Columbus , US
21-11-2024 |20 Jumādá al-ūlá 1446 AH

نماز برائے ماہِ جمادی الثانی (جمادی الثانی)

تفصیل:

جمادی الثانی کے اعمال کے ضمن میں سید ابن طاؤس نے نقل کیا ہے کہ اس ماہ میں جس وقت بھی چاہے چار رکعت نماز دو دو کر کے بجا لائے پہلی رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور پچیس مرتبہ سورۂ قدر دوسری رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۂ تکاثر اور پچیس مرتبہ سورۂ توحید ،اور پھر آخری دو رکعت میں پہلی رکعت میں سورۂ الحمد کے بعدایک مرتبہ سورۂ کافرون اور پچیس مرتبہ سورۂ فلق،دوسری رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۂ نصر اور پچیس مرتبہ سورۂ ناس پڑھے اور نماز کے بعد ستر مرتبہ کہے :

سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ

ستر مرتبہ کہے:

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ

 

تین مرتبہ کہے:

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ

 

پھر سجدہ میں جا کر تین مرتبہ یہ کہے:

يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ يَآ اللّٰهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ

 

اس کے بعد اپنی حاجات طلب کرے ،

ترجمہ:

اللہ پاک تر ہے حمد اللہ ہی کیلئے ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگتر ہے

 

ستر مرتبہ کہے:

ائے معبود رحمت نازل فرما محمدؐ و آلِ محمدؐ پر

 

تین مرتبہ کہے:

ائے معبود مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے

 

پھر سجدے میں جا کر تین مرتبہ یہ کہے:

ائے زندہ ، ائے پائیندہ، ائے جلالت و بزرگی کے مالک اےاللہ ائے بڑے رحم کرنے والے مہربان ائے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

وضاحت / تفصیلات::

جو شخص یہ عمل کرے حق تعالیٰ آیندہ سال تک اسکو اس کے مال کو اس کے اہل خاندان اور اس کی اولاد کو اس کے دین و دنیا کو محفوظ و مامون رکھے گا ۔اگر وہ شخص اس سال کے دوران مر جائے تو اس کو شہید کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان