرَۃِ وَاَوْدَعْتَہُ الْاَصْلَابَ الطَّاھِرَۃَ، وَنَقَلْتَہُ مِنْھَا اِلٰی الْاَرْحَامِ الْمُطَھَّرَۃِ لُطْفًا مِنْکَ لَہُ وَتَحَنُّنًا مِنْکَ عَلَیْہِ اِذْ وَکَّلْتَ لِصَوْ نِہٖ وَحِرَاسَتِہٖ وَحِفْظِہٖ وَحِیَاطَتِہٖ مِنْ قُدْرَتِکَ عَیْنًا عَاصِمَۃً حَجَبْتَ بِھَا عَنْہُ مَدَانِسَ الْعَھْرِ وَمَعَآئِبَ السِّفَاحِ حَتّٰی رَفَعْتَ بِہٖ نَوَاظِرَ الْعِبَادِ، وَاَحْیَیْتَ بِہٖ مَیْتَ الْبِلَادِ بِاَنْ کَشَفْتَ عَنْ نُوْرِ وِلَادَتِہٖ ظُلَمَ الْاَسْتَارِ وَاَلْبَسْتَ حَرَمَکَ بِہٖ حُلَلَ الْاَ نْوَارِ اَللّٰھُمَّ فَکَمَا خَصَصْتَہُ بِشرَفِ ھٰذِہِ الْمَرْتَبَۃِ الْکَرِیْمَۃِ وَذُخْرِ ھٰذِہِ الْمَنْقَبَۃِ الْعَظِیْمَۃِ صَلِّ عَلَیْہِ کَمَا وَفَیٰ بِعَھْدِکَ وَبَلَّغَ رِسَالَاتِکَ وَقاتَلَ اَھْلَ الْجُحُوْدِ عَلٰی تَوْحِیْدِکَ وَقَطَعَ رَحِمَ الْکُفْرِ فِیْ اِعْزَازِ دِیْنِکَ وَلَبِسَ ثَوْبَ الْبَلْوٰی فِیْ مُجَاھَدَۃِ اَعْدَآئِکَ وَاَوْجَبْتَ لَہٗ بِکُلِّ اَذًی مَسَّہٗ اَوْ کَیْدٍ اَحَسَّ بِہٖ مِنَ الْفِیَۃِ الَّتِیْ حَاوَلَتْ قَتْلَہٗ فَضِیْلَۃً تَفُوْقُ الْفَضَآئِلَ وَیَمْلِکُ بِھَا الْجَزِیْلَ مِنْ نَوَالِکَ، وَقَدْ اَسَرَّ الْحَسْرَۃَ، وَاَخْفَی الزَّفْرَۃَ وَتَجَرَّعَ الْغُصَّۃَ، وَلَمْ یَتَخَطَّ مَا مَثَّلَ لَہٗ وَحْیُکَ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰٓی اَھْلِ بَیْتِہٖ صَلٰوۃً تَرْضَاھَا لَھُمْ وَبَلِّغْھُمْ مِنَّا تَحِیَّۃً کَثِیْرَۃً وَسَلَامًا وَاٰتِنَا مِنْ لَدُنْکَ فِیْ مُوَالَاتِھِمْ فَضْلًا وَّ اِحْسَانًا وَّرَحْمَۃً وَّغُفْرَانًا اِنَّکَ ذُوْ الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۔

پس اب چاررکعت نماز زیارت دو دوکرکے بجالائے جو سورہ چاہے پڑھے جب نماز سے فارغ ہو جائے تو تسبیح فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے :

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ قُلْتَ لِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَلَمُوْا اَنْفُسَھُمْ جَآءُوْکَ فَاسْتَغْفَرُوْا اللّٰهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَحِیْمًا وَلَمْ اَحْضُرْ زَمَانَ رَسُوْ لِکَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ اَلسَّلَامُ اَللّٰھُمَّ وَقَدْ زُرْتُہٗ رَاغِبًا تَآئِبًا مِنْ سَیِّیءٍ عَمَلِیْ وَمُسْتَغْفِرًا لَکَ مِنْ ذُ نُوْبِیْ وَمُقِرًّا لَکَ بِھَا وَاَنْتَ اَعْلَمُ بِھَا مِنِّیْ وَمُتَوَجِّھًا اِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ صَلَوَاتُکَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ فَاجْعَلْنِیْ اَللّٰھُمَّ بِمُحَمَّدٍ وَاَھْلِ بَیْتِہِ عِنْدَکَ وَجِیْھًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ، یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ بِاَبِیْ اَنْتَ وَاُمِّیْ یَا نَبِیَّ اللّٰهِ، یَا سَیِّدَ خَلْقِ اللّٰهِ، اِنِّیْ اَ تَوَجَّہُ بِکَ اِلَی اللّٰهِ رَبِّکَ وَرَبِّیْ لِیَغْفِرَ لِیْ ذُ نُوْبِیْ وَیَتَقَبَّلَ مِنِّیْ عَمَلِیْ وَیَقْضِیَ لِیْ حَوَآئِجِیْ فَکُنْ لِیْ شَفِیْعًا عِنْدَ رَبِّکَ وَرَبِّی فَنِعْمَ الْمَسْئُوْلُ الْمَوْلٰی رَبِّیْ وَ نِعْمَ الشَّفِیْعُ اَ نْتَ یَا مُحَمَّدُ عَلَیْکَ وَعَلٰی اَھْلِ بَیْتِکَ اَلسَّلَامُ اَللّٰھُمَّ وَاَوْجِبْ لِیْ مِنْکَ الْمَغْفِرَۃَ وَالرَّحْمَۃَ وَالرِّزْقَ الْوَاسِعَ الطَّیِّبَ النَّافِعَ کَمَا اَوْجَبْتَ لِمَنْ اَتٰی نَبِیَّکَ مُحَمَّدًا صَلَوَاتُکَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَھُوَ حَیٌّ فَاَقَرَّ لَہٗ بِذُ نُوْبِہٖ وَاسْتَغْفَرَ لَہٗ رَسُوْلُکَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ اَلسَّلَامُ فَغَفَرْتَ لَہٗ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ وَقَدْ اَمَّلْتُکَ وَرَجَوْتُکَ وَقُمْتُ بَیْنَ یَدَیْکَ وَرَغِبْتُ اِلَیْکَ عَمَّنْ سِوَاکَ وَقَدْ اَمَّلْتُ جَزِیْلَ ثَوَابِکَ وَ اِنِّیْ لَمُقِرٌّ غَیْرُ مُنْکِرٍ وَّتَآئِبٌ اِلَیْکَ مِمَّا اقْتَرَفْتُ وَعَآئِذٌ بِکَ فِیْ ھٰذَا الْمَقَامِ مِمَّا قَدَّمْتُ مِنَ الْاَعْمَالِ الَّتِیْ تَقَدَّمْتَ اِلَیَّ فِیْھَا وَنَھَیْتَنِیْ عَنْھَا وَاَوْعَدْتَ عَلَیْھَا الْعِقَابَ وَاَعُوْذُ بِکَرَمِ وَجْھِکَ اَنْ تُقِیْمَنِیْ مَقَامَ الْخِزْیِ وَالذُّلِّ یَوْمَ تُھْتَکُ فِیْہِ الْاَسْتَارُ وَتَبْدُوْ فِیْہِ الْاَسْرَارُ وَالْفَضَائِحُ وَتَرْعَدُ فِیْہِ الْفَرَآئِصُ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ وَالنَّدَامَۃِ یَوْمَ الْآفِکَۃِ یَوْمَ الْآزِفَۃِ یَوْمَ التَّغَابُنِ یَوْمَ الْفَصْلِ، یَوْمَ الْجَزَآئِ، یَوْمًا کَانَ مِقْدَارُہٗ خَمْسِیْنَ اَ لْفَ سَنَۃٍ یَوْمَ النَّفْخَۃِ، یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَۃُ تَتْبَعُھَا الرَّادِفَۃُ یَوْمَ النَّشْرِ یَوْمَ الْعَرْضِ، یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ، یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْئُ مِنْ اَخِیْہِ وَاُمِّہٖ وَاَبِیْہٖ وَصَاحِبَتِہٖ وَبَنِیْہِ یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ وَاَکْنَافُ السَّمَآئِ، یَوْمَ تَاْتِی کُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَفْسِھَا، یَوْمَ یُرَدُّوْنَ اِلٰی اللّٰهِ فَیُنَبِّئُھُمْ بِمَا عَمِلُوْا یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلیً عَنْ مَوْلیً شَیْئًا وَّلَا ھُمْ یُنْصَرُوْنَ اِلَّا مَنْ رَحِمَ اللّٰهُ اِنَّہٗ ھُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ یَوْمَ یُرَدُّوْنَ اِلٰی عَالِمِ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ یَوْمَ یُرَدُّوْنَ اِلَی اللّٰهِ مَوْلَاھُمُ الْحَقِّ یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا کَاَنَّھُمْ اِلٰی نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ وَکَاَ نَّھُمْ جَرَادٌ مُنْتَشِرٌ مُھْطِعِیْنَ اِلَی الدَّاعِ اِلَی اللّٰهِ یَوْمَ الْوَاقِعَۃِ یَوْمَ تُرَجُّ الْاَرْضُ رَجًّا یَوْمَ تَکُوْنُ السَّمَآئُ کَالْمُھْلِ وَتَکُوْنُ الْجِبَالُ کَالْعِھْنِ وَلَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا یَوْمَ الشَّاھِدِ وَالْمَشْھُوْدِ یَوْمَ تَکُوْنُ الْمَلَآئِکَۃُ صَفًّا صَفَّا اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ مَوْقِفِیْ فِیْ ذٰلِکَ الْیَوْمِ بِمَوْقِفِیْ فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَلَا تُخْزِنِیْ فِیْ ذٰلِکَ الْمَوْقِفِ بِمَا جَنَیْتُ عَلٰی نَفْسِیْ وَاجْعَلْ یَا رَبِّ فِیْ ذٰلِکَ الْیَوْمِ مَعَ اَوْلِیَآئِکَ مُنْطَلَقِیْ وَفِی زُمْرَۃِ مُحَمَّدٍ وَاَھْلِ بَیْتِہٖ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ مَحْشَرِیْ وَاجْعَلْ حَوْضَہٗ مَوْرِدِیْ وَفِی الْغُرِّ الْکِرَامِ مَصْدَرِیْ وَاَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ حَتّٰی اَفُوْزَ بِحَسَنَاتِیْ وَتُبَیِّضَ بِہٖ وَجْھِیْ وَتُیَسِّرَ بِہٖ حِسَابِیْ وَتُرَجِّحَ بِہٖ مِیزَانِیْ، وَاَمْضِیَ مَعَ الْفَائِزِیْنَ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ اِلٰی رِضْوَانِکَ وَجِنَانِکَ اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ تَفْضَحَنِیْ فِیْ ذٰلِکَ الْیَوْمِ بَیْنَ یَدَیِ الْخَلَآئِقِ بِجَرِیْرَتِیْ اَوْ اَنْ اَلْقَی الْخِزْیَ وَالنَّدَامَۃَ بِخَطِیْئَتِیْ اَوْ اَنْ تُظْھِرَ فِیْہِ سَیِّئَاتِیْ عَلٰی حَسَنَاتِیْ اَوْ اَنْ تُنَوِّہَ بَیْنَ الْخَلْآئِقِ بِاِسْمِیْ یَا کَرِیْمُ یَا کَرِیْمُ الْعَفْوَ الْعَفْوَ السَّتْرَ السَّتْرَ اَللّٰھُمَّ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ یَّکُوْنَ فِیْ ذٰلِکَ الْیَوْمِ فِیْ مَوَاقِفِ الْاَشْرَارِ مَوْقِفِیْ اَوْ فِیْ مَقَامِ الْاَشْقِیَآئِ مَقَامِیْ وَ اِذَا مَیَّزْتَ بَیْنَ خَلْقِکَ فَسُقْتَ کُلاًّ بِاَعْمَالِھِمْ زُمَرًا اِلٰی مَنَازِ لِھِمْ فَسُقْنِیْ بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ وَفِیْ زُمْرَۃِ اَوْلِیَآئِکَ الْمُتَّقِیْنَ اِلٰی جَنَّاتِکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ ۔

اب آنحضرتؐ سے و داع کرے اور کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَ یُّھَا الْبَشِیْرُ النَّذِیْرُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَ یُّھَا السِّرَاجُ الْمُنِیْرُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَ یُّھَا السَّفِیْرُ بَیْنَ اللّٰهِ وَبَیْنَ خَلْقِہِ اَشْھَدُ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اَ نَّکَ کُنْتَ نُوْرًا فِی الْاَصْلَابِ الشَّامِخَۃَ وَالْاَرْحَامِ الْمُطَھَّرَۃِ لَمْ تُنَجِّسْکَ الْجَاھِلِیَّۃُ بِاَنْجَاسِھَا وَلَمْ تُلْبِسْکَ مِنْ مُدْلَھِمَّاتِ ثِیَابِھَا وَاَشْھَدُ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اَنِّیْ مُؤْمِنٌ بِکَ وَبِالْاَئِمَّۃِ مِنْ اَھْلِ بَیْتِکَ مُوْقِنٌ بِجَمِیْعِ مَا ٲَتَیْتَ بِہٖ رَاضٍ مُؤْمِنٌ وَاَشْھَدُ اَنَّ الْاَئِمَّۃَ مِنْ اَھْلِ بَیْتِکَ اَعْلَامُ الْھُدٰی وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقٰی وَالْحُجَّۃُ عَلٰٓی اَھْلِ الدُّنْیَا ;اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَۃِ نَبِیِّکَ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ اَلسَّلَامُ وَ اِنْ تَوَفَّیْتَنِیْ فَاِنِّیْ اَشْھَدُ فِیْ مَمَاتِیْ عَلٰی مَآ اَشْھَدُ عَلَیْہِ فِیْ حَیَاتِیْ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ وَاَنَّ الْاَئِمَّۃَ مِنْ اَھْلِ بَیْتِہِ اَوْلِیَآؤُکَ وَاَ نْصَارُکَ وَحُجَجُکَ عَلٰی خَلْقِکَ وَخُلَفَآؤُکَ فِیْ عِبَادِکَ وَاَعْلَامُکَ فِی بِلَادِکَ وَخُزَّانُ عِلْمِکَ وَحَفَظَۃُ سِرِّکَ وَتَرَاجِمَۃُ وَحْیِکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَبَلِّغْ رُوْحَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ فِیْ سَاعَتِیْ ھٰذِہٖ وَفِیْ کُلِّ سَاعَۃٍ تَحِیَّۃً مِنِّیْ وَسَلَامًا وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ لَا جَعَلَہُ اللّٰهُ آخِرَ تَسْلِیْمِیْ عَلَیْکَ ۔

ترجمہ:

میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندے   اور رسولؐ ہیں جو اولین وآخرین کے سید و سردار ہیں اوروہ نبیوں اور رسولوں کے بھی سردار ہیں۔

اس کے بعد کہے:

اے معبود! ان پر اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت فرما جو پاک و پاکیزہ امامؑ ہیں آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ آپ پر سلام ہو اے خدا کے دوست آپ پر سلام ہو اے خدا کے نبیؐ  آپ پر سلام ہو اے خدا کے منتخب آپ پر سلام ہو اے خدا کی رحمت آپ پر سلام ہو اے خدا کے چنے ہوئے آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے خاتم آپ پر سلام ہو اے رسولوں کے سردار آپ پر سلام ہو اے عدل قائم کرنے والے آپ پر سلام ہو اے ہر نیکی کو کھولنے والے آپ پر سلام ہو اے وحی اور تنزیل کے خزانہ آپ پر سلام ہو اے خدا کا پیغام پہنچانے والے آپ پر سلام ہو اے روشن چراغ آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے والے آپ پر سلام ہو اے ڈرانے والے آپ پر سلام ہو اے ڈرانے والے سلام ہوآپ پر اے خدا کے نور جس سے لوگ روشنی پاتے ہیں آپ پر سلام ہواور آپ کے اہلبیتؑ پر کہ جو نیک سیرت پاکیزہ تر ہدایت دینے والے ہدایت یافتہ ہیں آپ پر سلام ہواور آپ کے جد اعلیٰ جناب عبدالمطلب ؑ پر اور آپ کے پدر بزرگوار عبداﷲؑ  پر سلام ہو آپ کی والدہ محترمہ آمنہ﴿س﴾ بنت وہبؑ  پر سلام ہو آپ کے چچا حمزہؑ  پر جو شہیدوں کے سردار ہیں سلام ہو آپ کے چچا عباسؑ بن عبدالمطلبؑ  پر سلام ہو آپ کے چچا اور آپ کے مربی ابو طالبؑ  پر سلام ہو آپ کے چچا زاد جعفر طیارؑ  پر جو باغ بہشت میں محو پرواز ہیں آپ پر سلام ہو یا محمدؐ  سلام ہو آپ پر یا احمدؐ آپ پر سلام ہو اے سب اولین وآخرین پر خدا کی حجت اور عالمین کے پروردگارکی جانب سبقت کرنے والے اس کے رسولوں کے نگہدار اس کے نبیوں کے خاتم اس کی خلقت کے گواہ اور شفاعت کرنے والے اس کی نگاہ میں صاحب منزلت اور مطیع فرشتگان بہترین پسندیدہ صفتوں والے جس کے تمام شرف کی تعریف کی گئی ہے پروردگار کے نزدیک عزت والے خدا کے ساتھ پردوں کے پیچھے سے کلام کرنے والے کامیابی میں سبقت رکھنے والے کسی غیر کی پیروی کرنے سے منع کیے گئے آپ کے حق کو جانتا ہوں اسے قائم کرنے میں اپنی کوشش کی کمی کو مانتا ہوں آپکی فصیلت اور بزرگی کا منکر نہیں ہوں اس میں آپکے رب کی طرف سے مزید فضل کا یقین رکھتا ہوں آپ پر نازل کی گئی کتاب پر ایمان رکھتا ہوں آپکے حلال کو حلال آپکے حرام کو حرام سمجھتا ہوں گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسولؐ ہر گواہ کے ہمراہ اور ہر انکار کرنے والے کی طرف سے بھی کہ بے شک آپ نے اپنے رب کے احکام پہنچا دیے ہیں اپنی امت کو پندو نصیحت کی ہے اور آپ نے خدا کی راہ میںبہترین جہاد کیا اس کے دین کے لیے پریشانی اٹھائی اس کی خاطر تکلیفیں برداشت کیں اور اس کے صراط مستقیم کی طرف لوگوں کو دانشمندی اور بہترین پندونصیحت کے ساتھ بلایا آپ نے وہ فرض ادا کیا جو آپ کے ذمہ تھا اور بے شک آپ مومنوں پر مہربان اور کافروں کے ساتھ بڑے سخت گیر رہے آپ خلوص سے خدا کی عبادت کرتے رہے حتیٰ کہ آپکا وصال ہوگیا پس خدا نے آپ کوعزت داروں میں سے اعلیٰ مقام عطا فرمایا اپنے مقربین میں بلند مرتبہ دیا اور نبیوں میں سب سے بڑا درجہ بخشا اس منزل پر کہ کوئی اس مقام تک نہیں پہنچا اور کوئی آپ سے بلند نہیں ہوا کسی نے آپؐ  پر سبقت حاصل نہ کی اور جہاں تک آپ کی رسائی ہے کوئی اس کی تمنا نہیں کرسکتا حمد خدا کیلئے ہے جس نے آپکے ذریعے ہمیں ہلاکت سے نجات دی گمراہی سے ہدایت کیطرف آنے کا راستہ بتایا اور آپکے ذریعے تاریکی سے روشنی میں لایا پس خدا آپ کوجزادے اے خدا کے رسولؐ  اس سے بہتر کہ جو کسی نبیؐ  کو اس کی امت کی تربیت میں ملی اور کسی رسول ؐ  کو اس کی قوم سے ملی ہو جس کی طرف بھیجا گیا ہے آپ پر میرے ماں باپ قربان یارسول اﷲؐ  میں نے آپ کی زیارت کی آپ کے حق کو پہچانتے ہوئے آپکی بزرگی کو مانتے ہوئے آپکی اور آپکے اہلبیت ؑ کی مخالفت کرنے والوں کی گمراہی کو پہچانتے ہوئے اس ہدایت کو سمجھتے ہوئے جس پر آپ قائم ہیں آپ پر قربان ہوں میرے ماں باپ اور میری جان میرا کنبہ میرا مال اور میری اولادمیں آپ پر درود بھیجتاہوں جیسے آپ پر اﷲ درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس کے انبیائ اور اس کے رسولؐ  ایسا درود جو لگاتار بہت زیادہ اور مسلسل ہے کہ اس میں وقفہ نہیں اور نہ اس کی حدو انتہا ہے اﷲ آپ پر اور آپ کی اہل بیت پر رحمت فرمائے جو نیک سیرت اور پاکیزہ تر ہیں جس رحمت کے آپ سب اہل ہیں۔

پھر اپنے ہاتھ پھیلا کر پڑھے:

اے معبود! قراردے اپنی تمام تر رحمتیں اپنی بہت زیادہ برکتیں اپنی کثیر تعداد نیکیاں اپنے بہتر و برتر درود اپنے سلام و سلامتیاں اپنی بزرگیاں اپنی رحمتیں اور اپنے مقرب فرشتوں اپنے بھیجے ہوئے سارے نبیوں اور رسولوں اپنے برگزیدہ ائمہؑ  اور زمینوں و آسمانوں میں رہنے والے اپنے نیک بندوں اور اے جہانوں کے پروردگار اولین و آخرین میں سے جو تیری تسبیح کرتے ہیں ان سب کا درود قراردے حضرت محمدؐ پر جو تیرے بندے تیرے رسول ؐ تیرے گواہ نبی تجھ سے ڈرانے والے تیرے امانتدارتیرے قائم کردہ تیرے رازوار تیرے چنے ہوئے تیرے حبیب تیرے دوست تیرے پسندیدہ تیرے برگزیدہ تیرے یگانہ تیرے مخلص اور خالص تیری رحمت اور تیری مخلوق میں نیک لوگوں میں سے نیک رحمت والے نبی بخشش کے خزینہ دار خیر و برکت کے لانے والے تیرے حکم کے تحت لوگوںکو تباہی سے نجات دلانے والے اور ان کو تیرے دین کی طرف بلانے والے تیرے حکم پر قائم رہنے والے میثاق میں سب نبیوں سے اول اور بھیجے جانے میں نبی آخر کہ جن کو تو نے فضیلت کے سمندر میں داخل کیا اونچی شان عطا کی بلند مقام پر سرفراز فرمایا اور بڑے سے بڑا مرتبہ بخشا تو نے آنحضرتؐ کو پاکیزہ صلب میں ودیعت کیا اور وہاں سے پاکیزہ رحموں میں پہنچایا یہ ان پر تیری مہربانی اور ان کے ساتھ تیری محبت تھی جب تو نے ان کی حفاظت ان کی نگہداری ان کی نگہبانی اور سنبھالنے کیلئے اپنی قدرت سے بچاؤکرنے والی آنکھ معین کی جس سے تو نے انہیں بدنگاہوں اور برے کاموں کی آلائش سے بچایا یہاں تک کہ ان کے ذریعے تو نے لوگوں کو بلند نگاہ بنایا اور شہروں کو رونق بخشی کیونکہ تو نے ان کی ولادت کے نور سے تاریکیوں کے پردے ہٹائے اور اپنے گھر کو نورانی لباس پہنائے اے معبود! جس طرح تو نے آنحضرتؐ کو اس بلند ترین مرتبہ میں اس بڑی خوبی میں خصوصیت دی ہے اب ان پر رحمت فرما جیسے انہوں نے تیرا عہد پورا کیا تیرے احکام پہنچائے اور تیری توحید کی خاطر منکروں کو قتل کیا تیرے دین کی قوت کے لیے کفر کی جڑیں کاٹ ڈالیں تیرے دشمنوں کے ساتھ جہاد میں سخت تکلیف اٹھائی ان پر جو سختی ہوئی یا جو مکر ان سے کیا گیا اس گروہ کی طرف سے جو انہیں قتل کرنا چاہتا تھا تو نے ہر ایک سختی ومکر کے بدلے میں آپؐ کو فضیلت پر فضیلت عطا کی اور آپؐ کو بڑے سے بڑا اجر عنایت فرمایا اور یقینا انہوں نے حسرت کو چھپایا رنج کو پوشیدہ رکھا اور غم کو برداشت کیا مگر تیری وحی کے احکام سے تجاوز نہیں کیااے معبود! رحمت کر آنحضرتؐ پر اور انکے اہل بیت ؑپر ایسی رحمت جو تو ان کیلئے پسند کرتا ہے اور ہماری طرف سے انہیں بہت بہت درود وسلام پہنچا دے اور ان کی محبت کے بدلے میں ہمیں فضل و احسان رحمت اور بخشش نصیب فرما بے شک تو بڑا ہی فضل و کرم والا ہے۔

پس اب چاررکعت نماز زیارت دو دوکرکے بجالائے جو سورہ چاہے پڑھے جب نماز سے فارغ ہو جائے تو تسبیح فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے :

اے معبود! بے شک تو نے اپنے نبی محمد سے فرمایااگر لوگ اپنے نفس پر ظلم کریں اور تمہارے پاس آئیں اور اﷲ سے بخشش طلب کریں اور رسول بھی ان کیلئے بخشش طلب کرے تو ضرور وہ اﷲ کو پائیں گے توبہ قبول کرنے والا مہربان اور میں موجود نہ تھا تیرے رسولؐ کے زمانے میں ان پر اور ان کی آل ؑ پر سلام اے معبود! میں نے ان کی زیارت کی رغبت کے ساتھ اپنے برے عمل سے توبہ کرتے ہوئے تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے اور تیرے سامنے ان کا اقرار کرتے ہوئے اور تو ان کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے تیرے نبی کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوں جو رحمت والے نبی ہیں ان پر اور ان کی آل ؑ پر تیری رحمتیں ہوں پس اے معبود! حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیت  ؑکے واسطے سے مجھے دنیا و آخرت میں اپنے نزدیک باعزت اور مقرب قرار دے یا محمدؐ یا رسول اﷲ: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوںاے اﷲ کے نبیؐ اے مخلوق خدا کے سردار میں نے آپ کے وسیلے سے اﷲ کی طرف توجہ کی ہے جو آپ کا اور میرا رب ہے تاکہ وہ میرے گناہ بخش دے اور میرے عمل کو قبول فرمائے اور میری حاجت برلائے پس آپ اپنے اور میرے رب کے حضور میری شفاعت فرمائیں کیونکہ میرا پروردگار بہترین مولا اور ایسا رب ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے بہترین شفاعت کرنے والا ہے اے محمدؐ آپ اور آپ کے اہل بیت ؑ پر بہت بہت سلام ہو اے معبود! اپنی طرف سے میرے لیے بخشش و رحمت اور نفع بخش رزق کو واجب کردے جیسا کہ تو نے لازم کیا ہے اس کے لیے جو آیا تیرے نبی محمدؐ کے حضور آیا تیری رحمتیں ہوں ان پر اور ان کی آل ؑ پرجبکہ زندہ تھا اس نے انکے پاس گناہوں کا اقرار کیا اور تیرے رسول ؐنے اس کیلئے بخشش مانگی ان پر اور انکی آل ؑ پر سلام ہو پس تو نے اسے بخش دیا اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنیوالے اے معبود! میں تجھ سے آرزو رکھتا ہوں تجھ سے امید کرتا ہوں تیرے سامنے حاضر ہوں اور تیرا مشتاق ہوں نہ تیرے غیر کا اور میں نے تجھ سے بہت زیادہ ثواب کی امید لگائی ہے میں اقرارکر رہا ہوںمنکر نہیں ہوں اور جو گناہ کیا ہے تیرے حضور ان سے توبہ کررہا ہوں اور تیری پناہ لیتا ہوں اس مقام پر ان گناہوں سے جو میں نے کیے ہیں جن سے تو نے پہلے مجھے آگاہ کیا مجھے ان سے روکا اور ان پر عذاب کا وعدہ دیا ہے پناہ لیتا ہوں میں تیری ذات کے کرم کی کہ تو مجھ کو ذلت و رسوائی کے مقام پر کھڑا کرے جس دن پر دے فاش ہوں گے اور چھپی برائیاں اور رسوائیاں ظاہر ہوں گی اور لوگوں کے دل کانپتے ہوں گے وہ افسوس اور پشیمانی کا دن ہوگا تہمت پر پکڑ کا دن بدحالی کا دن خسارے کا دن فیصلے کا دن جزا پانے کا دن وہ دن جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہوگی وہ ہے صورپھونکے جانے کا دن لرزہ پیدا کرنے والا دن اس کے پیچھے دوسرا صور پھونکا جائے گا اعمال نامے کھلنے کا دن جس دن لوگ جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے وہ دن جب آدمی اپنے بھائی اپنی ماں اپنے باپ اپنی بیوی اور اپنے بچوں سے دور بھاگے گا وہ دن جب زمین پھٹ جائے گی اور آسمان شگافتہ ہوجائیں گے جس دن ہر شخص اپنی ہی ذات کے بچاؤ کے لیے بولے گا جس دن لوگ خدا کی طرف لوٹیں گے تو وہ ان کے اعمال ان کو دکھائے گا جس دن دوست دوست کے ذرہ بھر کام نہ آئے گانہ ان کی مدد کی جائے گی مگرجس پر نے اﷲ رحم کیا بے شک وہ قوی ہے مہربان جس دن لوگ اس کی طرف پلٹیں گے جو ظاہر دباطن کو جانتا ہے جس دن لوگ اﷲ کی طرف پلٹیں گے جو انکا سچا مالک ہے جس دن لوگ اس تیزی کے ساتھ قبروں سے نکلیں گے گویا وہ مرکز کی طرف بھاگے جا رہے ہیں اور گویا ٹڈی کی طرح منتشر ہوں گے جو جلدی خدا کی طرف دعوت دینے والے کی طرف جائیں گے وہ دن آنے والا ہے جس دن زمین سخت لرزے گی جس دن آسمان پگھل جائیں گے اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اڑیں گے کوئی قریبی کسی قریبی کا حال نہ پوچھے گا وہ گواہ اور گواہی کا دن ہے وہ دن جب فرشتے صفیں باندھے کھڑے ہوں گے اے معبود!اس دن کے سخت مقام میں مجھ پر رحم فرما اس روز میری قرار گاہ پر رحم کر مجھے اس قرارگاہ میں اس جرم پر جو میں نے خود پر کیا ہے مجھے رسوا نہ کر اے پروردگار اس دن اپنے اولیا کے ساتھ مجھے چھوڑ دے اور آزاد قرار دے اور مجھ کو حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیت کے زمرے میں محشور فرما حوض کوثر کو میرے وارد ہونے کی جگہ بنا اور آبرومند لوگوں میں میرا نکلنا قرار دے میرے نامہ اعمال میرے داہنے ہاتھ میں دے تاکہ میں نیکیوں تک پہنچوں اور اس کے ذریعے میرا چہرہ روشن فرما اور میرے حساب میں آسانی فرما اور میرے عمل کا پلڑا بھاری فرما اور میں تیرے نیک بندوں میں سے کامیابی والوں کے ساتھ ہو کرتیری خوشنودی اور تیری جنت میں پہنچوں اے جہانوں کے معبود! اے اﷲ میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ اس روز تو مجھے ساری مخلوق کے سامنے میرے گناہ کے بدلے رسوا کرے یا مجھ کو میری خطائوں پر ذلت وپشیمانی سے دو چار کرے یا اس دن میری نیکیوں کی نسبت میری برائیاں عیاں کردے اپنی مخلوق کے روبرو میرے نام کی تشہیر کرے اے مہربان معافی، معافی پردہ پوشی، پردہ پوشی فرما اے معبود! تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ اس دن میرا مقام برے لوگوں کے ساتھ ہو یا مجھ کو بدبخت لوگوں کے ساتھ جگہ دی جائے پس جب تو اپنی مخلوق کومختلف گروہوں میںتقسیم کرے پھر ان کے اعمال کے مطابق ان کو گروہ در گروہ ان کے ٹھکانوں پر بھیجے تو اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے نیک بندوں کے زمرے میں لے جانا اپنے پاکباز دوستوں کے ہمراہ اپنی جنت کی طرف لے جانا اے جہانوں کے پروردگار۔   

اب آنحضرتؐ سے و داع کرے اور کہے:

آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے رسولؐ آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے اور ڈرانے والے آپ پر سلام ہو اے روشن چراغ آپ پر سلام ہو اے کہ جو اﷲ اور اس کی مخلوق کے درمیان سفیر ہیں آپ پر سلام ہو گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسول بے شک آپ ایک نور تھے بہترین صلبوں اور پاکیزہ رحموں میں آپ تک جاہلیت اپنی نجاستوں کے ہمراہ نہیں آئی اور نہ ہی جاہلیت کے لباس نے آپ کے جسم کو مس کیا گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسولؐ یہ کہ میں آپکا اور ان ائمہ ؑکا معتقد ہوں جو آپ کے اہل بیتؑ سے ہیں جو احکام آپ لائے ان کا یقین کرتا ہوںان سے راضی ہوں ان پر ایمان رکھتا ہوں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے اہل بیتؑ میں سے جو امامؑ ہیں وہ ہدایت کی نشانیاں اور خدا کے محکم رشتے اور دینا جہان کے لوگوں پر دلیل اور حجت ہیں اے معبود! میں نے تیرے نبی ؐکی جو زیارت کی ہے اسکوآخری زیارت قرار نہ دے ان پر اور ان کی آل ؑپر سلام ہو اگر تو مجھے موت دے تو میں یقینا موت کے وقت وہی گواہی دوں گاجو گواہی میں اپنی زندگی میں دیتا ہوں کہ بے شک تو ہی اﷲ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی ثانی وشریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمدؐ تیرے بندے اور تیرے رسولؐ ہیں نیز یہ کہ ان کے اہل بیتؑ میں ائمہؑ تیرے ولی تیرے ناصر اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں تیرے بندوں میں تیرے خلیفہ اورنائب ہیں تیرے شہروں میں تیری نشانیاں ہیں وہ تیرے علوم کے خزینہ دار تیرے رازداں اور تیری وحی کے ترجمان ہیں اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر درود نازل فرما اور میری طرف سے تحیت اور سلام پہنچا دے اپنے نبی محمد ؐاور ان کی آلؑ کی روح پر اس وقت اور ہر وقت میری طرف سے تحیہ وسلام ہو آپ پر اے خدا کے رسولؐ اﷲ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں خدا اس سلام کو آپ پر میراآخری سلام قرار نہ دے۔  

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 621

تفصیل:

اس دن حضرت امیرالمؤمنینؑ  کی وہ زیارت پڑھے ،جو امام جعفر صادقؑ ے پڑھی اور محمد بن مسلم کو تعلیم فرمائی تھی۔

یہ حضرت رسولﷺ کے روز ولادت کی زیارت ہے شیخ مفیدؒ شہیدؒ اور سید ابن طاؤسؒ نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادقؑ نے 17ربیع الاول کو امیر المؤمنینؑ کی زیارت میں یہی زیارت پڑھی اور باوثوق صحابی محمد بن مسلم ثقفی کو بھی تعلیم فرمائی۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ جب امیر المؤمنینؑ ے روضئہ پاک پر آؤ تو زیارت کیلئے غسل کرو، پاک ترین لباس پہنو اورخوشبو لگاؤ پھر آرام وسکون کے ساتھ چلتے ہوئے جب باب السلام یعنی حرم مطہر کے دروازے پر پہنچو تو قبلہ رخ ہوکر تیس مرتبہ اللہ اکبر کہو۔

اَللّٰهُ اَکْبَرُ

اس کے بعد یہ زیارت پڑھیں۔

اَلسَّلَامُ عَلَی رَسُولِ اللّٰهِ، اَلسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلٰی خِیَرَۃِ اللّٰهِ اَلسَّلَامُ عَلَی الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ السِّرَاجِ الْمُنِیْرِ وَرَحْمَۃُ اللّهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَی الطُّھْرِ الطَّاھِرِ اَلسَّلَامُ عَلَی الْعَلَمِ الزَّاھِرِ اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَنْصُوْرِ الْمُؤَیَّدِ اَلسَّلَامُ عَلٰی اَبِی الْقَاسِمِ مُحَمَّدٍ وَّرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلٰی اَنْبِیَآئِ اللّٰهِ الْمُرْسَلِیْنَ وَعِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلٰی مَلَائِکَۃِ اللّٰهِ الْحَافِّیْنَ بِھٰذَا الْحَرَمِ وَبِھٰذَا الضَّرِیْحِ اللَّآئِذِیْنَ بِہٖ  

پھر قبر کے نزدیک جا کر یہ پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَصِیَّ الْاَوْصِیَآئِ السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِمَادَ الْاَتْقِیَآئِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَ لِیَّ الْاَوْلِیَآئِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الشُّھَدَآئِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اٰیَۃِ اللّٰهِ الْعُظْمٰی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَامِسَ اَھْلِ الْعَبَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَآئِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ الْاَتْقِیَآئِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِصْمَۃَ الْاَوْلِیَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا زَیْنَ الْمُوَحِّدِیْنَ النُّجَبَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَالِصَ الْاَخِلَّآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَالِدَ الْاَئِمَّۃِ الْاُمَنَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَاحِبَ الْحَوْضِ وَحَامِلَ اللِّوَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَسِیْمَ الْجَنَّۃِ وَلَظٰی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ شُرِّفَتْ بِہٖ مَکَّۃُ وَمِنیٰ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا بَحْرَ الْعُلُوْمِ وَکَنَفَ الْفُقَرَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ وُ لِدَ فِی الْکَعْبَۃِ وَزُوِّجَ فِی السَّمَآءِ بِسَیِّدَۃِ النِّسَآءِ وَکَانَ شُھُوْدُھَا الْمَلَآئِکَۃُ الْاَصْفِیَآءُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مِصْبَاحَ الضِّیَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ خَصَّہُ النَّبِیُّ بِجَزِیْلِ الْحِبَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ باتَ عَلٰی فِرَاشِ خَاتَمِ الْاَنْبِیَآءِ وَوَقَاہُ بِنَفْسِہٖ شَرَّ الْاَعْدَآءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ رُدَّتْ لَہُ الشَّمْسُ فَسَامیٰ شَمْعُوْنَ الصَّفَا اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ اَنْجَی اللّٰهُ سَفِیْنَۃَ نُوْحٍ بِاسْمِہٖ وَاسْمِ اَخِیْہِ حَیْثُ الْتَطَمَ الْمَآءُ حَوْلَھَا وَطَمٰی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ تَابَ اللّٰهُ بِہٖ وَبِاَخِیْہِ عَلٰٓی اٰدَمَ اِذْ غَوٰی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فُلْکَ النَّجَاۃِ الَّذِیْ مَنْ رَکِبَہٰ نَجٰی وَمَنْ تَاَخَّرَ عَنْہُ ھَوٰی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ خَاطَبَ الثُّعْبَانَ وَذِئْبَ الْفَلَا اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّٰهِ عَلٰی مَنْ کَفَرَ وَاَنَابَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اِمَامَ ذَوِی الْاَلْبَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَعْدِنَ الْحِکْمَۃِ وَفَصْلَ الْخِطَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ عِنْدَہُ عِلْمُ الْکِتَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مِیْزَانَ یَوْمِ الْحِسَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فَاصِلَ الْحُکْمِ النَّاطِقَ بِالصَّوَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا الْمُتَصَدِّقُ بِالْخَاتَمِ فِی الْمِحْرَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ کَفَی اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ بِہٖ یَوْمَ الْاَحْزَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ اَخْلَصَ لِلّٰہِ الْوَحْدَانِیَّۃَ وَاَنَابَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَاتِلَ خَیْبَرَ وَقَالِعَ الْبَابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ دَعَاہُ خَیْرُ الْاَنَامِ لِلْمَبِیْتِ عَلٰی فِرَاشِہٖ فَاَسْلَمَ نَفْسَہٗ لِلْمَنِیَّۃِ وَاَجَابَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ لَہٗ طُوْبٰی وَحُسْنُ مَآبٍ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَ لِیَّ عِصْمَۃِ الدِّیْنِ وَیَا سَیِّدَ السَّادَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَاحِبَ الْمُعْجِزَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ نَزَلَتْ فِیْ فَضْلِہٖ سُوْرَۃُ الْعَادِیَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ کُتِبَ اسْمُہٗ فِی السَّمَآئِ عَلٰی السُّرَادِقَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُظْھِرَ الْعَجَآئِبِ وَالْاٰیَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَمِیْرَ الْغَزَوَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُخْبِرًا بِّمَا غَبَرَ وَبِمَا ھُوَ اٰتٍ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُخَاطِبَ ذِئْبِ الْفَلَوَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَاتِمَ الْحَصٰی وَمُبَیِّنَ الْمُشْکِلَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ عَجِبَتْ مِنْ حَمَلَاتِہٖ فِی الْوَغَامَلَآئِکَۃُ السَّمٰوَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ نَّاجَی الرَّسُوْلَ فَقَدَّمَ بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰہُ الصَّدَقَاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَالِدَ الْاَئِمَّۃِ الْبَرَرَۃِ السَّادَاتِ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا تَالِیَ الْمَبْعُوْثِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ عِلْمِ خَیْرِ مَوْرُوْثٍ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَآ اِمَامَ الْمُتَّقِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاغِیَاثَ الْمَکْرُوبِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِصْمَۃَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُظْھِرَ الْبَرَاھِیْنِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا طٰہٰ وَیَٰٓ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبْلَ اللّٰهِ الْمَتِیْنِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ تَصَدَّقَ فِی صَلَوٰتِہٖ بِخَاتَمِہِ عَلَی الْمِسْکِیْنِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَالِعَ الصَّخْرَۃِ عَنْ فَمِ الْقَلِیْبِ وَمُظْھِرَ الْمَآءِ الْمَعِیْنِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ اللّٰهِ النَّاظِرَۃَ وَیَدَہُ الْبَاسِطَۃَ وَ لِسَانَہُ الْمُعَبِّرَ عَنْہُ فِی بَرِیَّتِہٖٓ اَجْمَعِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ عِلْمِ النَّبِیِّیْنَ وَمُسْتَوْدَعَ عِلْمِ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ وَصَاحِبَ لِوَآءِ اَلْحَمْدِ وَسَاقِیَ اَوْلِیَآئِہٖ مِنْ حَوْضِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا یَعْسُوْبَ الدِّیْنِ وَقَآئِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ، وَوَالِدَ الْاَئِمَّۃِ الْمَرْضِیِّیْنَ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَی اسْمِ اللّٰهِ الرَّضِیِّ وَوَجْھِہِ الْمُضِٓیْءِ وَجَنْبِہِ الْقَوِیِّ وَصِرَاطِہِ السَّوِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمَامِ التَّقِیِّ الْمُخْلِصِ الصَّفِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَی الْکَوکَبِ الدُّرِّیِّ اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمَامِ اَبِی الْحَسَنِ عَلِیٍّ وَّرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلٰی اَئِمَّۃِ الْھُدٰی وَمَصَابِیْحِ الدُّجٰی وَاَعْلَامِ التُّقٰی وَمَنَارِ الْھُدٰی وَذَوِی النُّھٰی وَکَھْفِ الْوَرٰی وَالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی وَالْحُجَّۃِ عَلٰی اَھْلِ الدُّنْیَا وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلٰی نُوْرِ الْاَ نْوَارِ وَحُجَّۃِ الْجَبَّارِ وَوَالِدِ الْاَئِمَّۃِ الْاَطْھَارِ وَقَسِیْمِ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ الْمُخْبِرِ عَنِ الْاٰثَارِ الْمُدَمِّرِ عَلَی الْکُفَّارِ مُسْتَنْقِذِ الشِّیْعَۃِ الْمُخْلِصِیْنَ مِنْ عَظِیْمِ الْاَوْزَارِ اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَخْصُوْصِ بِالطَّاھِرَۃِ التَّقِیَّۃِ ابْنَۃِ الْمُخْتَارِ الْمَوْلُوْدِ فِی الْبَیْتِ ذِی الْاَسْتَارِ الْمُزَوَّجِ فِی السَّمَآئِ بِالْبَرَّۃِ الطَّاھِرَۃِ الرَّضِیَّۃِ الْمَرْضِیَّۃِ والِدَۃِ الْاَئِمَّۃِ الْاَطْھَارِ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَی النَّبَاَ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ ھُمْ فِیْہِ مُخْتَلِفُوْنَ وَعَلَیْہِ یُعْرَضُوْنَ وَعَنْہُ یُسْئَلُوْنَ اَلسَّلَامُ عَلَی نُوْرِ اللّٰهِ الْاَ نْوَرِ وَضِیَآئِہِ الْاَزْھَرِ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللّٰهِ وَحُجَّتَہٗ وَخَالِصَۃَ اللّٰهِ وَخَاصَّتَہُ اَشْھَدُ اَنَّکَ یَا وَلِیَّ اللّٰهِ لَقَدْ جَاھَدْتَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ حَقَّ جِھَادِہٖ وَاتَّبَعْتَ مِنْھَاجَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَحَلَّلْتَ حَلَالَ اللّٰهِ وَحَرَّمْتَ حَرَامَ اللّٰهِ وَشَرَعْتَ اَحْکَامَہٗ، وَاَقَمْتَ الصَّلوٰۃَ وَاٰتَیْتَ الزَّکَوٰۃَ وَاَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَجَاھَدْتَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ صَابِرًا نَّاصِحًا مُّجْتَھِدًا مُحْتَسِبًا عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمَ الْاَجْرِ حَتّٰی اَتَاکَ الْیَقِیْنُ فَلَعَنَ اللّٰهُ مَنْ دَفَعَکَ عَنْ حَقِّکَ وَاَزَالَکَ عَنْ مَقَامِکَ وَلَعَنَ اللّٰهُ مَنْ بَلَغَہٗ ذَالِکَ فَرَضِیَ بِہٖٓ اُشْھِدُ اللّٰهَ وَمَلَآئِکَتَہٗ وَاَنْبِیَآئَہٗ وَرُسُلَہٗٓ اَنِّیْ وَ لِیٌّ لِّمَنْ وَالَاکَ وَعَدُوٌّ لِّمَنْ عَادَاکَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ

خود کو قبر شریف سے لپٹائیں اسے بوسہ دے اور کہیں:

اَشْھَدُ اَنَّکَ تَسْمَعُ کَلَامِیْ وَتَشْھَدُ مَقَامِیْ وَاَشْھَدُ لَکَ یَا وَ لِیَّ اللّٰهِ بِالْبَلَاغِ وَالْاَدَآئِ یَا مَوْلَایَ یَا حُجَّۃَ اللّٰهِ یَا اَمِیْنَ اللّٰهِ یَا وَلِیَّ اللّٰهِ اِنَّ بَیْنِیْ وَبَیْنَ اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ ذُ نُوْبًا قَدْ اَثْقَلَتْ ظَھْرِیْ وَمَنَعَتْنِیْ مِنَ الرُّقَادِ وَذِکْرُھَا یُقَلْقِلُ اَحْشَائِیْ وَقَدْ ھَرَبْتُ اِلٰی اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ وَ اِلَیْکَ فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَکَ عَلٰی سِرِّہٖ وَاسْتَرْعَاکَ اَمْرَ خَلْقِہٖ وَقَرَنَ طَاعَتَکَ بِطَاعَتِہٖ وَمُوَالَاتَکَ بِمُوَالَاتِہٖ، کُنْ لِّیْٓ اِلَی اللّٰهِ شَفِیْعًا وَّمِنَ النَّارِ مُجِیْرًا وَّعَلَی الدَّھْرِ ظَھِیْرًا 

پھر دوسری مرتبہ قبر مبارک سے لپٹ کر بوسہ دے کر پڑھیں:

یَا وَلِیَّ اللّٰهِ یَا حُجَّۃَ اللّٰهِ یَا بَابَ حِطَّۃِ اللّٰهِ وَلِیُّکَ وَزَآئِرُکَ وَاللَّآئِذُ بِقَبْرِکَ وَالنَّازِلُ بِفِنَآئِکَ وَالْمُنِیْخُ رَحْلَہٗ فِیْ جِوَارِکَ یَسْئَلُکَ اَنْ تَشْفَعَ لَہٗٓ اِلَی اللّٰهِ فِیْ قَضَآئِ حَاجَتِہٖ وَنُجْحِ طَلِبَتِہٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ فَاِنَّ لَکَ عِنْدَ اللّٰهِ الْجَاہَ الْعَظِیْمَ وَالشَّفَاعَۃَ الْمَقْبُوْلَۃَ، فَاجْعَلْنِیْ یَا مَوْلَایَ مِنْ ھَمِّکَ وَاَدْخِلْنِیْ فِیْ حِزْبِکَ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی ضَجِیْعَیْکَ اٰدَمَ وَنُوْحٍ وَّاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلٰی وَلَدَیْکَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَعَلَی الْاَئِمَّۃِ الطَّاھِرِیْنَ مِنْ ذُرِّیَّتِکَ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ ۔

ترجمہ:

اللہ اکبر

اس کے بعد یہ زیارت پڑھیں۔

پر سلام ہو خدا کے چنے ہوئے پر سلام ہو خوشخبری دینے ڈرانے والے پر جو نورانی چراغ ہے خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکتیں ہوں سلام ہو پاک وپاکیزہ پر سلام ہو چمکتے ہوئے پرچم پر سلام ہو مدد کیے ہوئے تائید کیے ہوئے پر سلام ہو ابو القاسم حضرت محمدؐ پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوںسلام ہو خدا کے بھیجے ہوئے سبھی نبیوں پر اور اس کے نیک بندوں پر سلام ہو خدا کے ان فرشتوں پر جو اس حرم کے گرد کھڑے ہیں اور انہوں نے اس ضریح کی پناہ لے رکھی ہے ۔

 

پھر قبر کے نزدیک جا کر یہ پڑھے:

 

آپ پر سلام ہو اے سب اوصیاء کے وصی آپ پر سلام ہو اے پرہیز گاروں کے ستون آپ پر سلام ہو اے اولیا کے ولی آپ پر سلام ہو اے شہیدوں کے سالار آپ پر سلام ہو اے خدا کی عظیم نشانی آپ پر سلام ہوا ے آل عبا میں پانچویں فرد آپ پر سلام ہو اے چمکتے چہروں والے نیکوں کے سردار سلام ہو آپ پر اے اولیا کی ڈھال سلام ہو آپ پر اے توحید پر ستوں کی زینت آپ پر سلام ہو اے دوستان خدا میں خالص سلام ہو آپ پر اے امانتدار ا ئمہ ؑ کے باپ آپ پر سلام ہو اے ساقی حوض کوثر اور لواء الحمد کے اٹھانے والے آپ پر سلام ہو اے جنت وجہنم کو تقسیم کرنے والے آپ پر سلام ہو اے وہ ذات جس سے مکہ ومنیٰ نے عزت پائی آپ پر سلام ہو اے علوم کے سمندر اور محتاجوں کی امید گاہ آپ پر سلام ہو اے وہ جو کعبے میں پیدا ہوا جس کا آسمان پر سیدہ زہرا﴿س﴾ سے نکاح ہوا اور منتخب فرشتے اس کے گواہ بنے آپ پر سلام ہو اے روشنی دینے والے چراغ آپ پر سلام ہو اے وہ جسے پیغمبر ؐنے بڑی عطا کے لیے مخصوص فرمایا آپ پر سلام ہو اے وہ جو نبیوں میں آخری نبی ؐکے بستر پر سویا اور اپنی جان کے عوض انہیں دشمنوں سے بچایاآپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے سورج پلٹ آیا تو وہ شمعون صفا قرار پایا آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے کشتی نوح کو اس کے نام اور اس کے بھائی کے نام پر بچایا جب وہ پانی کی موجوں میں طلاطم کے خطرے میں تھی آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے اس کے اور اس کے بھائی کے نام پر آدم  ؑ کی توبہ کوقبول کیا جب وہ ترک اولی میں مبتلا ہو گئے آپ پر سلام ہو اے وہ کشتی نجات کہ جو اس پر سوار ہوا بچ گیا اور جو ہٹا رہا وہ ہلاک ہوگیا آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے اژدھا اور جنگل کے بھیڑیے سے خطاب کیا آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیرخدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے انکار کرنے والوں اور رجوع کرنے والوں پر خدا کی حجت آپ پر سلام ہو اے صاحبان عقل کے امام آپ پر سلام ہو اے علم وحکمت اور فیصلہ دینے کے خرینہ دار آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے پاس علم کتاب ہے سلام ہو آپ پر اے حساب میں میزان عمل آپ پر سلام ہو اے واضح اور بہترین فیصلہ دینے والے آپ پر سلام ہو کہ آپ نے محراب عبادت میں انگشتری صدقہ میں دی آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے ذریعے خدا نے مومنوں کی احزاب کے دن مدد کی آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے خلوص سے خدا کو ایک مانا اور متوجہ رہے آپ پر سلام ہو اے اہل خیبر کو قتل کرنے اور دروازہ اکھاڑنے والے آپ پر سلام ہو اے وہ جسے مخلوقات میں سے سب سے افضل نے اپنے بستر پر سونے کے لیے بلایا تو اس نے حکم مانا اور خود کو موت کے منہ میں دے دیا آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے خوشخبری اور بہترین مقام ہے خدا کی رحمت ہے اور اس کی برکات ہیں سلام ہو آپ پر اے دین کی حفاظت کے ذمہ دار اور سرداروں کے سردار آپ پر سلام ہو اے معجزوں کے مالک سلام ہوآپ پر اے وہ جس کی فضیلت میں سورہ عادیات نازل ہوا آپ پر سلام ہو اے وہ جس کا نام آسمانوں کے پردوں پر لکھا ہوا ہے سلام ہو آپ پر اے عجیب امور اور نشانیاں ظاہر کرنے والے آپ پر سلام ہو اے جنگوں کے سپہ سالار آپ پر سلام ہو اے خبر دینے والے اس کی جو ہوچکا اور جو ہوگا آپ پر سلام ہو اے صحرائی بھیڑیے سے خطاب کرنے والے آپ پر سلام ہو اے پتھروں پر نقش کرنے والے اور مشکلیں حل کردینے والے سلام ہو آپ پرا ے وہ کہ جنگ میں جس کے حملوں سے آسمانوں کے فرشتے حیران ہوئے سلام ہو آپ پر اے وہ جس نے حضرت رسولؐ سے سرگوشی کی اور سرگوشی کے وقت صدقات پیش کیے سلام ہوآپ پر اے ان ائمہ ؑ کے باپ جو نیک سردار ہیں خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے رسولؐ کے قائم مقام سلام ہو آپ پراے علم کے مورث جو بہترین ورثہ ہے خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے اوصیا کے سردار آپ پر سلام ہو اے پرہیزگاروں کے امام آپ پر سلام ہو اے دکھی لوگوں کے فریاد رس آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے نگہدار آپ پر سلام ہو اے دلیل وبرہان ظاہر کرنے والے سلام ہوآپ پر اے طہ اور یاسین آپ پر سلام ہو اے اللہ کی مضبوط رسی آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے حالت نماز میں اپنی انگشتری مسکین کو صدقہ میں دی آپ پر سلام ہو اے کنویں پر سے پتھر کی سل ہٹا کر ٹھنڈا پانی کھولنے والے آپ پر سلام ہو اے خدا کی دیکھنے والی آنکھ اس کا کھلا ہوا ہاتھ اور اسکی ساری مخلوق کو اس کی خبردینے والی زبان آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے علم کے وارث اور اولین اور آخرین کے علم کے امانتدار لواء حمد کے اٹھانے والے اور آخری پیغمبرؐ کے حوض کوثر سے ان کے دوستوں کو سیراب کرنے والے آپ پر سلام ہو اے دین کے سردار چمکتے چہرے والوں کے قائد پر سلام ہو خدا کے پسندیدہ اماموں کے باپ خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں سلام ہو خدا کے پسندیدہ نام پر اس کے تابندہ جلوے اس کے توانا طرفدار اور اس کے راہ راست پر سلام ہو اس امام پر جو پرہیزگار مخلص پاکیزہ ہے سلام ہو چمکتے ہوئے ستارے پر سلام ہو ابو الحسن امام علی مرتضی ٰؑ پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو ہدایت یافتہ اماموں پر جو تاریکی کے چراغ پرہیزگاری کے نشان ہدایت کے مینار صاحبان عقل وخرد مخلوق کی جائے پناہ مضبوط تر رسی اور دنیا والوں پر خدا کی حجت ہیں خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو انوار کے نور پر جو خدائے جبار کی حجت پاک ائمہ ؑ کا باپ جنت وجہنم تقسیم کرنے والا قدیم آثار سے خبریں دینے والا کافروں کو ہلاک کرنے والا اور خالص ومخلص شیعوں کو گناہوں کے بوجھ تلے سے نکالنے والا ہے سلام ہو اس پر جو خاص کیا گیا پاکیزہ تقیہ دختر نبیؐ کے لیے جو پیدا ہوا پردوں والے گھر ﴿کعبہ﴾ میں جس کا نکاح ہوا آسمان میں نیک اور پاکیزہ بی بی سے جو راضی شدہ راضی کی گئی پاک ائمہ ؑ کی ماں ہے خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو اس بڑی خبر پر کہ جس میں وہ لوگ اختلاف کرتے اس پر معترض ہوتے اور اس کے متعلق پوچھتے ہیں سلام ہو خدا کے روشن نور اور اسکی چمک پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے ولی خدا اور اس کی حجت خدا کے مخلص اور اس کے خاص بندے میں گواہی دیتا ہوں اے ولی خدا کہ آپ نے جہاد کیا خدا کی راہ میں جو جہاد کرنے کا حق ہے اور آپ نے حضر ت رسولؐ کے راستے کی پیروی کی خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آل ؑ پرآپ نے حلال خدا کو حلال رکھا حرام خدا کو حرام قرار دیا اس کے احکام جاری کیے آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دیتے رہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکتے رہے آپ نے راہ خدا میں صبر و تحمل کے ساتھ جہاد کیا اور خیر خواہی میں کوشاں رہے اور اس پر خدا کے نزدیک سے اجر کی امید رکھی یہاں تک کہ آپ شہید ہوگئے پس خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو حق سے محروم کیا اور آپکے مقام سے ہٹایا اور خدا لعنت کرے اس پر جو یہ اطلاع حاصل کرکے خوش ہوا گواہ بناتا ہوں خدا کو اسکے فرشتوں اس کے نبیوں اور رسولوں کو اس پر کہ میں آپ کے دوست کا دوست اور آپ کے دشمن کا دشمن ہوںآپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

 

خود کو قبر شریف سے لپٹائیں اسے بوسہ دے اور کہیں:

 

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ میرا کلام سنتے ہیں اور میرے قیام کا مشاہدہ کر رہے ہیںاور آپ کا گواہ ہوں اے ولی خدا کہ آپ نے پیغام دیا اور فرض نبھایا اے میرے آقا اے حجت خدا اے خدا کے امین اے خدا کے ولی بے شک میرے اور خدا کے درمیان میرے گناہ حائل ہیں جن کا بوجھ میری کمر پر ہے انہوں نے میری نیند اڑادی ہے ان کی یاد سے میرا دل گبھراتاہے اور میں بھاگ کے آیا ہوں خدائے عزوجل کی طرف اور آپ کی طرف لہذا اس کے واسطہ سے جس نے آپ کو اپنا راز دار بنایا اپنی مخلوق کا معاملہ آپ کو سوپنا اس نے آپ کی اطاعت اپنی اطاعت کے ساتھ اور آپ کی محبت اپنی محبت کے ساتھ قرار دی آپ خدا کے ہاں میری شفاعت کریں جہنم سے پناہ دیں اور حالات میں میرے مدد گار ہوں۔

 

پھر دوسری مرتبہ قبر مبارک سے لپٹ کر بوسہ دے کر پڑھیں:

 

اے ولی خدا اے حجت خدا اے باب حطہ گناہان خدا کی جانب سے آپ کا دوست آپ کا زائر آپ کی قبر کی پناہ لینے والا آپ کی درگارہ پر آنے والا اور آپ کے جوار میں آرہنے والا سوال کرتا ہے کہ آپ خدا کے ہاں اس کی شفاعت کریں کہ اس کی حاجت پوری ہو اور مقصد حاصل ہو دنیا اور آخرت میں، کیونکہ خدا کے حضور آپ کی بڑی عزت ہے اور آپ کی شفاعت مقبول ہے پس قراردیں اے میرے آقا مجھے اپنے اصل عنایت میں شامل اور اپنے گروہ میں داخل کرآپ پر سلام ہو اور آپ کے دونوں ساتھیوں آدمؑ ونوحؑ پر سلام ہو آپ پر اور آپ کے فرزندوں حسنؑ  وحسینؑ  پر اور سلام ہو آپ کی اولاد میں سے پاک ائمہؑ پر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں۔

وضاحت / تفصیلات::

آج کے دن مسلمانوں کو خاص طور پر خوشی منانی چاہیے ،وہ اس دن کی بہت تعظیم کریں ،صدقہ و خیرات دیں اور مومنین کو شادمان کریں ۔نیز ائمہ طاہرین٪ کے روضہ ہائے مقدسہ کی زیارت کریں سید نے کتاب اقبال میں آج کے دن کی تعظیم و تکریم کا تفصیلی تذکرہ کیا اور فرمایا ہے کہ نصرانی اور مسلمانوں کا ایک گروہ حضرت عیسٰی کی ولادت کے دن کی بہت یاد کرتے ہیں، لیکن مجھے ان پر تعجب ہوتا ہے کہ کیوں وہ آنحضرتؐ کے یوم ولادت کی تعظیم نہیں کرتے کہ جو حضرت عیسٰیؑ کی نسبت بلند مرتبہ ہیں اور ان سے بڑھ کر فضیلت رکھتے ہیں ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 727